Tag: election 2018

  • بیرون ملک پاکستانیوں کے آن لائن ووٹ سے متعلق جعلسازی پکڑی گئی

    بیرون ملک پاکستانیوں کے آن لائن ووٹ سے متعلق جعلسازی پکڑی گئی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق جعلسازی اور آن لائن ووٹ سسٹم کا نیا فراڈ پکڑا گیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا اور ای سی پی کے نام پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبر سمیت دیگر  دستاویزات کا ریکارڈ حاصل کر کے اُن کا باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کھولا جارہا ہے۔

    ای سی پی نے اوورسیز پاکستانیوں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ سب فراڈ ہے اور اس سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی ذاتی معلومات کسی کونہ دیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں سےمتعلق ٹاسک فورس نےعدالت میں رپورٹ دی تھی جس میں اس فراڈ کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    ای سی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، الیکشن کے بعد پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کام کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر خبریں  زیر گردش تھیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا گیا تاہم الیکشن کمیشن نے اس بات کی تردید کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کو معطل کیا جائے، چیف سیکریٹری سندھ

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کو معطل کیا جائے، چیف سیکریٹری سندھ

    کراچی : چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری ملازمین کو معطل کرکے ان ملازمین کو الیکشن کے دن بھی ڈیوٹی پر بلایا جائے۔

    یہ بات انہوں نے الیکشن 2018کے سلسلے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کی زیر صدارت انتخابی ضابطہ اخلاق پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی.

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضانطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمحکمہ تعلیم کے48،صحت کے18نو بلدیاتی ملازمین اور22منتخب نمائندگان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

    خلاف ورزی کرنیوالوں میں بورڈ آف ریونیو کے14اور اوقاف کے چھ ملازمین بھی شامل ہیں، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کے ڈی ایس پی سمیت5اہلکاروں نے بھی خلاف ورزی کی، انتخابی ظابطے کی خلاف ورزی پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر معطل کئے گئے، اس کے علاوہ چار ضلعی زکوۃ چیئرمینوں کو بھی برطرف کردیا گیا۔

    اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کو معطل کیا جائے، الیکشن کے انعقاد تک زکوۃ چیئرمینوں کے اختیارات معطل کئے جائیں، اور معطل ملازمین کی الیکشن کے دن بھی دفاتر میں حاضری یقینی بنائی جائے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات 2018: نادرا کا شہریوں کو 25 جولائی سے قبل شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    انتخابات 2018: نادرا کا شہریوں کو 25 جولائی سے قبل شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    کراچی: نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کے چیئرمین نے 16 جولائی سے پہلے موصول ہونے والی درخواستوں کے شناختی کارڈ قبل از انتخابات پرنٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کے چیئرمین عثمان مبین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے پیش نظر شناختی کارڈ کی بروقت اور جلد پرنٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں طے پایا کہ عام انتخابات سے قبل شناختی کارڈ کی ترسیل اور نادرا کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ہنگامی بینادوں پر 16 جولائی سے قبل موصول ہونے والی درخواستوں کو 25 جولائی تک نمٹایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن انتخابات 2018 کے نتائج نادرا سے منسلک موبائل سے وصول کرے گا

    چیئرمین نادرا کو بریفنگ دی گئی کہ 16 جولائی سے شہریوں کے زائد المعیاد شناختی کارڈ ضبط نہیں کیے جارہے کیونکہ ایسے تمام افراد عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

    چیئرمین نے ملک بھرمیں نادرا سینٹرز ہفتہ  اور اتوار کے روز رات 9بجے تک جبکہ 25 جولائی کو دفاتر دوپہر 2 بجے تک کھولنے کی ہدایت دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شناختی کارڈ کی چھپائی 24 گھنٹے جاری رہے گی اور اگر کسی شہری کو 25 جولائی کے بعد کی تاریخ دی گئی تھی تو اسے پہلے ہی کارڈ جاری کردیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ کردیا

    ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تمام نارمل درخواستوں کو ایگزیکٹو کیٹگری میں ڈال دیا گیا تاکہ انتخابات سے قبل اُن کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ کوریئر کمپنیوں کو بھی بہتر سروس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں 10کروڑ 59 لاکھ اور 60 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غیرجانبدارالیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کررہے ہیں، نگراں وزیرداخلہ

    غیرجانبدارالیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کررہے ہیں، نگراں وزیرداخلہ

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ غیرجانبداراور شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کررہے ہیں، پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر موجود ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں من وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا، نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد امن وامان کا قیام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت صوبوں سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

    الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ الیکشن کمیشن سے مکمل رابطے میں ہے، الیکشن کمیشن سے شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کے انعقاد کیلئے تعاون کررہے ہیں، وزارت داخلہ نے ایک کو آرڈینیشن سینٹر قائم کیا ہے، الیکشن سے متعلق یہ سینٹر پورا ہفتہ کام کرتا ہے۔

    اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن انتخات کیلئے 25جولائی کو ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کئے جائیں گے، پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر موجود ہوں گے۔

    نگراں وزیرداخلہ نے بتایا کہ سیاست دانوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، انہیں پرائیویٹ گارڈز رکھنے کی بھی اجازت ہوگی،بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس ہفتے کی صبح 10بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جان کو بھی خطرہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اگر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تو بتا دیا جائے، خالد مقبول

    اگر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تو بتا دیا جائے، خالد مقبول

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کہیں بھی جلسے کی اجازت نہیں دے رہی، اگر ہمیں الیکشن کی اجازت نہیں تو اپنا لائحہ عمل طے کرلیتے ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو جماعت 35 سال سے85 فیصدمینڈیٹ رکھتی ہے وہی تر جیح ہونی چاہیے، ہم نے باغ جناح پر جلسہ کرنے کی درخواست سب سے پہلے انتظامیہ کو دی مگر ابھی تک پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ باغ جناح کے علاوہ ایم کیو ایم نے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی وہ بھی نہیں دی گئی، نگراں حکومت اور اتنظامیہ  بتائےکیاہمیں الیکشن کی اجازت نہیں ہے؟  اگرہمیں ایسا ہی ہے تو ہم اپنالائحہ عمل طےکرلیتےہیں۔

    مزید پڑھیں: عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، خالد مقبول صدیقی

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم  کےکارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کو سلسلہ تاحال جاری ہے اور ہمیں انتخابی مہم چلانے کے لیے بھی برابری کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق صرف متحدہ کے لیے ہے ؟ کیونکہ کل میرپور خاص میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی وہ بھی انتظامیہ نے نہیں دی جبکہ سہولت یافتہ تنظیم کو کل ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی، اس طرح کے اقدامات اور پھرتیاں بتاتی ہیں کہ ماحول ہمارے لیے نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں انتظامی یونٹس بڑھائیں گے، صدرالدین شاہ کا اعلان

    کراچی میں انتظامی یونٹس بڑھائیں گے، صدرالدین شاہ کا اعلان

    خیرپور: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مسلم لیگ ن فنکشنل کے سربراہ صدر الدین شاہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم گھوڑا اور بچھو کی مانند ہے جو کبھی تعمیر نہیں ہوسکتا، حکومت میں آنے کے بعد کراچی میں بھی انتظامی یونٹس بڑھائیں گے۔

    خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم وقت کی ضرورت ہے اور یہ تعمیر بھی ہوجائے گا، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے۔

    اُن کاکہنا تھا کہ سندھ میں پہلے بھی اضلاع بنے جس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، ہم کراچی میں بھی انتظامی یونٹس بنائیں گے البتہ دھرتی کی جغرافیائی حدود پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا، ملک مضبوط ہوگا تو صوبے بھی مضبوط ہوں  گے۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کو لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے، زرداری نے خود کہا بے نظیر کے قاتلوں کو وہ جانتے ہیں تو اقتدار میں آکر اُن سے قاتلوں کا ضرور پوچھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آصف زرداری کو شکست دینے کے لیے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے ہاتھ ملا لیے

    واضح رہے کہ پیرصدرالدین شاہ راشدی کی سربراہی میں سندھ کی قوم پرست جماعتوں اور معروف سیاسی شخصیات نے جی ڈی اے نامی گروپ تشکیل دیا جو ستارے کےنشان پر الیکشن لڑ رہا ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے جی ڈی اے پر الزامات عائد کیے گئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اپنی انتخابی مہم میں پی پی قیادت کی مبینہ کرپشن کا ذکر کرتی نظر آرہی ہے۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم اور جے ڈی اے نے نوابشاہ میں آصف علی زرداری کو شکست دینے اور پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کرتے ہوئے میدان میں مشترکہ امیدوار کھڑے کیے۔

    پی پی شریک چیئرمین کے مدقابل متحدہ کے حلقہ این اے 213 پر نامزد امیدوار عبدالرؤف صدیقی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے جس کے بعد دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر سردار بشیر محمد رند کو امیدوار نامزد کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان

    اسی طرح گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 38 پر متحدہ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار نعیم اختر ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کے دن ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان

    الیکشن کے دن ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن بارش کی نوید سنا دی، 25 جولائی کو ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 کے روز 25 جولائی بروز بدھ کو پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل ملک بھر میں 21 جولائی سے شروع ہوگا اور 25 جولائی کے روز تیز بارشیں ہوں گی۔

    جن شہروں میں بارشیں ہوں گی ان میں راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد، ساہیوال، سرگودھا گوجرانوالہ، میانوالی، اٹک، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار الیکشن کے دن بھی مقدمات سنیں گے

    چیف جسٹس ثاقب نثار الیکشن کے دن بھی مقدمات سنیں گے

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار الیکشن کے دن بھی مقدمات سنیں گے، 25جولائی کو ملک بھر عام تعطیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار الیکشن کے دن بھی مقدمات سنیں گے،25 جولائی کو لاہور رجسٹری میں مقدمات سنیں گے۔

    ترجمان کے مطابق 25 جولائی کو ملک بھر میں عدالتی چھٹی ہوگی۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ5 روزہ تعطیلات پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہیں۔

    چند روز قبل جسٹس ثاقب نثار کی گلگت بلتستان کے دورے کے دوران ثقافتی لباس پہن کر روایتی رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس روز عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابی گہما گہمی عروج پر: عمران، بلاول اور شہباز کے ایک دوسرے پر وار

    انتخابی گہما گہمی عروج پر: عمران، بلاول اور شہباز کے ایک دوسرے پر وار

    لاہور: ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیوں کی صورت میں انتخابات 2018 کے سلسلے میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، تاریخی انتخابات چھ دن بعد منعقد ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کو ووٹ کے لیے مائل اور قائل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے پاس انتخابی مہم چلانے کے سلسلے میں صرف پانچ دن باقی رہ گئے۔

    سیاسی قائدین میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کا محاذ سنبھال لیا ہے جہاں وہ مختلف حلقوں میں کارنر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اٹک کے محاذ سے مخالفین پر وار کرنا شروع کر دیے۔ جب کہ پی پی چیئرمین بلاول نے فیصل آباد میں پاور شو دکھایا۔

    عمران خان نے فاسٹ رن اَپ سے مخالفین پر تابڑ توڑ باؤنسر مارے، کہتے ہیں ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم کا نتیجہ قوم نے دیکھ لیا، ڈالرکی قیمت بڑھنے سے قوم بیٹھے بیٹھے غریب ہوگئی۔

    اگر موقع ملا تو پاکستان کو ترکی اور ملیشیا بنادوں گا، شہبازشریف

    بلاول بھٹو زرداری نے بھی مخالفین پر وار کرتے ہوئے کہا ’ن لیگ اور پی ٹی آئی لڑائی ذاتی ہے نظریاتی نہیں، پیپلز پارٹی یو ٹرن اور شو بازی نہیں کرتی۔‘

    قوم سے ملک میں پیسہ لانے کو کہہ کر اپنا پیسہ باہر بھجوایا جاتا ہے: عمران خان

    شہباز شریف بھی مخالفین پر کڑے وار کرنے میں مصروف ہیں، کہتے ہیں عمران خان نے خیبر پختون خوا کا بیڑا غرق کردیا، فراڈ کمپنی کو میٹرو کا ٹھیکا دیا، ہم نے ایسا کیا ہوتا تو نیب کالے پانی کی سزا دیتا۔

    خان صاحب کی غلط فہمی ہے سازش کرکے وزیراعظم بنیں گے،بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اگر موقع ملا تو پاکستان کو ترکی اور ملیشیا بنادوں گا، شہبازشریف

    اگر موقع ملا تو پاکستان کو ترکی اور ملیشیا بنادوں گا، شہبازشریف

    پنڈی گھیپ: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ  اگر عوام نے دوبارہ منتخب کیا اور اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملیشیا بنادوں گا۔

    پنڈی گھیپ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اور ایٹمی قوت بنانے اور مسائل سے نکالنے والے لیڈر کو بیٹی کے سامنے گرفتار کیا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو معیشت کا برا حال تھا مگر ہم نے اقدامات کیے اور مسائل پر قابو پایا، ہمارے دور میں ڈالر 100 روپے کا تھا مگر آج  130 روپے تک پہنچ گیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چکوال اور اٹک میں اسپتال بنائے گئے، ہم نے  چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے، اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا توپاکستان کو ترکی اورملیشیا بنادوں گا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ  سی پیک کامغربی روٹ یہاں سے گزرہا ہے، اٹک، چکوال میں نوجوانوں کے روزگار اس علقے میں انڈسٹریل اسٹیٹ لاؤں گا اور اگر اللہ نے موقع دیا تو ایک ایک گاؤں میں سوئی گیس لاؤں گا،  دانش اسکول کا وعدہ میڈیکل کالج کاوعدہ پوراکیا، اب ضلع اٹک میں ٹیکنیکل یونیورسٹی تعمیر کی جائیں گی۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے فراڈ کمپنی کوپشاور میٹرو کا ٹھیکہ دیا،  پنجاب حکومت اگر  ایسا کرتی تو نیب ہمیں فوری کالے پانی کی سزا دیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا، الزام خان کے دماغ کی طرح ان کا جلسہ بھی خالی ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔