Tag: election commision meeting

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے4 اراکین کے استعفے کا مطالبہ مسترد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے4 اراکین کے استعفے کا مطالبہ مسترد

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چار اراکین کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے چار ارکان کے استعفے کا مطالبہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف کے لائرز فورم کی جانب سے پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل دو سو نو کے تحت اس حوالے سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    جو اس ایشو کے حوالے سے مناسب اور مجاز ادارہ ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ متعلقہ اراکان سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلہ آنے تک استعفی نہیں دے سکتے۔

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار احمد رضا کی زیرِصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے جانے والے الزامات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

    میٹنگ میں کپتان کے الزامات اور استعفوں کے الٹی میٹم کا جائزہ لیاجائےگا اور الیکشن کمیشن جوابی لائحہ عمل بھی طے کرے گا، کپتان نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنے کی کال بھی دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین ارکان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے ممکنہ طور پر اپنے استعفے بھی پیش کرسکتے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کرلیا گیا

    الیکشن کمیشن کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کرلیا گیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے اپنی تقرری کے بعد یہ پہلا اجلاس طلب کیا ہے، الیکشن کمیش ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ملک میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    انتخابی اصلاحات کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث لائے جائیں گے۔

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن کااہم اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کااہم اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے علاوہ دیگر امور پربھی بات چیت ہوگی

    اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پرغور کیا جائے گا، بلدیاتی قوانین اورحلقہ بندیاں بھی زیرِبحث لائی جائیں گی۔

    اجلاس میں عمران خان اورافضل خان کےالزامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ حلقہ بندیوں کے علاوہ دیگر امورپربھی بات چیت ہوگی۔

  • انتخابی دھاندلی پرغور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

    انتخابی دھاندلی پرغور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد: انتخابی دھاندلیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے انکشافات پر بھی غور کیا جائے گا ۔

    قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی موجودگی ضروری ہے ۔

    اجلاس میں انتخابی دھندلیوں اورعمران خان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔