Tag: election 2018

  • فاروق ستارکی زیرقیادت ایم کیوایم پی آئی بی گروپ انتخابی دنگل میں کود گیا

    فاروق ستارکی زیرقیادت ایم کیوایم پی آئی بی گروپ انتخابی دنگل میں کود گیا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی بی کے رہنماؤں کو انتخابی فارم جمع کرانے کی ہدا یت جاری کردی،وہ خود گلشن اقبال اور پی آئی بی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدو قومی موومنٹ پاکستان کے دونوں دھڑوں کے درمیان سرد جنگ تاحال جاری ہے اور الیکشن کی آمد پر بھی دونوں جانب سے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دو قومی اورایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے فارم حاصل کرلیے، لہٰذا فارو ق ستار گلشن اقبال سے قومی اسمبلی اور پی آ ئی بی کالونی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار نے پی آئی بی گروپ کے رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام رہنما جلدازجلد کاغذات نا مزدگی جمع کرائیں۔

    ،مزید پڑھیں: شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

    اطلاعات کے مطابق اب تک شیخ صلاح الدین، نشاط ضیاء، سلمان مجاہد بلوچ نے فارم جمع کر ادئیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کوئی سیاسی وابستگی نہیں، الیکشن وقت پر ہوں‌ گے: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری

    کوئی سیاسی وابستگی نہیں، الیکشن وقت پر ہوں‌ گے: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری

    کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ میری کوئی سیاسی وابستگی نہیں، میرے لیے تمام سیاسی پارٹیاں محترم ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا. نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی مدد کروں گا.

    علاؤالدین مری نے کہا کہ ووٹرزسےگزارش ہے کہ اچھے نمائندوں کا انتخاب کریں، امن وامان کی صورت حال بہتر بنانا ترجیح ہے، میرے لیے تمام سیاسی پارٹیاں محترم ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں سے گزارش ہے کہ نفرت انگیز تقاریرسے اجتناب کیا جائے، کابینہ میں غیرسیاسی اور پڑھے لکھے لوگ شامل کروں گا، بلوچستان کی نگراں کابینہ محدود ہوگی.

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امیدواروں کو پتا نہیں کہ ان کے حلقے کہاں ہیں، بلوچستان میں حلقہ بندیوں سے متعلق کام تیز کیا جائے، عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے.

    یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ علاﺅ الدین مری پیشہ کے اعتبار سے انجینئر اور کاروباری شخصیت ہیں، جبکہ والد اہم سرکاری عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔

    علاﺅ الدین مری 1980میں مستونگ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم انہوں نے تعمیرنو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی ،اس کے بعد بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار سے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد علاﺅ الدین مری نے اپنا کاروبار شروع کیا۔


    شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ : سکھ امیدوار کا اقلیتی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا انوکھا واقعہ

    سندھ : سکھ امیدوار کا اقلیتی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا انوکھا واقعہ

    کراچی:سندھ میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے اقلیتی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    تفصیلات کے بعد سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سردار رمیش سنگھ نے مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ البتہ ان کی خواہش ہے کہ اسمبلی میں سکھ کمیونٹی کی نمایندگی ہو، ساتھ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی انھیں اقلیتی نشست کے لیے زیر غور لائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں میں سکھ برادری بھی شامل ہے، یہ ایک چھوٹی سی برادری ہے، جس کی تعداد فقط چھ ہزار ہے۔ سکھوں کی اکثریت پنجاب میں آباد ہے۔ البتہ سکھ کمیونٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے اصل ارکان کی تعداد تیس ہزار کے قریب ہے۔

    واضح رہے کہ قیام پاکستان کے بعد کبھی کوئی سکھ امیدوار سندھ اسمبلی کے لیے منتخب نہیں ہوا۔ رمیش سنگھ سندھ کمیونٹی کی معروف شخصیت ہیں۔

    یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے لیے کسی پارٹی سے وابستگی لازمی ہے۔ رمیش سنگھ کو امید ہے کہ پیپلزپارٹی انھیں سندھ اسمبلی میں نمائندگی کا موقع فراہم کرے گی۔


    انتخابات 2018: کاغذاتِ نامزدگی فارم میں علیحدہ خانہ نہ ہونے پر خواجہ سرا مایوس


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اگر نوازشریف کو عدالت نے اصغرخان کیس میں بلایا ہے، تو انھیں پیش ہونا چاہیے: خورشید شاہ

    اگر نوازشریف کو عدالت نے اصغرخان کیس میں بلایا ہے، تو انھیں پیش ہونا چاہیے: خورشید شاہ

    سکھر:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مخالفین جان لیں، سکھر پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح آبادی اورپانی ہے، پارٹی منشوربھی ایک ہفتے کے اندر آجائے گا، صحت، تعلیم وترقی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی سے زیادہ اسمبلی کی مدت پورا کرنا اہم ہے، پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔

    خورشید نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری چیلنج کرنے کے معاملے پر اپنا فرض نبھایا، اب معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ بہتر جانتی ہے کیا کرنا ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ریحام خان کے مسئلےمیں ہمیں نہ ڈالا جائے، اصغرخان کیس میں میرا نام غلطی سے آگیا تھا، اصغرخان کیس میں اگرنوازشریف کو بلایا گیا ہے، تو پیش ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوغیرمستحکم کرنے کے لئے بہت سے محاذ بنے، مگر تمام ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔


    خورشید شاہ نے عمران خان کے 100 دنوں کے پروگرام کو ناقابل عمل قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم ایم اے کے منشور کا اعلان، بااختیار اور آزادعدلیہ، تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی کا عزم

    ایم ایم اے کے منشور کا اعلان، بااختیار اور آزادعدلیہ، تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی کا عزم

    لاہور: دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے ٓئندہ انتخابات کے لئے 12 نکاتی منشور کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کی مرکزی قیادت نے ایک پریس کانفرنس میں اس منشور کا اعلان کیا، منشور میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ اور اسلامی دفعات کے تحفظ کو ترجیح حاصل ہے.

    منشور میں بااختیار وآزاد عدلیہ کا قیام، اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم، نئے ڈیمزکی تعمیر اور بجلی کا مؤثر نظام کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے.

    ایم ایم قائدین کے مطابق منشور میں بھارت کی آبی جارحیت کا مؤثر تدارک اور سی پیک میں مقامی آبادی کے روزگار اور انفرااسٹرکچر کو ترجیح دی جائے گی.

    منشور میں ملک میں باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، ساتھ ہی تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کئے جائیں گے.

    ایم ایم کی قیادت کے مطابق اقتدار میں آ کر تعلیم اور روزگارکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ساتھ ہی غیرضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیاجائے گا، ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی. خواتین کا استحصال اورعدم مساوات کا خاتمہ کیا جائے گا.

    ایم ایم اے کے منشور میں چھوٹی صنعتوں کا فروغ، کسان، مزدوروں کے لئے سودمند پالیسی، تحصیل وضلعی سطح پراپ گریڈیشن، پانچ مہلک بیماریوں کے مفت علاج کی فراہمی شامل ہے.

    ساتھ ہی غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا.

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین میں تمام اسلامی دفعات کاتحفظ ضروری ہے، آئین کی دفعات پر حملے ہوتے رہے ہیں، ہمارا مقصد بااختیار،آزادعدلیہ، تعلیم،صحت،روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے.


    ایم ایم اےعام آدمی کے لئے ایوانوں کے دروازے کھول دے گی: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کی درخواست پر مزید دلائل طلب

    بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کی درخواست پر مزید دلائل طلب

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے کے حق کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد پندرہ ملین ہے لیکن انہیں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ووٹ ڈالنا ان کا حق ہے اور انہیں اس سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو اس بارے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی جائے۔

    جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • تحریک انصاف نے کے پی میں17حلقوں کے لئے ٹکٹس فائنل کرلئے

    تحریک انصاف نے کے پی میں17حلقوں کے لئے ٹکٹس فائنل کرلئے

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا چناؤ کرلیا، آج رات تک تمام حلقوں کے ٹکٹس کا فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر، مراد سعید، عاطف خان اور دیگر موجود تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میںقومی اور صوبائی اسمبلی کے17حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا چناؤ کرلیا گیا، اور امکان ہے کہ آج رات تک خیبر پختونخوا کے تمام ٹکٹس فائنل کرلیے جائیں گے۔

  • نامزدگی فارم میں تبدیلی کا معاملہ، سابق اسپیکر نے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا

    نامزدگی فارم میں تبدیلی کا معاملہ، سابق اسپیکر نے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے فارم بنائے گی تو اس سے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

     ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں کا بھی یہ فیصلہ تھا کہ فارم میں تبدیلی لانی ہے لیکن عدالت نے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد فیصلہ دیا۔

    سابق اسپیکر نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ اکتیس مئی کو حکومت کی مدت پوری ہوجائے گی پھر بھی اتنا موقع نہیں دیا گیا کہ اسمبلی میں اس معاملے پر فیصلہ کیا جاسکے۔

    ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر عدالت نے فیصلہ درست وقت پر نہیں کیا، ہم اس کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے، اس سلسلے میں وکلا سے بھی مشاورت ہوگئی ہے، پٹیشن جلد فائل کردیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو قوتیں الیکشن کے درپے ہیں انھوں نے حکمت عملی بنالی ہے، اگر ن لیگ 60 سے 70 نشتیں لیتی ہے تو انتخابات وقت پر ہوں گے لیکن اگر ن لیگ 100 یا زائد نشتیں لے گی تو پھر انتخابات نہیں ہوں گے۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ چوہدری نثار ن لیگ کے ٹکٹ سے نہ بھی لڑے تو بھی پارٹی نہیں چھوڑیں گے، وہ پارٹی ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود دینے چلا جاؤں گا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی بریفنگ


    دوسری طرف ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیرنے دوبارہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نامزدگی فارم پر ہمارا جو مؤقف عدالت میں تھا وہ آج بھی قائم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نامزدگی فارم پر بھی انھوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ابہام دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

    کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار‘ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس شروع


    اختر نذیر نے کہا کہ نامزدگی فارمز کو قانون کی بجائے قواعد کا حصہ ہونا چاہیے، عدالت نے فارم کو کالعدم قرار نہیں دیا بلکہ بہتری کا کہا ہے، نیز عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ فارم میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کا انتخابات میں‌ ملک کے ہر حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا انتخابات میں‌ ملک کے ہر حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    کراچی: بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں ملک کے ہر حلقے سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج بلاول بھٹو اورآصف زرداری کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں‌ عام انتخابات سے متعلق اہم معاملات زیر غور آئے.

    آصف زرداری نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک تیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت بچائی ہے اور بچائیں گی. مقررہ وقت میں شفاف انتخابات ملک کے لئے ضروری ہیں.

    اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے بلاول بھٹو کے پارلیمانی سیاست میں آنے کا خیر مقدم کیا. سینئر رہنماؤں نے امید ظاہر کی بلاول پارلیمنٹ میں آکرعوام کی بھرپورنمائندگی کریں گے اور پارلیمنٹ میں بھٹو اور بے نظیربھٹو کی طرح کردارادا کریں گے.

    اس اہم اجلاس میں خورشیدشاہ، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویزاشرف، اعتزازاحسن، فریال تالپور، شیری رحمان، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، قائم علی شاہ اور نوید قمر نے شرکت کی.

    اجلاس میں‌ سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اورنثار کھوڑو بھی موجود تھے.اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.


    آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • انتخابات کے التواء کی قرارداد کا مقصد ٹرن آؤٹ زیادہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    انتخابات کے التواء کی قرارداد کا مقصد ٹرن آؤٹ زیادہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انتخابات کے التواء کی قرارداد کا مقصد لوگوں کیلئے آسانی اور ٹرن آؤٹ زیادہ کرنا ہے، صوبے میں جولائی میں بہت گرمی ہوتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام پرجلد اتفاق کرلیا جائے گا، اپوزیشن3نام پر ڈٹی ہوئی ہے جبکہ ہم نے بھی3نام دے رکھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج بھی ہاتھ بٹا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مکران میں سی پیک روڈ کی تکمیل اور تعمیر میں پاک فوج کا بنیادی کردار رہا ہے۔

    میرعبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ مجھے بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان جتنا وقت ملا اس دور میں اتنا کام کیا، 5سال میں کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے، البتہ پنجگور آواران گچک روڈ کی منظوری میری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے جس پر ڈھائی ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع

    یاد رہے کہ صدر ممنون حسین نے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سمری کی منظوری دے دی تھی ، جس کے مطابق عام انتخابات پچیس جولائی کو ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔