Tag: elderly woman

  • صفدر آباد : 80 سالہ معمر خاتون کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، ملزم گرفتار

    صفدر آباد : 80 سالہ معمر خاتون کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، ملزم گرفتار

    صفدر آباد : پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں معمر بیوہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز صفدرآباد کے نمائندے طارق عاجز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ حمیدہ بی بی اپنے گھر میں اکیلی تھی، ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور واردات کی۔

    ملزم فیضان نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر بیوہ خاتون کو قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کو چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان مقتولہ کا پڑوسی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم فیضان نے اقرار جرم کرلیا۔ ملزم کیخلاف صفدر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے زیادتی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 12جنوری کو فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر نے مل کرخاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کیا گیا ہے، تھانہ ویمن میں متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے بہلا پھسلا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی، سیکیورٹی سپروائزر نے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل بھی کیا۔

  • ڈکیت دن دہاڑے بزرگ خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار

    بھارت میں ایک ڈکیت دن دہاڑے ایک بزرگ خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا، بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بزرگ خواتین ایک گلی سے گزر رہی ہیں اور ایک شخص بائیک پر ان کے سامنے سے آرہا ہے۔

    قریب سے گزرتے ہوئے اچانک وہ شخص بزرگ خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ان کی چین زور سے کھینچتا ہے اور بائیک پر فرار ہوجاتا ہے۔

    جھٹکا لگنے سے خاتون بری طرح زمین پر گرتی ہیں جبکہ چین کھینچے جانے سے ان کی گردن بھی شدید زخمی ہوجاتی ہے۔

    دوسری خاتون بھاگ کر ان کی مدد کرتی ہیں اور انہیں اٹھاتی ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ سونے کی چین کی مالیت 6 لاکھ بھارتی روپے تھے۔

    پولیس نے ملزم کی ویڈیو جاری کر کے اس کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔

  • آسٹریلیا میں سیلاب سے تباہی، پولیس آفیسر نے 93 سالہ خاتون کو بہادری سے بچا لیا

    آسٹریلیا میں سیلاب سے تباہی، پولیس آفیسر نے 93 سالہ خاتون کو بہادری سے بچا لیا

    سڈنی : نیو ساؤتھ ویلز میں پولیس آفیسر نے سیلاب سے تباہ شدہ گھر کے اندر پھنسی 93 سالہ خاتون کو بہادری سے بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، سڈنی سمیت کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عوام کو خبردار کردیا گیا ہے کہ وہ علاقوں سے محفوظ جگہ پر منقتل ہوجائیں۔

    اس صورتحال میں ایک 93 سالہ خاتون اپنے سیلاب زدہ گھر کی چھت سے محض 20 سینٹی میٹر کے فاصلے پر ایک گدے پر تیرتی ہوئی پائی گئی۔

    اس دوران پولیس نے گھر کے اندر سے ایک ہلکی سی آواز سنی ، جس میں خاتون مدد کیلئے پکار رہی تھی، جس کے بعد ایک کانسٹیبل نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خاتون کو کشتی پر نکالا گیا۔

    متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے کیونکہ تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    سیلاب سے اب تک چار ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، جس میں 80 سالہ دو خواتین اور 70 سالہ ایک مرد سیلاب زدہ گھروں میں مردہ پائے گئے، جب کہ ایک اور شخص کی لاش لزمور کی گلی میں تیرتی ہوئی ملی۔

    گزشتہ جمعہ کی صبح وسطی ساحل پر ایک کار سیلابی پانی میں بہہ گئی تھی ، جس کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بھارت: قرض کی قسط نہ دینے پر بینک ملازمین کا بوڑھی خاتون پر شدید تشدد

    بھارت: قرض کی قسط نہ دینے پر بینک ملازمین کا بوڑھی خاتون پر شدید تشدد

    نئی دہلی: بھارت میں 25 ہزار روپے کا معمولی قرض ادا نہ کرسکنے پر بینک کے ملازمین نے قرض لینے والے اور اس کی ماں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بزرگ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا، پولیس کے مطابق رام نگر گاؤں کے رہائشی شخص نے مائیکرو فنانس بینک سے 25 ہزار روپے قرض لیا تھا جس کی قسط وہ بروقت ادا نہیں کرسکا۔

    قسط وصول کرنے آئے کمپنی کے ملازم مشتعل ہوگئے اور مزید افراد کو بلا کر مذکورہ شخص اور اس کی ماں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تشدد سے بزرگ خاتون موقع پہ ہی دم توڑ گئی جس کے بعد گاؤں والوں نے کمپنی کے ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔

    پولیس کے مطابق ملازمین کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچی اور ملازمین کو گاؤں والوں سے آزاد کروایا۔

    بعد ازاں بزرگ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مرکزی اسپتال بھیج دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے موقع پر موجود تمام ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

  • 4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک گداگر خاتون کو ان کی بہو نے قتل کردیا، قتل کی وجہ وہ 4 فلیٹس بنے جو گداگر خاتون کی ملکیت تھے اور بہو انہیں ہتھیانا چاہتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ ممبئی میں پیش آیا، بہو انجنا اپنی 70 سالہ ساس کو شدید زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچیں اور بتایا کہ وہ باتھ روم میں سلپ ہو کر گر گئی تھیں۔

    70 سالہ خاتون اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔ خاتون کو 14 کے قریب زخم آئے تھے جبکہ ان کی گردن پر بھی نشانات تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق 70 سالہ مقتولہ سنجنا کے شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے جس کے بعد سنجنا نے اپنے دیور کے بیٹے کو گود لے لیا تھا۔

    سنجنا 4 عدد فلیٹس کی مالک تھیں جن میں سے 3 انہوں نے کرایے پر دے رکھے تھے جبکہ ایک میں وہ خود اپنے لے پالک بیٹے اور اس کی بیوی کے ساتھ رہتی تھیں۔

    تاہم سنجنا ممبئی کے ایک جین مندر کے باہر بھیک مانگا کرتی تھیں، پولیس کے مطابق سنجنا اپنی بھیک کی کمائی کہیں چھپا دیتی تھیں اور اس کے بعد اپنی بہو سے پیسے مانگا کرتیں جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا۔

    وقوعے کے روز بھی دونوں ساس بہو کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے بعد انجنا نے غصے میں کرکٹ بیٹ سے ساس پر حملہ کردیا، اس نے ایک موبائل چارجر ساس کی گردن کے گرد لپیٹ دیا جس سے سنجنا کا دم گھٹ گیا۔

    پولیس کی حراست میں انجنا نے بتایا کہ وہ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور ساس کے 4 فلیٹس کی ملکیت بھی چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس نے انجنا کے پاس سے مقتول ساس کے طلائی زیورات بھی برآمد کیے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بزرگ خاتون کی وہیل چیئر سے ہیروئن برآمد

    بزرگ خاتون کی وہیل چیئر سے ہیروئن برآمد

    بوگوٹا : کولمبین پولیس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 81 سالہ بزرگ خاتون کی وہیل چیئر سے تین کلو کوکین برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کولمبیا کے جوزی ماریہ کورڈوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسپین جانے والی عمر رسیدہ معذور خاتون کو روک کر تلاشی لی تو ان کی وہیل چیئر کی راڈ میں بڑی تعداد میں منشیات پائی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ معذور خاتون نے کوکین لےجانے کی تردید کردی ہے جس پر تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلرز نے مظم منصوبہ بندی کے تحت بزرگ خاتون کی وہیل چیئر میں رکھی تھی۔

    کولمبین پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس منشیات اسمگلنگ کا یہ چوتھا کیس ہے جس میں بزرگ شہری کو منشیات اسمگلنگ میں پھنسایا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کی شناخت ایرنی میسا دی مارولینڈا کے نام سے کی ہے۔

    عمر رسیدہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ ہیل چیئر لیے زیادہ وقت نہیں ہوا ہے میں نے اسپین جانے کےلیے یہ وہیل چیئر خریدی ہے اور اسپین میں میرے اہل خانہ میرا انتظار کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ انتطامیہ اور پولیس نے خاتون کا مؤقف سننے کے بعد اپنے کارروائی مکمل کی اور خاتون کو اسپین جانے کی اجازت دے دی۔

  • لاہور: آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا، اے ایس آئی گرفتار

    لاہور: آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا، اے ایس آئی گرفتار

    لاہور:  آئی جی پنجاب نے سی پی او  آفس کے گیٹ پربزرگ خاتون سے بد کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں.

    تفصیلات کے مطابق بزرگ خاتون سے بدکلامی کے مرتکب اے ایس آئی آصف علی کومعطل کردیا گیا  اور   فوری طورپرگرفتارکر کے محکمانہ و قانونی کارروائی شروع ہوگئی.

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ بزرگ شہریوں کا احترام ہم سب پرفرض ہے، شہریوں سےغیرمناسب رویہ برتنےوالوں کی پولیس میں جگہ نہیں.

    خیال رہے کہ نئی سرکار آنے کے باوجود پنجاب پولیس کا رویہ تبدیل نہیں‌ ہوا ہے. لاہور میں سی پی او آفس کے باہرپولیس کے جوان نے ضعیف خاتون سے بدتمیزی کی.

    خاتون کی چھڑی اٹھا کر زمین پر دے ماری اور آئی جی پنجاب کے پاس داد رسی کے لئے آئی بزرگ خاتون کو  ڈانٹتا، برا  بھلا کہا.

    مزید پڑھیں: پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    اے ایس آئی آصف علی کرسی پر بیٹھی معمر خاتون سے انگلی اٹھا کر متکبرانہ انداز میں بات کرتا رہا. اہل کار نے ضعیف خاتون کی ایک نہ سنی، آئی جی پنجاب کےنام درخواست بھی وصول نہ کی.

    واقعے کی فوٹیج سامنے آئی، تو پولیس افسروں کوہوش آیا، اے ایس آئی آصف علی کومعطل کر کے وردی میں ہی حوالات میں ڈال دیا.