Tag: election 2018

  • سال 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑوں گا،عمران خان

    سال 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑوں گا،عمران خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات 2018 کراچی سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کو ٹھیک کرکے دکھائے گی، مجھے کہتےہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی آج پوری قوم لعنت بھیج رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمران علی شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر محمد علی شاہ کا پرانا دوست ہوں، شمولیت پر زیادہ خوشی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہئے، دہشت گردی کےباعث لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، خوشی ہے کہ اب لوگ پاکستان کی سیاست کی طرف آرہے ہیں، پیسہ اور بےروزگار لوگ یہاں سے دبئی جارہےہیں، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے۔

    سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ میں حکومت کرنیوالوں نے کراچی پر توجہ نہیں دی، سندھ کے حکمرانوں کا ووٹ کراچی میں نہیں تھا تو انہیں دلچسپی نہیں تھی، کراچی میں مقامی حکومت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ آج کراچی میں رینجرزہےتواس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کو تباہ کردیا گیا، کراچی میں کےپی کے طرز کا پولیس سسٹم لانے کی ضرورت ہے، سندھ میں 12ہزار پولیس والے جرائم میں ملوث ہیں ، پیسے دے کر پولیس والے بھرتی ہونگے تو وہی عوام کو ہی لوٹتے ہیں، ایک مکمل با اختیار میئر کراچی کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے 2018کاالیکشن کراچی سے لڑوں گا، کراچی کے کس حلقے سے لڑنا ہے فیصلہ پارٹی کرے گی، پی ٹی آئی کراچی کو ٹھیک کر کے دکھائے گی ، پاکستان تحریک انصاف وفاق کی طرز کی جماعت ہے، ضمنی الیکشن کی اتنی اہمیت نہیں کیونکہ مشینری حکومت کی ہوتی ہے، 2018 کا الیکشن ملک کی تاریخ بدل دے گا۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 300ارب باہر لیکر گیا،سب چیزیں سامنےآرہی ہیں، نواز شریف ٹھیک کہتا ہے کہ میں غلط بیانی کررہا ہوں، اب پتہ چلا شریف خاندان تو900 ارب روپے باہر لے گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کو 40سال کا ریکارڈ پیش کیا،64 دستاویز دیں، لندن کے ایک فلیٹ کے لئے میں نے 64دستاویزات دیں، نوازشریف نے 1999میں 6کروڑ روپے کی دولت ظاہر کی تھی۔

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی، پیسہ چلایا گیا ہے، سینیٹ الیکشن میں کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا، سینیٹ الیکشن میں رشوت دی بھی گئی اور لی بھی گئی، سینیٹ الیکشن میں کون ہماری پارٹی سے بکا ہے ،تحقیقات کرائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کوشش ہوگی کہ غربت کیسے کم ہو، عمران خان


    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ایم پی ایز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی بات کی ہے، سینیٹ الیکشن میں 4کروڑ روپے میں ایک ایم پی ایز بکا ہے ، پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بکے ہیں، کیا تحقیقات کرانا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے؟

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو دیکھنا چاہئے کہ جمہوریت میں ایسے لوگ بکتے ہیں، کراچی میں پیسہ خرچ کرنے سے پہلے سسٹم لایا جائے ، مجھے کہتے ہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی آج پوری قوم لعنت بھیج رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں کون بکا اور کس نے خریدا،یہ دیکھنا ہمارا کام نہیں۔

    میرشکیل کے حوالے سے سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جیو کے پاس تنخواہ کیلئے پیسے نہیں مگر جائیدادیں بڑھ رہی ہیں، شریف گاڈ فادر جیو کو فنڈز دیتا ہے ، جیوکے مالک میر شکیل کامیڈیا”رینٹ اے میڈیا”ہے، میرشکیل دبئی میں شاہانہ زندگی گزار رہا ہے، صحافیوں کو تنخواہ نہیں ملتی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک نظام نہیں بنے گا پیسہ پڑا رہے گا لانچوں میں دبئی چلا جائے گا، شکیل الرحمان یہ نہیں کہے گا 900ارب روپے باہر چلے گئے، میر شکیل کو یہ فکر ضرور ہے کہ عمران خان نے شادی کرلی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کے آنے سے آئندہ الیکشن پر مثبت اثر پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 15 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے جلسے سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جلسے سے قبل اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئینی طریقے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، سینیٹ الیکشن سے پہلے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

    یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے اسمبلی کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کوشش ہوگی وفاق اور پنجاب میں کولیشن حکومت بنائیں۔


    یہ پڑھیں: انتخابات 2018ء میں ہی ہونا چاہئیں، یوسف رضا گیلانی


      یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اداروں میں تصادم ہوتا نظر نہیں آرہا، خواہش ہے اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے موقع پرست آتے جاتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی اپنے حلقے میں جارہے ہیں، پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

    شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

    اسلام آباد : شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے، 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے اور اکثریت کی صورت میں شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف،شہبازشریف کے علاوہ کوئی رہنما پالیسی بیان نہیں دےگا،اداروں کے ساتھ محازآرائی سےاجتناب کیا جائےگا جبکہ شریف خاندان عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کاسامنا کریں گے۔

    فیصلے لندن میں ہونے والی ملاقات میں کئے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : مائنس نواز مارمولا، شہباز شریف، وزیراعظم اور کابینہ کی لندن دوڑیں


    یاد رہے کہ لندن میں موجود مسلم لیگ ن کی قیادت نے مائنس نواز فارمولا کو یکسرمسترد کردیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو پاکستان جا رہا ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں اب نہ کوئی مائنس نواز فارمولا چلے گا اور نہ پاکستان جانے میں مجھے کسی ہچکچاہٹ کا سامنا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مائنس نوازشریف کی صورت قبول نہیں، نوازشریف کی مشاورت سےتمام معاملات طےکیےجائیں گے ، نوازشریف پارٹی سربراہ ہیں ان سےمشاورت کرتےہیں۔

    فیئرٹرائل نوازشریف کاجائزمطالبہ ہے، اجلاس پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے لیے تھا۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت میں جاکر دیکھیں فیئرٹرائل ہورہا ہے یا نہیں ، لندن میں وزرا کا اجلاس نہیں تھا، نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہونگے،  مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی باتیں محض پروپیگنڈہ ہیں اور مائنس نواز فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیوں کہ نواز شریف آج بھی دِلوں کے بادشاہ اور عوام کے وزیراعظم ہیں۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انتخابات2018 کیلئے پنجاب میں بھرپورتیاری سے اتررہےہیں،آصف زرداری

    انتخابات2018 کیلئے پنجاب میں بھرپورتیاری سے اتررہےہیں،آصف زرداری

    لاہور : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہت انتخابات دوہزار اٹھارہ کیلئے پنجاب کے محاذ پر بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہے ہیں، دوہزار تیرہ کے مینڈنٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں، اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی بنا لی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پنجاب کےرہنماؤں سے ملاقاتیں تیز کرینگے جبکہ پنجاب کے سیاسی محاذ کے لئے آصف زرداری کا سیاسی بھی پلان تیار ہے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں سے پنجاب پلان پر مشاورت کی۔

    پیپلزپارٹی نے پنجاب کے تمام اضلاع میں امیدوار کھڑے کرنے کی حکمت عملی بھی تیارکرلی ہے ، پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں اہم شخصیات سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ دوہزاٹھارہ کے انتخابات کیلئے پنجاب کےدیہی حلقوں کوخصوصی طورپر ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پارٹی میں شمولیت کاسلسلہ دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطےتیزکرنے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے، مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کیلئے حکمت عملی الگ، سیاسی اہداف کے حصول کی حکمت عملی الگ ہوگی جبکہ پارٹی کےانتخابی منشورمیں عوامی مسائل کومدنظر رکھاجائیگا۔


    مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کر جاتی ہے


    یاد رہے گذشتہ روز آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کر جاتی ہے، ان کی پالیسی ہے کہ آنے والی حکومت کو بدترین معاشی صورتحال دے، حکومت کی نااہلیوں کی فہرست طویل ہے۔

    انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ انتخابی ماحول بن چکا ہے پارٹی بھی اپنی تیاری کرے، باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہم چاروں صوبو ں میں جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی،عابدشیرعلی

    مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی،عابدشیرعلی

    لاہور : وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں مریم نواز عام انتخابات  لڑ یں  گی اور عملی سیاست کا آغاز کرینگی۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیرمملکت عابد شیر علی نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہی ہونگے اور مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی، 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہوگا۔

    آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ زرداری نے سندھ اور پاکستان کو لوٹا، اب پھر چوری کے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہمارے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ زرداری کو ڈاکٹر کہتا ہوں انہوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کیا ہے، کرپشن کرنی ہو تو زرداری بن جاتے ہیں، ووٹ مانگنے ہو تو بھٹو  بن جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا احتساب ہو گا، اسے تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان ایک چور کا بیٹا ہے جبکہ نواز شریف ایک مزدور کا بیٹا ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے افتتاحی منصوبے جلسے بن جاتے ہیں جبکہ مخالفین کی جلسیاں ہوتی ہیں۔

    کالا باغ ڈیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں کالا باغ ڈیم بن سکتا تھا لیکن چودھری برادران نے اس کی مخالفت کی، کوئی رینٹل پاور منصوبہ نہیں لا رہے، ہمارے دور کے منصوبوں سے جلد بجلی حاصل شروع ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،عابد شیر علی


    انھوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت ایک سال میں کچھ نہیں کرسکتی، عمران خان کئی سال سے قوم، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ سے جھوٹ بول رہے ہیں، الیکشن 2018 میں ہی ہونگے، لوگ  جلسہ نہیں جلسیاں کرتے ہیں، سندھ، کے پی کے میں وسائل  لوٹنے والے، چوروں کا خاتمہ ہوگا۔

    اس سے قبل بھی پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہیں، کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے،پتہ نہیں کب بھاگ جائیں۔


    مزید پڑھیں : کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، عابد شیر علی


    انھوں نے کہا تھا کہ  2018 میں بھی نوازشریف دوتہائی سے حکومت بنائیں گے،  یہ سب لوگ آپس میں مل گئے، ملتے رہیں،  پنجاب کی طرح سندھ کے شہروں کو بھی سنواریں گے۔

  • لاٹھی اورجیل سے ڈرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، خورشید شاہ

    لاٹھی اورجیل سے ڈرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے، تین مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے چار سال بعد کہتے ہیں کہ 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگی، حکمرانوں نے کسانوں کہ بعد تاجروں سے بھی دھوکہ کیا

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے روہڑی نیشنل ہائی وے کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈرکبھی کرکٹرزکو تو کبھی مہمانوں کو گالیاں دیتا ہے۔ لاٹھی اور جیل سے ڈرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔

    جلسہ عام سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو نے اندرا گاندھی سے کہا تھا کہ ملک کے ایک انچ کی حفاظت کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ کروں گا لیکن اب بھارتی وزیر اعظم سے رشتے قائم کیے جارہے ہیں۔ شادی بیاہ اور منگنی کی دعوتیں دی جاتی ہیں، شادی کی دعوت میں وزیروں اور دیگر رہنماؤں کو نہیں بلایا جاتا مگر گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کا بانہیں کھول کر استقبال کیاجاتا ہے اگر یہ کام پیپلزپارٹی کرتی تو اسے میڈیا غدار قرار دے دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجود حکمرانوں نے کسانوں کہ بعد تاجروں سے بھی دھوکہ کیاہے، ان کے 230 ارب روپے واپس کرنے کی تقریب میں میڈیا کے سامنے انہیں خالی لفافے تھمادیئے گئے۔

    پھروہ اگلے سال الیکشن ہیں دوبارہ عوام کے سامنے آکر کہیں گے کہ میرے غریب مزدور اور کسان بھائیو میں آپ کیلئے سستی روٹی لینے کیلئے کبھی امریکا تو کبھی لندن تو کبھی کسی دوسرے ملک گیا اب الیکشن میں مجھے ووٹ دیکر کامیاب کرو میں دوبارہ آپ کیلئے سستی روٹی کا بندوبست کروں گا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟ شعور رکھنے والے لوگ کیوں سیاست میں الجھ پڑے ہیں ایک لیڈرکبھی کرکٹرزکو تو کبھی مہمانوں کوگالیاں دیتاہے۔

    اس کے ورکرزباہرلاٹھیاں کھاتے ہیں اور وہ جھروکوں سے دیکھتا ہے جو پولیس کی لاٹھیوں اور جیل سے ڈر جائے وہ لیڈر نہیں بن سکتا، اقتدارعوام کی خدمت کیلئے ہوتا ہے چوری اور کرپشن کیلئے نہیں ہوتا۔

    حکومت کے وزیر درست کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے کیونکہ ان کے گھروں کی بجلی نہیں جاتی انہیں کیا پتا کہ باہر کیا ہورہا ہے؟

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی قلت ہے اور وفاق پانی جمع کررہا ہے، میاں صاحب ایسا نہ ہو کہ سندھ ،خیبر پختونخوا بلوچستان اور پنجاب ایک ہوجائیں اور آپ کو باہر کردی۔

  • الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کیلئے سات لاکھ سے زائد عملہ درکار ہوگا، تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمر کس لی، عام انتخابات دوہزار اٹھارہ کی تیاریاں شروع کردیں، الیکشن کمیشن نے منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے،  سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔


    عملے کی تربیت رواں سال جولائی میں شروع ہوگی، الیکشن کمیشن


    ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے سات لاکھ چونتیس ہزار افرادپرمشتمل عملہ درکار ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ ملازمین کے نام موصول کرلئے ہیں، عملے کی تربیت رواں سال جولائی میں شروع ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے ستر فیصد پولنگ اسٹیشنز کی تصدیق کردی، اسی ہزار میں سے چھپن ہزار اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، حساس اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے نصب کیے جائیں گے، پریزائڈنگ افسران کو اسمارٹ فون دینے کی تجویز، جدید کمپیوٹرز،اسکینرز،فیکس مشینز اور دو ڈیٹاانٹری آپریٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

  • انتخابات2018 کی تیاری، الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا آغاز

    انتخابات2018 کی تیاری، الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا آغاز

    اسلام آباد : عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اپنے افسران کی تربیت کا آغاز کردیا ہے۔

    اسلام آباد سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چاروں صوبوں کے 28 افسران پانچ ہفتوں تک تربیت حاصل کرینگے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پہلے تربیت کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا، الیکشن کمیشن کے افسران کو صرف پرموٹ کیا جاتا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم تربیت گاہیں تو بنا لیتے ہیں لیکن پھر اس پر کام نہ کرکے تباہ کردیتے ہیں، جوڈیشل انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں افسران کی تربیت کی کمی درست نشاندہی کی گئی، الیکشن کمیشن کے متعدد افسران کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں علم نہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی کے انتخابات میں نابینا ، معذور اور بیمار لوگوں کو انتخابی عملے کے طور پر لگایا گیا۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے وفاق اور صوبوں سے انتخابی عملہ کے لئے نام مانگ لئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال تجربات کی کامیابی کے بعد ہی کرینگے، الیکشن کمیشن جلد ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک اور بائیو میٹرک مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کرینگے۔

  • آئین کی پاسداری سب پرلازم ہے، نواز شریف

    آئین کی پاسداری سب پرلازم ہے، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات بھی 2018 میں ہی ہوں گے جس میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آئین سے وفاداری اور پاسداری سب پرلازم ہے تمام سیاسی جماعتیں جمہوری نظام میں اسٹیک ہولڈرز ہیں آئین اور جمہوریت کے ذریعے ہی نظام میں موجود خامیاں دور کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے جس میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کی کارکردگی کی

    بنیاد پر جانچنے کا عوام کو موقع ملے گا۔ موجودہ حکومت 2018 میں عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان دے گی