Tag: elected

  • پاکستان  نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان پہلی بار193 ممالک میں سے  8رکنی گلوبل ماحولیاتی کابینہ کا کارکن منتخب ہوگیا، پاکستان نئے اعزاز کے بعد اقوام عالم کی ماحولیاتی پالیسی سازی کا حصہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ، پہلی بار193 ممالک میں سے پاکستان کو 8 رکنی گلوبل ماحولیاتی کابینہ کا کارکن منتخب کرلیا گیا۔

    انتخابی عمل میں193ممالک کے ماحولیاتی وزرا نے حصہ لیا جبکہ ملک امین اسلم کو اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی کا نائب صدر منتخب کیا، اس کے علاوہ برطانیہ ،برازیل،سلواکیہ،سینیگال،پرتگال کے وزرا بھی نائب صدر منتخب ہوئے۔

    پاکستان نئے اعزاز کے بعد اقوام عالم کی ماحولیاتی پالیسی سازی کا حصہ ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی پذیرائی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیاتی کابینہ کا کارکن منتخب ہونے کو بڑی خبرقراردے دیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ ملی تھی ، یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا تھا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل تھے۔

    ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا آئیڈیا دینے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری میں کرنے پر لیڈر شپ ملی جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔

    پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔

  • بھارتی چال ناکام ، پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح

    بھارتی چال ناکام ، پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح

    اسلام آباد : بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار رضا ربانی کو تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کرلیا گیا، پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح حاصل ہوئی اور بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کامیاب ہوگیا۔

    انٹرپارلیمانی یونین کی ایک سو اکتیسویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد شریک انٹرپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

    اسپیکر اسد قیصر بین القوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں اور پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

    بھارتی وفد نے انتخابات موخر کروانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بھارتی چال کو چونتیس رکنی ایشیا پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکی۔

    ہاریقینی دیکھتے ہوئے بھارت نے امیدوار شسی تہور کا نام واپس لیکر شکست مان لی، بھارتی امیدوارکی دستبرداری پرررضاربانی بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق رضاربانی تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ نے سینٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کیا۔

  • اسد عمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین منتخب

    اسد عمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین منتخب

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئر مین اسد عمر کو منتخب کرلیا، اسد عمر کا کہنا ہے 22 مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف اور فیٹف پر غور کریں گے، قوم کو بتاؤں گا کس موقع پر مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے دور ان سید نوید قمر نے کمیٹی چیئرمین شپ کیلئے اسد عمر کو نامزد کیا اور اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا، جس پر اسد عمر نے تمام ممبران کا بہت شکریہ ادا کیا۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ سابق چیئرمین فیض اللہ نے بیت اچھے طریقے سے کمیٹی چلائی ،آپ کمیٹی کو بتائیں کہ آئی ایم ایف پروگرام میں کیا طے کیا گیا ۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا اسد عمر جیسے شخص کی سربراہی میں فنانس کمیٹی کی اہمیت بہت بڑھ جائے گی، آپ کو آئی ایم ایف پروگرام کی کافی پیچیدگیوں کا علم ہے، کمیٹی کو بتائیں کہ آپ کا پروگرام سخت تھا یہ اب سخت شرائط مانی گئیں ۔

    حناربانی کھر نے کہا کہ عام طور پر لوگ وزیر بننا چاہتے ہیں مگر آپ نے کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کر ایم فیصلہ کیا، آپ پر اب ذمہ داری ہوگی کہ کمیٹی کو تمام تفصیلات فراہم کی جائیں ۔

    چیئرمین خزانہ کمیٹی اسد عمر کا کہنا تھا آئی ایم ایف کیلئے کئی دفعہ بول چکا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام پر کمیٹی کو بریفنگ دی جانی چا ہیے ، حکومت کو طے شدہ پروگرام ملتا ہے،کمیٹی اس میں تبدیلی کا کہہ سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں :  اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن تعینات، نوٹی فکیشن جاری

    انہوں نے کہا تھا 22 مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف اور فیٹف پر غور کریں گے، پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران کچھ نہیں بتا سکتا تھا، اب قوم کو بتاؤں گا کہ کس موقع پر مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا ۔

    یاد رہے  سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنادیا گیا تھا اورنوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا تھا۔

    قبل ازیں  وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ انہوں نے اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا رکن بننے کی منظوری دیتے ہوئے عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کی تھیں۔

  • کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، ڈی کوک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 241 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 40 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں 3-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری جب ہاشم آملہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کے ڈی کوک ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے لیکن شنواری کی گیند نو بال ہونے کے سبب انہیں چانس ملا، چانس ملنے کے بعد کوئن ٹن ڈی کوک نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 58 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں شنواری نے ہی حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    ہینڈرکس کو محمد عامر نے آؤٹ کیا، وہ 34 رنز بناسکے، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور وین در ڈوسن نے بالترتیب 50 اور 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور محمد عامر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 240 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دے دیا، فخر زمان نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق صرف 8 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوگئے۔

    قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 64 رنز پر گری جب بابر اعظم 24 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے، محمد حفیظ 17 رنز بنا کر فلک کوائیو کی گیند پر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے۔

    فخر زمان نے 73 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی انہیں فلک کوائیو نے آؤٹ کیا، کپتان شعیب ملک 31 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فاسٹ بولر محمد عامر کو 6 رنز پر ربادا نے کلین بولڈ کیا، آل راؤنڈر عماد وسیم نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے فلک کوائیو اور پیٹروئس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیل اسٹین، ملڈر اور ربادا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔

    کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑا ہدف دے کر ٹیم کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے۔

    اسکواڈ پاکستانی ٹیم

    قومی ٹیم محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، کپتان شعیب ملک، شاداب خان، فخر زمان، رضوان احمد، عثمان شنواری، محمد عامر، عماد وسیم اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

    جنوبی افریقا ٹیم اسکواڈ

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، اینڈلے فلکوایو، پی ڈبلیو اے مولڈر، ڈیل اسٹین، کگیسورا بادا، ڈی پریٹورئس، اور عمران طاہر پرمشتمل ہے۔

    چوتھا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، عثمان شنواری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • امریکی وسط مدتی انتخاب میں تاریخ رقم، دو مسلمان خواتین نے کانگریس میں جگہ بنالی

    امریکی وسط مدتی انتخاب میں تاریخ رقم، دو مسلمان خواتین نے کانگریس میں جگہ بنالی

    واشنگٹن : امریکی وسط مدتی انتخابات میں تاریخ رقم ہوگئی اور دو مسلمان خواتین چھتیس سالہ صومالی نژاد الہان عمر  اور فلسطینی نژاد رشیدہ نے کانگریس میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وسط انتخابات خواتین کے نام رہا اور امریکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی بڑی اکثریت کامیاب ہوئی، نوے سے زیادہ خواتین الیکشن جیت گئیں۔

    امریکی تاریخ میں پہلی بار دو مسلمان خواتین ایوان نمائندگان میں پہنچ گئیں، دونوں مسلمان خواتین کا تعلق ڈیموکریٹس جماعت سے ہے۔

    الہان عمر

    چھتیس سالہ الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کی، انھوں نے 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

    صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پیدا ہونے والی الہان 8 سال کی عمر میں خانہ جنگی کے بعد امریکا آئی تھیں، انھوں نے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا اور دو ہزار سولہ کے انتخابات میں وہ مینسوٹا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

    رشیدہ طلائب

    فلسطینی نژاد رشیدہ طلائب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابلے میں ری پبلکنز کا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

    بیالیس سالہ رشیدہ کے والد بیت المقدس اور والدہ غربِ اردن کی ہیں، یہ لوگ مشی گن آکر آباد ہوئے، جہاں رشیدہ پیدا ہوئیں، وہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، رشیدہ نے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور 2008ء میں مشی گن کی ریاستی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کوئی مسلم خاتون کبھی کانگریس سے منتخب نہیں ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : وسط مدتی انتخابات: ایوان نمائندگان ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن سے چھن گیا

    امریکی وسط مدتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹس نے مطلوبہ نشستیں حاصل کرکے ایوان نمائندگان پرکنٹرول حاصل کرلیا، ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 222 نشستوں پر ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ری پبلکنز ابھی تک 201 نشستیں حاصل کرپائے ہیں۔

    دوسری جانب سینیٹ میں ری پبلکنز نے 51 نشستیں حاصل کرلیں جب کہ ڈیموکریٹس 43 نشستوں کے ساتھ پیچھے ہے۔

  • انٹونیو ویٹورینو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے سربراہ منتخب

    انٹونیو ویٹورینو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے سربراہ منتخب

    جینوا : اقوام متحدہ کے ایجنسی برائے پناہ گزین کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخابات میں پرتگالی امیدوار اینٹونیو ویٹورینو نے امریکی امیدوار کو بدترین شکست سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی ایجنسی کے نئے سربراہ کو منتخب کرنے کےلیے گذشتہ روز جینوا میں ہونے والے الیکشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’ڈائریکٹر جنرل آف انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن‘ کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار کو نامزد امیدوار کو بد ترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے سب سے بڑے عہدے سے محروم ہونا پڑا ہے، پہلی مرتبہ سنہ 1951 میں امریکی امیدوار کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل برئے پناہ گزین ایجنسی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں امریکی امیدوار کین آئیزکس ناکام اور پرتگال کی سوشلسٹ پارٹی کے رہنما اور یورپی یونین کے سابق کمشنر اینٹونیو ویٹورینو ووٹوں کی اکثریت سے ڈی جی منتخب ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انٹونیو ویٹورینو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے دوسرے ڈائریکٹر جنرل ہیں جن کا تعلق امریکا سے نہیں ہے۔ ڈی جی کے انتخابات میں پناہ گزین ایجنسی کی سابق ڈپٹی ڈی جی لورا تھامسن دوسرے نمبر پر رہی جنہوں نے پرتگالی سیاست دان سے سخت مقابلہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پناہ گزین ایجنسی کے انتخابات میں امریکی امیدوار کے شکست کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی اداروں پر کڑی تنقید اور گذشہ ماہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نکلنے اور ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور صدارات میں پناہ گزین ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے نامزد امیدوار کیتھی ہارپر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ ’ایک مرتبہ پھر امریکا کی طاقت، اقتدار اور وقار کو نقصان پہنچا ہے‘۔

    کیتھی ہارپر کا کہنا تھا کہ ’کین آئیزکس اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنی متعصابانہ پالیسی کے باعث انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں، ڈی جی برائے پناہ گزین ایجنسی کا عہدہ امریکا کا تھا، جو ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہاتھ سے نکل گیا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد واضح‌ اکثریت سے کامیاب

    ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد واضح‌ اکثریت سے کامیاب

    کوالالمپور: ملائیشیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سیاست دان مہاتیر محمد نے 92 سال کی عمر میں حیران کن طور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں عام انتخابات ہوئے جہاں ملائیشیا کے موجودہ وزیر اعظم نجیب رزاق کے اتحادی جماعتوں کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملٹی بلین ڈالر اسکینڈل کی وجہ سے عواممی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور حیران کن طور پر دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سیاست دان 92 سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فتح اپنے نام کرلی۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے مہاتیر محمد نے سن دو ہزار سولہ میں حکمران اتحادی جماعت ’بی این‘ پر کرپشن کے الزامات لگنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    مہاتیر محمد کی اس تاریخی فتح نے ملیئشیا کی موجودہ حکمران جماعت بی این اور اس کے اتحادیوں کو باہر کردیا ہے جو سنہ 1957 سے ملک پر حکومت کررہی تھی۔

    عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد سابق وزیر اعظم کے حامیوں نے پورے میں ملک میں مہاتیر محمد کی فتح کا جشن منایا۔

    ملائیشیا کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ ’وہ عوام کے اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت اکیلے الیکشن نہیں جیت سکتی، لہذا ملائیشیا میں کون حکومت تشکیل دے گا اس کا فیصلہ بادشاہ کریں گے۔

    مہاتیر محمد نے الیکشن میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جی جی میں ابھی زندہ ہوں، میں انتقامی سیاست کا قائل نہیں اور ملک میں قانون کی بحالی چاہتا ہوں۔


    ملائیشیا میں عام انتخابات، اپوزیشن جماعتوں نے میدان مار لیا


    ان کا کہنا تھا کہ یہی ہماری اولین ترجیح ہے، اور خطے کی بقا وسلامتی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، علاوہ ازیں ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14اعشاریہ9 ملین رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن ملائیشیا کے مطابق مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی ایک سو پندرہ نشستیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ حکمراں جماعت اناسی نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی، علاوہ ازیں جیت پر مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی جماعت ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر داخلہ مقرر

    پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر داخلہ مقرر

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے امبر رڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستانی نژاد سیاست دان ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ امبررڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پیر کے روز برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 48 سالہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی وزارت داخلہ کا قلم دان سونپ دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس سے قبل برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر تھے۔ ساجد جاوید سنہ 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں۔ وہ ساجد جاوید برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔

    برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جو سنہ 1960 میں اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ تارکین وطن کی ملک بدری اسکینڈل (ونڈرش) پربرطانوی وزیر داخلہ امبررڈ نے استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیراعظم تھریسا مے نے منظور کرلیا تھا۔


    برطانوی وزیرداخلہ ایمبررڈ نے استعفیٰ دے دیا


    خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ امبررڈ نے گزشتہ ہفتے برطانیہ کی داخلی امورکمیٹی کے سامنے کہا تھا کہ وہ برطانیہ سے ممکنہ طورپربے دخل کیے جانے والے افراد کے کوٹے کی فہرست سے لاعلم ہیں۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن اور لندن کے میئرصادق خان نے ایمبر رڈ سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خالد محبوب اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کونسل کے چئیرپرسن منتخب

    خالد محبوب اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کونسل کے چئیرپرسن منتخب

    نیویارک : پاکستان کو اقوام متحدہ کی خواراک و زراعت کی تنظیم کا آزادانہ چئیر پرسن منتخب کر لیا گیا، پاکستانی امیدوار کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی کونسل کا 2017 سے 2019 تک کے لئے آزادانہ چئیرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی امیدوار خالد محبوب کا انتخاب 7 جولائی کو روم میں ہونے والے انتخابات میں منتخب کیا گیا، پاکستانی امیدوار خالد محبوب کا انتخاب البانیہ، بوسنیا، قبرص ،سلواکیہ اور انڈونیشیا سمیت چھ ممالک کے امیدواروں میں سے کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خالد محبوب نے انتخاب میں 64 ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کی، خالد محبوب کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو صرف 32 ووٹ ملے۔

    خالد محبوب کا نجی شعبہ اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن میں 54 برس کا وسیع تجربہ ہے، وہ 2010 سے عالمی خوراک پروگرام، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور آئی ایف اے ڈی میں مشیر اور پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

    سال 2015 سے فی الوقت خالد محبوب فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی فنانس کمیٹی کے چئیر مین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کامیاب انتخاب فوڈاینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن میں پاکستان کے کامیاب کردار کا عکاس ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات،  عمران خان پھر پارٹی چیئرمین منتخب

    پاکستان تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات، عمران خان پھر پارٹی چیئرمین منتخب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات میں عمران خان کاانصاف پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ نتائج کے مطابق عمران خان پھر پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کےچیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق عمران خان کا انصاف پینل ایک لاکھ نواسی ہزار پچپن ووٹس کیساتھ کامیاب ہوا جبکہ احتساب پینل کو صرف اکتالیس ہزارچھ سوسینتالیس ووٹ ہی مل سکے، سب سے زیادہ افراد نے پنجاب سے ووٹ ڈالے، پختونخوا دوسرے نمبر پر رہا۔

    انٹرا پارٹی انتخابات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے جبکہ 26ہزار 255ووٹ مسترد ہوئے۔

    انٹراپارٹی انتخابات میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ جہانگیرترین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

    تحریک انصاف سندھ کی صدارت کیلئے عارف علوی بھی کامیاب ہوگئے جبکہ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔