Tag: Elderly couple

  • بوڑھے میاں بیوی اور 50 کبوتروں کی پراسرار ہلاکت

    بوڑھے میاں بیوی اور 50 کبوتروں کی پراسرار ہلاکت

    گھر سے ضعیف میاں بیوی کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ساتھ ہی ان کے پالتو 50 کبوتر بھی مردہ پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک پراسرار واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک گھر سے بوڑھے میاں بیوی کی تعفن زدہ لاشیں ملیں اور ان کے 50 کبوتر بھی مردہ پائے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے ایک گھر سے ضعیف میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، 68سالہ لکشمن سنگھ اپنی 66 سالہ بیوی شیاموتی کے ہمراہ مردہ پائے گئے۔

    پولیس کیلئے معمہ کی بات یہ ہے کہ اِس بزرگ جوڑے کی لاشوں کے ساتھ 50 کبوتر بھی مردہ حالت میں ملے ہیں۔ دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے رہتے تھے اور ان کا ایک بیٹا ہے جو ملازمت کے سلسلے میں دہلی میں مقیم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں لاشوں کا اس وقت علم ہوا جب محلے والوں نے گھر سے شدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد دروازہ توڑ کر ان کی تعفن زدہ لاشیں نکال کر اسپتال پہنچائیں۔

    یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی لاشیں گل سڑ کر بری طرح مسخ ہوچکی تھیں غالب گمان یہی ہے کہ اُن کا کچھ روز قبل ہی انتقال ہوا تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق میاں بیوی کی لاشوں پر چوٹ کے کوئی نشانات ظاہر نہیں ہوئے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں اموات طبعی ہیں، لکشمن سنگھ کی موت طویل علالت کے باعث ہوئی جبکہ اُن کی اہلیہ ممکنہ طور پر صدمے سے ہلاک ہوئی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، متوفیان کے بیٹے کو ان کی موت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ان دونوں نے اپنے گھر میں تقریباً 50 کبوتر پال رکھے تھے، ان کی لاشوں کے ساتھ ان کے تمام کبوتر بھی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

  • افریقی سانپ نے بزرگ جوڑے کو بھی نہ بخشا

    افریقی سانپ نے بزرگ جوڑے کو بھی نہ بخشا

    انگلینڈ: مانچسٹر کا رہائشی بزرگ جوڑا اپنے گھر کے مائیکرویو اوون میں بن بلایا مہمان دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ خاتون نے جب چپس بنانے کے لیے باورچی خانے کا رخ کیا اور اوون کھولا تو اُن کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

    خاتون نے دیکھا کہ اندر بن بلایا افریقی مہمان یعنی تین فٹ لمبا سانپ تھا جسے دیکھ کر اُن کی چیخیں نکل گئیں۔

    برطانوی خاتون نے باورچی خانے سے ہی چیخ کر اپنے شوہر کو بلایا تو انہوں نے اپنی بیوی کو فوری طور پر اُس مقام سے ہٹا دیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اوون کھولا تو اندر سانپ تھا، پہلے تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا مگر جب اُس نے حرکت کی تو جسم ساکت رہ گیا بعد ازاں میرے شوہر نے بھی اُسے دیکھا‘۔

    مزید پڑھیں: امریکی ریاست ورجینیا میں دو منہ والا سانپ نکل آیا

    برطانوی جوڑے نے تحفظ جنگلی حیات کے رضا کاروں کو فون کیا جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تین فٹ لمبے سانپ کو پکڑا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل بھی اسی سوسائٹی سے سانپ کی گھر میں موجودگی کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد رضاکاروں نے کافی دیر تک اُسے تلاش کیا مگر وہ ناکام رہے تھے، آج پکڑا جانے والا سانپ وہی لگتا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں: کمرے میں سانپوں کی لڑائی، خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

    خاتون نے سانپ پکڑنے پر رضا کار کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ افسر کو چائے بھی پلائی اور اُسے بہادری پر شاباش بھی دی۔