Tag: elderly man

  • چور نے بوڑھے کو کمزور سمجھ کر پستول تانی، لینے کے دینے پڑ گئے

    چور نے بوڑھے کو کمزور سمجھ کر پستول تانی، لینے کے دینے پڑ گئے

    کبھی اچانک کہیں راہ چلتے یا کسی جگہ موجود ہوتے ہوئے چور ڈاکو آ دھمکیں، تو ہوش و حواس گم ہوجاتے ہیں اور لوگ بے بسی سے لٹ جاتے ہیں، تاہم کچھ لوگ اس موقع پر بھی اپنے حواس قائم رکھتے ہوئے چوروں کو ہی دھول چٹا دیتے ہیں۔

    حال ہی میں ایسے ہی ایک کارنامے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بوڑھے شخص نے اپنے اوپر پستول تاننے والے چور کو دھول چٹا دی۔

    ویڈیو ایک سپر اسٹور کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص کیش کاؤنٹر پر موجود کیشیئر کو دھمکا رہا ہے جبکہ قریب کھڑے بوڑھے پر بھی پستول تان لیتا ہے۔

    بوڑھا اس کی حرکت پہ گھبرائے بغیر بے حد سکون سے اپنا چشمہ اتار کر کاؤنٹر پر رکھتا ہے۔

    اتنے میں چور کے پیچھے ایک شخص نمودار ہوتا ہے اور چور اسے بھی دھمکانے کے لیے پلٹ جاتا ہے، اس کے پلٹتے ہی بوڑھا اس پر جھپٹتا ہے اور اسے دبوچ لیتا ہے، کھینچا تانی میں چور کی بندوق بھی نیچے گر جاتی ہے۔

    بوڑھے کی جرات دیکھ کر اسٹور کے ملازمین بھی حرکت میں آتے ہیں، ایک ملازم نیچے گری بندوق اٹھاتا ہے۔ اس اثنا میں چور دوسری طرف سے نکل کر دروازے کی طرف بھاگتا ہے لیکن دروازے پہ ایک ملازم اسے چھاپ لیتا ہے۔

    اس کے بعد بوڑھا اور ایک اور ملازم وہاں پہنچ کر چور کو قابو کرتے ہیں۔

  • عمر رسیدہ شخص کا سائیکل چلانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

    عمر رسیدہ شخص کا سائیکل چلانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

    سڑک پر تیز رفتاری سے سائیکل یا موٹر سائیکل چلانا بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے لیکن ایک عمر رسیدہ شخص ایسا بھی ہے جس کو اپنی سواری پر اتنا کنٹرول ہے کہ وہ ہینڈل چھوڑ کر تیز رفتاری سے سائیکل چلانے سے بالکل نہیں گھبراتا۔

    خاص طور پر موٹر سائیکل سوار افراد یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ بارش کے موسم میں موٹر سائیکل کا سڑک پر پھسل جانا ایک عام سی بات ہے جس کا مشاہدہ اکثر ہوتا رہتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایسے ہی ایک عمر رسیدہ شخص کی ماہرانہ انداز میں سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بارش سے بھیگی ہوئی سڑک پر ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلارہے ہیں۔

    زندگی گلزار ہے نامی ٹویٹر صارف نے ایک بڑی عمر کے شخص کی بارش میں سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں بزرگ شخص کو اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب اس نے اپنے ہاتھوں کی مدد کے بغیر سائیکل کو متوازن کرنے کی کوشش کی۔

    صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے زندہ دل جذبہ اور جوش دلچسپی کے لائق ہے۔

    سوشل میڈیا پر26سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں، ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا۔

  • ٹرین کے نیچے آنے والا 70سالہ شہری زندہ نکل آیا، ویڈیو دیکھنے والے حیران

    ٹرین کے نیچے آنے والا 70سالہ شہری زندہ نکل آیا، ویڈیو دیکھنے والے حیران

    ممبئی : ریلوے لائن کراس کرنے والے 70سالہ بزرگ موت کے منہ جانے سے بال بال بچ گئے، ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    مشہور مقولہ ہے کہ ” جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے” اسی مقولے کے مصداق بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جسے دیکھنے والے حیرت سے دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے بزرگ کی یقینی موت نظر آنے کے بعد ان کی جان بچنے پر خدا کا شکر ادا کیا، ہوا کچھ یوں کہ ممبئی کے سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے قریب کلیان علاقے میں گزشتہ روز ایک 70سالہ بزرگ روی شنکر جو کسی کام کے سلسلے میں جاتے ہوئے ریلوے ٹریک عبور کررہے تھے۔

    ریلوے لائن کے درمیان پہنچ کر ان کا پاؤں پھنس گیا اور وہ وہیں گرگئے، اسی اثناء میں ٹرین بھی اپنی معمول کی رفتار پر وہاں آن پہنچی، لیکن وہاں موجود ایک افسر نے چیخ کر ٹرین ڈرائیورکو آگاہ کیا۔

    ڈرائیورز نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگائے لیکن جب تک دیر ہوچکی تھی اور وہ صاحب ٹرین کے نیچے جاچکے تھے، خوش قسمتی سے وہ پورے اندر نہیں گئے ان کی ٹانگیں بری طرح پھنس چکی تھیں۔

    وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر انہیں بمشکل ٹرین کے نیچے سے نکالا تاہم وہ بہت معمولی سے زخمی ہوئے، اس واقعے کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ریل کی پٹریوں کو عبور نہ کریں اور متنبہ کیا کہ یہ آپ کی جان کیلئے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے کے مقامی جنرل منیجر نے دونوں ڈرائیورز اور سی پی ڈبلیو آئی کے لئے اس شخص کی جان بچانے کے لیے بروقت اقدام کرنے پر 2،000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • مہارت ہو تو ایسی، معمر شخص نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیودیکھیں

    مہارت ہو تو ایسی، معمر شخص نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیودیکھیں

    بیلجیم : گیراج میں گاڑی کھڑی کرنے کا ایسا انوکھا انداز جو آپ نے یقیناً پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، 88سالہ بزرگ نے گاڑی سے چھ سینٹی میٹر بڑے گیراج میں کار مہارت سے پارک کرکے سب کو حیرت میں مبتلاکردیا۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہالینڈ کے ایک 88سالہ بزرگ یوجین اپنے گیراج میں گاڑی کھڑی کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ میری کار کی چوڑائی صرف1.49میٹر چوڑی ہے اور گیراج 1.55 میٹر چوڑا ہے۔

    جس کے بعد وہ اپنی گاڑی کو بہت آسانی سے اور بغیر کسی کی مدد کے اس اندر داخل ہوتے ہیں۔ گیراج کی دیواروں اور کار کی باڈی میں صرف چھ سینٹی میٹر کا فاصلہ ہے دیکھنے والے اس بات حیران ہیں کہ وہ گاڑی کھڑی کرنے کے بعد اس سے کیسے باہر آئیں گے۔

    اسی دوارن گاڑی چند قدم کے فاصلہ طے کرکے ان کے گھر کے دروازے کے پاس رکتی ہے۔ وہ کار کے اندر بیٹھے بیٹھے گھر کا دروازہ کھولتے ہیں اور بہت نپے تلے انداز میں  کار کا دروازہ گھر کے دروازے کے اندر کھول دیتے ہیں  اور وہ باہر آکر دروازہ بند کر دیتے ہیں۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو کلپ تقریباً10 سال پرانا ہے۔ یوجین جن کی عمر اس وقت 88 سال تھی اور ان کا 2016 میں انتقال ہوگیا تھا۔

  • 80 سالہ بزرگ گھر کا قبضہ چھڑانے کے لیے سالوں سے دربدر بھٹکنے پر مجبور

    80 سالہ بزرگ گھر کا قبضہ چھڑانے کے لیے سالوں سے دربدر بھٹکنے پر مجبور

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 80 سالہ بزرگ اپنے گھر پر قبضے کے کیس کی سماعت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے عدالت میں دہائی دی کہ زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر گھر بنایا، اب وہ بھی نہیں رہا۔ سنہ 2013 سے انصاف کے لیے دربدر بھٹک رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق 80 سالہ بزرگ پلاٹ پر قبضے کی فریاد لے کر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوا، برسوں سے انصاف کے لیے دربدر بزرگ شیر علی دوران سماعت آبدیدہ ہوگیا۔

    عدالت میں بزرگ نے کہا کہ غریب آدمی ہوں میرے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا ہے، لی مارکیٹ کھجور بازار میں میرا پلاٹ ہے جس پر قبضہ ہے۔ بااثر شخص حاجی احمد نور نے میرے گھر پر قبضہ کیا ہے۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ میرا گھر مسمار کر کے وہاں بلڈنگ بنا دی گئی، حاجی احمد نور نے میرا گھر اپنے بیٹوں کے نام بھی منتقل کر دیا ہے، گھر میں 11 لاکھ روپے موجود تھے مجھے صرف 3 لاکھ دیے گئے۔

    بزرگ شہری نے دہائی دی کہ میرا خدا کے سوا کوئی نہیں ہے میری مدد کریں، سنہ 2013 سے انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کی جمع پونچی لگا کر اپنے بچوں کے لیے گھر لیا تھا، اب میرے پاس رہنے کو اپنا گھر تک نہیں۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے بھی شہری کے حق میں فیصلہ دیا پھر بھی گھر پر قبضہ کیا گیا، بزرگ شہری کے تمام دستاویزات مکمل ہیں۔

  • نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور  وار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو ایک عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرادیا، کیڈیشا نے 74 سالہ شخص سیرگ فورنے کو ایک بس کے اندر سے دھکا دے دیا تھا کیوں کہ اس نے کیڈیشا سے گزارش کی تھی کہ وہ مہذب انداز سے بات کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھکا دیے جانے کے نتیجے میں فورنے کی موت واقع ہو گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق بس میں سیکورٹی کیمرے کے کلپ سے واقعے کی تصدیق ہو گئی۔

    پولیس نے واقعے کے عینی شاہد بس میں سوار دیگر مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات فراہم کریں۔

    عینی شاہدین کے مطابق کیڈیشا بس میں سوار دیگر مسافروں پر چلا رہی تھی اور انہیں بے ہودہ الفاظ سے نواز رہی تھی۔ اس پر سیرگ فورنے نے مداخلت کرتے ہوئے کیڈیشا سے گزارش کی کہ وہ گفتگو میں زیادہ تمیز و تہذیب کا مظاہرہ کرے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پر کیڈیشا کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بس سے اترنے والے بوڑھے فورنے کو پیچھے سے زور دار دھکا دے دیا، اس پر فورنے بس سے نیچے فٹ پاتھ پر جا گرا، کیڈیشا نے بوڑھے امریکی کی مدد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔