Tag: election 2024

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف زرداری ہنگامی طور پر لاہور پہنچ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے رابطے تیز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ لاہور آمد کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر مشاورت کریگی۔

    پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں الیکشن نتائج پرتحفظات پرلائحہ عمل طے کرےگی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ الیکشن نتائج کے بعد تقریر کرتے ہوئے نواز شریف کا بھی کہنا تھا کہ شہبازشریف کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ آج ہی آصف زرداری سے ملاقات کریں۔

    نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف ایم کیو ایم پاکستان کیساتھ بھی ملاقات کریں۔ موجودہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ سب مل کر ملک کو بھنور سے نکالیں۔

    اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری میں اہم ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے اب تک کے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن، آراوز کے دفاتر کے باہر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن، آراوز کے دفاتر کے باہر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے تینوں امیدوار آفسز کے باہر دھرنا دیں گے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آر اوز کو فارم 45 کے مطابق نتیجہ درست کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔

    کراچی میں آراو آفس لیاری کے باہرجماعت اسلامی نے احتجاج کیا تھا، جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں۔ ہمیں جیتنے کے باوجود ہرا دیا گیا۔

    سیدعبدالرشید نے کہا کہ سارا دن آر اوز اور ڈی آر آوز کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کہا جارہا ہے پی پی اور ایم کیو ایم کی حکومت میں بیٹھیں گے تو جتا دیں گے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں بھی این اے244 کے نتائج میں تاخیراور تبدیلی کیخلاف ڈی آر او آفس کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند یوگئی جبکہ پولیس اور رینجرزکی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ این اے 244 سے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر مذاکرات کیلئے ڈی آر او آفس میں موجود ہیں۔

    دریں اثنا ڈی آر او ساؤتھ نے جماعت اسلامی کی درخواست وصول کرلی۔ جماعت اسلامی نے احتجاج 3 گھنٹے کیلئےمؤخرکردیا ہے۔ شارع فیصل و دیگر مقامات پر احتجاج کا آپشن زیرغور ہے۔

  • نتائج میں تاخیر سیاسی جماعتوں میں بددلی پھیل گئی

    نتائج میں تاخیر سیاسی جماعتوں میں بددلی پھیل گئی

    الیکشن 2024 کے نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کی خبروں کے باعث سیاسی جماعتوں میں بددلی پھیل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کو پورا ایک دن گزر چکا ہے مگر اب تک انتخابی نتائج مکمل طور پر موصول نہیں ہوسکے۔ نتائج میں تاخیر کے باعث کئی سیاسی جماعتوں نے آر او آفسز کے باہر احتجاج کیا ہے۔

    کراچی میں آراو آفس لیاری کے باہرجماعت اسلامی نے احتجاج کیا، جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید نے کہا کہ دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں۔ ہمیں جیتنے کے باوجود ہرا دیا گیا

    سیدعبدالرشید نے کہا کہ سارا دن آر اوز اور ڈی آر آوز کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کہا جارہا ہے پی پی اور ایم کیو ایم کی حکومت میں بیٹھیں گے تو جتا دیں گے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں بھی این اے244 کے نتائج میں تاخیراور تبدیلی کیخلاف ڈی آر او آفس کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند یوگئی جبکہ پولیس اور رینجرزکی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ این اے 244 سے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر مذاکرات کیلئے ڈی آر او آفس میں موجود ہیں۔

    دریں اثنا ڈی آر او ساؤتھ نے جماعت اسلامی کی درخواست وصول کرلی۔ جماعت اسلامی نے احتجاج 3 گھنٹے کیلئےمؤخرکردیا ہے۔ شارع فیصل و دیگر مقامات پر احتجاج کا آپشن زیرغور ہے۔

    واضح رہے کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی الیکشن کے نتائج غیرمعمولی طور پر سست رفتاری سے آنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • کوہاٹ NA 35 سے شہریارآفریدی کامیاب

    کوہاٹ NA 35 سے شہریارآفریدی کامیاب

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں

    اب تک قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 196 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار 85، ن لیگ 59، پی پی 44 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، ایم کیو ایم 7، آئی پی پی 2، جے یو آئی، ق لیگ ایک، ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/election-2024-pakistan-unofficial-results/

    این اے 35 کوہاٹ

    غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 35 کوہاٹ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار شہریارآفریدی 128491 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے عباس آفریدی 57184 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • NA-117 لاہور سے آئی پی پی کے عبد العلیم خان نے میدان مار لیا

    NA-117 لاہور سے آئی پی پی کے عبد العلیم خان نے میدان مار لیا

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 117 لاہور سے آئی پی پی کے عبد العلیم خان 72519 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار علی اعجاز 31586 ووٹ حاصل کرکے دوسرے پر نمبر رہے۔

    دوسری جانب این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 98210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے۔بلاول بھٹو زرداری 15005ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

    ق لیگ کے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو شکست دے دی ہے۔

    چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 پر اپنے ماموں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو بھی ہرا دیا ہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: قومی اسمبلی کا مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

  • NA-76 نارروال سے ن لیگ کے احسن اقبال کامیاب

    NA-76 نارروال سے ن لیگ کے احسن اقبال کامیاب

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق این اے 76نارروال سے ن لیگ کے احسن اقبال 136279 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارجاوید صفدر 109309 ووٹ لے سکے۔

    غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164 لاہور سے شہبازشریف 27099 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد یوسف 25919 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: قومی اسمبلی کا مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

  • NA-127 لاہور سے ن لیگ کے عطا تارڑ کامیاب

    NA-127 لاہور سے ن لیگ کے عطا تارڑ کامیاب

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 98210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے۔ بلاول بھٹو زرداری 15005ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

    ق لیگ کے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو شکست دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 پر اپنے ماموں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو بھی ہرا دیا ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    NA-44 ڈی آئی خان پر بڑا اپ سیٹ، علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا

    گجرات سے ہی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین نے 55 ہزار 615 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 44 ہزار 713 ووٹ حاصل کیے۔

  • NA-18 ہری پور سے انڈیپنڈنٹ امیدوارعمر ایوب کامیاب

    NA-18 ہری پور سے انڈیپنڈنٹ امیدوارعمر ایوب کامیاب

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 18ہری پور سے انڈیپنڈنٹ امیدوار عمر ایوب 192100 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112020ووٹ لے سکے۔

    اس کے علاوہ این اے 120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارعثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164 لاہورسے شہبازشریف 27099 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد یوسف 25919 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    NA 118 لاہور پر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی

    پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • NA-120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

    NA-120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 120 لاہورسے ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارعثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164لاہورسے شہبازشریف 27099ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوارمحمدیوسف 25919ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • PP 164 لاہور سے شہباز شریف 27099 ووٹ لیکر کامیاب

    PP 164 لاہور سے شہباز شریف 27099 ووٹ لیکر کامیاب

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164 لاہور سے شہبازشریف 27099 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد یوسف 25919 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    NA 130 لاہور سے نواز شریف کامیاب

    این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔