Tag: election campaign

  • آسمان سے طیاروں کے ذریعے الیکشن مہم کے لیے نجی کمپنی کے دو طیارے مختص

    آسمان سے طیاروں کے ذریعے الیکشن مہم کے لیے نجی کمپنی کے دو طیارے مختص

    کراچی: وقت بدلنے کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کے لیے بھی نئے طریقے اپنائے جانے لگے ہیں، اور الیکشن 2024 میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں، اسکائی ونگز کو فضا سے انتخابی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

    نجی ایوی ایشن کمپنی کو کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے امیدواروں کی طرف سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے ایم کیو ایم امیدواروں نے رابطے کیے۔

    کراچی میں ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی طرف سے فضا سے طیاروں کے ذریعے اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا

    نجی ایوی ایشن کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے گئے ہیں، یعنی پہلی بار فضا سے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ انتخابی مہم کے لیے کمپنی کے 2 طیارے مختص کر دیے گئے ہیں۔

  • یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پی پی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت

    یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پی پی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئے پارٹی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، پیپلزپارٹی نےیوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئےانتخابی مہم تیزکردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے پارٹی اراکین کو حکومتی،اتحادی سینیٹرز سے انفرادی رابطوں اور پارٹی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت کردی اور کہا یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئے ہرایک ووٹ اہم ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا سے 2 آزاد سینیٹر سے رابطے کرکےیوسف رضاگیلانی کی حمایت کی درخواست کی ہے ، جس پر آزادسینیٹرز نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

    خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    نمبر گیم میں اپوزیشن اکیاون ووٹ کے ساتھ آگے ہے، حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں، سو کے ایوان میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے لیے اکیاون ووٹ درکار ہوں گے۔

  • بی جے پی کی انتخابات میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    بی جے پی کی انتخابات میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر کی انتخابی ریلیوں میں بی جے پی کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری ہے، پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بی جے پی کے انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد کردیں۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری ہے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انتخابی ریلیوں میں پاکستان کا بار بار نام لیا جارہا ہے، بیانات میں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں اور پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے تاریخی فیصلے کا کریڈٹ بھی خود لینے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان اس قسم کے الزامات، دھمکیوں اور تاریخی حقائق مسخ کرنے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا بی جے پی کے پاس پاکستان دشمنی کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ محض سیاسی فوائد کیلئے پاکستان کا نام استعمال کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

  • انتخابات 2020، ٹرمپ نے الیکشن میں کامیابی کےلیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

    انتخابات 2020، ٹرمپ نے الیکشن میں کامیابی کےلیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

    واشنگٹن :امریکا کے صدارتی انتخابات 2020 میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو ووٹ دیناشدت پسندانہ سوشلزم کو پروان چڑھانے اورامریکی خواب کی تباہی کے مترادف ہوگا

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کردی، ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2016ء میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے اوباما کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو بارک اوباما نے کچھ نہیں کیا کیونکہ اُن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں۔

    امریکی صدر نے خطاب کے دوران گذشتہ صدارتی مہم میں کیے گئے وعدوں کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر غیر قانونی امیگریشن، میڈیا اور سابقہ صدارتی حریف ہلری کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر بن کر میں نے روس پر پابندیاں لگائیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین کے خلاف متعصابہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وارننگ دی کہ 2020 میں ڈیموکریٹس ان سے ہار گئے تو کیا ہوگا۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حریف جماعت ’ڈیموکریٹس‘ امریکہ میں شدت پسندانہ تبدیلیاں لے کر آئیں گے اور سرحد پار سے آنے والے تارکین وطن کے لیے قانونی چارا جوئی کریں گے تاکہ انتخابات میں ان سے ووٹ حاصل کر سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک قانون ماننے والے شہریوں کے لیے پناہ گاہ ہونا چاہیے نہ کہ غیر ملکی مجرموں کے لیے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی عظیم مہم اور تاریخ کے سب سے عظیم انتخابات کی میراث کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ آپ کو ختم کردیں گے اور ہمارے ملک کو بھی توڑ دیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات 2020 میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو  ووٹ دیناشدت پسندانہ اور سوشلزم سوچ کو پروان چڑھانے اورامریکی خواب کی تباہی کے مترادف قرار دیا۔

    مزید پڑھیں : آئندہ ہفتے صدارتی الیکشن میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کروں گی، ہندو ایم پی تلسی گبّارڈ

    خیال رہے کہ رابرٹ کے علاوہ سینیٹر برنی سینڈرز، سینیٹر الزبتھ وارن، سینیٹر کمالا حارث، ہندو رکن کانگریس تلسی گبارڈ اور انڈیانا کے میئر پیٹی بٹیگیگ بھی ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 46 سالہ ڈیموکریٹ سیاست دان کو سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے دیگر امیدواروں کو پارٹی الیکشن میں شکست دینا ہوگی، جو صدارتی الیکیشن سے پہلے ہوں گے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ڈیموکریٹک کی جانب سے اب تک 19 امیدوار صدارتی انتخابات میں شامل ہوچکے ہیں۔

  • آج رات  12 بجے الیکشن مہم کا وقت ختم ہو جائے گا

    آج رات 12 بجے الیکشن مہم کا وقت ختم ہو جائے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ آج رات12 جے سے ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج انتخابی مہم کا آخری روزہے، سیاسی گہما گہمی عروج پر اور کارکنان کا جوش وجذبہ دیدنی ہے۔

    ملک میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات صرف دو روز کی دوری پر ہیں اور سیاسی جماعتوں کے ورکرز میں جیت کا جنون عروج پر ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آج شب بارہ بجے ختم ہوجائے گی اور ضابطہ اخلاق کے مطابق رات بارہ بجے سے ملک بھر میں جلسے ریلیوں اور کارنر میٹنگز پر پابندی عائد ہوگی، اگر کسی سیاسی جماعت نے انتخابی جاری رکھی تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انتخابی مہم کے آخری روز لاہور میں 4 مقامات پر خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں خطاب سے  انتخابی سرگرمی  کا اختتام کریں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان انتخابی مہم کا  آخری جلسہ کراچی میں  لیاقت آباد فلائی آور  پر کرے گی۔

    خیال رہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے 23 دن دیئے گئے جبکہ انتخابی مہم 48 گھنٹے قبل ختم کرنا لازمی ہے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دن عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن2018 :‌ انتخابی مہم کیلئے سیاست دانوں نے ہیلی کاپٹرزاورجہاز بک کرالئے

    الیکشن2018 :‌ انتخابی مہم کیلئے سیاست دانوں نے ہیلی کاپٹرزاورجہاز بک کرالئے

    کراچی : الیکشن2018کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے اپنا وقت بچانے اور محفوظ سفر کے لیے مہنگے داموں پر ہیلی کاپٹروں اور چارٹر طیاروں کی بکنگ کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن2018کے سلسلے میں تمام جماعتوں کے امیدواروں کی ملک بھر میں انتخابی مہم جاری ہے، مختلف سیاسی رہنماؤں نے وقت بچانے اور جلسہ گاہ تک بروقت پہنچنے کے لیے نجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی بکنگ کرالی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی دو چارٹر کمپنیوں نے انتخابی مہم کے لئے دو ہیلی کاپٹر قلیل لیز پر بیرون ملک سے حاصل کر لیے ہیں، چارٹر کمپنی نے ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو139اور ایم آئی17ہیلی کاپٹر حاصل کیے ہیں۔

    الیکشن کے لئے مجموعی طور پر5 ہیلی کاپٹرز اور دو ایگزیکٹو طیارے دستیاب ہوں گے، کراچی ائیر پورٹ کے پارکنگ میں کم گنجائش والے  کئی طیارے پہنچادیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں نے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کو چارٹر کیا ہے ان میں مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، اے این پی شامل ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم ہیلی کاپٹر اور طیاروں کی دستیابی کی روشنی میں مرتب کی ہے۔

    ایک گھنٹے کا فضائی سفر میدانی علاقوں کے چھ گھنٹے اور پہاڑی علاقوں کے8سے دس گھنٹے سفر کے مساوی ہے اور ایک گھنٹے کے فضائی سفر کا خرچہ5سے سات ہزار ڈالر تک آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق نجی چارٹر کمپنی سفر کے دوران مسافروں کو ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ بھی فراہم کرے گی۔ فضائی سفر کے دوران مسافروں کے آرام کا بھر پور انتظام کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم کیوایم پاکستان کی انتخابی مہم کا آغاز، کراچی میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا اعلان

    ایم کیوایم پاکستان کی انتخابی مہم کا آغاز، کراچی میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا اعلان

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کی تیاری اورانتخابی مہم کا آغاز کر دیا اور کراچی میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اندرون سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آپشن کھلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے زور و شور سے الیکشن کی تیاری شروع کردیں اور انتخابی مہم کا آغازکر دیا، ایم کیو ایم کا مرکزی الیکشن سیل عارضی مرکز بہادر آباد میں قائم کیا گیا۔

    حمید الظفر کو مرکزی الیکشن سیل کا نگراں انچارج  مقرر کیا گیا ہے  جبکہ امیدوار کے حلقے، کل آبادی، ووٹرز کی تعداد، حلقہ بندیوں کی تفصیلات آویزاں کردی گئی۔

    سندھ بھر میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل کردی، کمیٹیوں کو این اے اور پی ایس کمیٹیوں کا نام دیا گیا ہے، کمیٹیوں میں مرکزی الیکشن سیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ جات ، خواتین ونگ اور ٹاؤن کے ذمہ داران شامل ہوں گے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اندرون سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آپشن کھلا ہے، پارٹی چاہتی ہے فاروق ستار ضرور الیکشن لڑیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان ذرائع کے مطابق 6 ڈسٹرکٹ میں ٹاؤن اور یو سی کی سطح پر بھی الیکشن آفس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ  کراچی سمیت سندھ بھر  میں یکم جولائی سے کارنر میٹنگ ، جلسے اور ریلیاں کالی جائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی وی پرلیگی امیدوارکی انتخابی مہم روکی جائے، تحریک انصاف

    پی ٹی وی پرلیگی امیدوارکی انتخابی مہم روکی جائے، تحریک انصاف

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر ن لیگ کی امیدوار کی انتخابی مہم کو بھی روکا جائے، قوانین کے برعکس این اے 120 میں حزب اختلاف کے امیدوار کا بلیک آؤٹ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ایک خط تحریرکیا  گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم میں نواز لیگ کی امیدوار کلثوم نوازکی انتخابی مہم کو سرکاری ٹی وی پر باقاعدگی سے نشرکیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: این اے 120 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال یاسین سے جواب طلب

    دوسری جانب حزب اختلاف کی امیدوار یاسمین راشد کی مہم سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی، خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے تمام قانونی واخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھ کر صرف کلثوم نواز کو تشہیردی جارہی ہے جو قابل اعتراض ہے۔

    مزید پڑھیں: این اے 120انتخابی مہم ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    قومی وسائل پر حکومتی امیدوار کی تشہیر بلاجواز اور ناقابل قبول ہے، تحریک انصاف نے خط میں این اے120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی تشہیر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی خواتین سے ن لیگی کارکنان کی مبینہ بدتمیزی

  • والدہ کی بیماری کا علم نہیں تھا ورنہ120 سے امیدوار ہوتی، مریم نواز

    والدہ کی بیماری کا علم نہیں تھا ورنہ120 سے امیدوار ہوتی، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی بیماری کا علم نہیں تھا ورنہ این اے ایک سو بیس سے امیدوار ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم جاری ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ہم پیچھے ہٹیں گے، والدہ کی بیماری کاعلم نہیں تھاورنہ این اے120سےامیدوارہوتی۔ ڈیڑھ سال اقامہ کا کیس چلا اور اختتام اقامہ کے نام پر کردیا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں والد اور پارٹی کی معاونت کرتی رہوں، کہانی وقت سنائے گا، مہروں کے نام لینےکی ضرورت نہیں، مہرے نوازشریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، مہرے کبھی اداروں کبھی سازشوں کے پیچھے چھپتےہیں، سازشی مہروں کا سب کو پتہ ہے ،باقی سب وقت بتائے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ مخالفین نوازشریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، سابق وزیراعظم نوازشریف جلدواپس آئیں گے، چھوٹے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہلی کردی گئی، عدلیہ کے بھی اچھے اور برے وقت مستقبل میں یاد رکھے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : لاہور والے 17 ستمبر کو نواز شریف کی نااہلی مسترد کردیں گے، مریم نواز


    یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کا حلقے 120 کی ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران کہنا تھا کہ لاہور کے عوام 17 ستمبر کو گھروں سے باہر نکلیں گے اور دنیا کو بتادیں گے کہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے، یہ شہر کل بھی نواز شریف کا تھا اور آج بھی صرف نواز شریف کا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاناما، اقامہ اور نااہلی سب ڈرامہ ہے جس کے خلاف سب لوگ 17 ستمبرکو نکلو اور دنیا کو بتا دو کہ تم ظلم اور ناانصافی کو نہیں مانتے اور آج بھی اپنے محبوب قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے سبب اُن کے انتخابی حلقے این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں جہاں اہلیہ نواز شریف کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں تاہم گلے کے کینسر کے علاج کے باعث وہ لندن میں مقیم ہیں اور مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    لاہور : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبیس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ساس صاحبہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نےنوٹس جاری کردیا۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔

    نوٹس میں تین روز میں جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خبر دار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب حلقہ این اے ایک سو بیس میں انتیس ہزار چھے سو سات ووٹرز کے فنگر پرنٹس موجود نہیں، الیکش کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا طلب کرلیا۔

    این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن سترہ ستمبر کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اکیس پولنگ اسٹیشنوں کے پچاس بوتھ پر بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کرائے گا۔

    خیال رہے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔