Tag: election commision of pakistan

  • ملتان:ضمنی انتخاب میں عام سیاہی کا استعمال جاری

    ملتان:ضمنی انتخاب میں عام سیاہی کا استعمال جاری

    ملتان:  این اے  149کے ضمنی انتخابات میں پولنگ عملے کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے عام سیاہی کے استعمال کی وضاحت کر دی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں عام سیاہی کا استعمال کیا جارہا ہے، اس سے قبل پولنگ بوتھس پرموجودعملے نے شکایت کی تھی کہ اُسے مقناطیسی سیاہی فراہم نہیں کی گئی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام سیاہی سے انگوٹھے کے پرنٹ کے نشان پڑھے جاسکتے ہیں، قانون کے مطابق انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کی جانی چاہیئے کیوں کہ مقناطیسی سیاہی انمٹ ہوتی ہے اوراُس سے انتخابات میں دھاندلی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

    عام سیاہی کے استعمال سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگنے پر ووٹوں کی تصدیق نہیں کی جاسکے گی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات دوہزار تیرہ میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال کیا گیا تھا جوکہ چار سے چھ گھنٹے تک ہی مؤثررہی تھی، جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں عام سیاہی استعمال کی جارہی ہے۔

  • انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ

    انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی سے بچنے کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے بچنے کا حل تلاش کرلیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں آئندہ ہونے والےعام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئےالیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے والی گیارہ کمپنیوں کو آج طلب کرلیا ہے، کمپنیاں الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دینگی، جس کے بعد ان مشینوں کی خرید وفروخت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم آئندہ انتخابات تک متعارف کرادیا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع کرادیں

    وزیرِاعظم نوازشریف نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع کرادیں

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع کرادیں ہیں، وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیرِاعلی  پنجاب شہبازشریف اور وزیرِاعلی خیبر پختونخواہ پرویزخٹک نے تاحال تفصیلات پیش نہیں کیں، الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں انتخابی دھاندلیوں کا جائرہ لیا جارہا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے گیارہ سو چوہتر اراکین میں سے اب تک صرف دو سو اکہتر ارکان نے تفصیلات جمع کرائی ہیں، وزیرِاعظم نوازشریف نے مقررہ تاریخ ختم ہونے سے چار روز پہلے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جبکہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے تفصیلات پیش کردیں ہیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے والوں میں سے سینیٹ کے بیالیس اور قومی اسمبلی کے تیرانوے ارکان شامل ہیں، پنجاب اسمبلی کے اکیاون، سندھ اسمبلی کے اکیاون، کے پی کے اٹھائیس جبکہ بلوچستان اسمبلی کے دس اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    الیکشن کمیشن کے ہونے والے اہم اجلاس میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق الزامات کا جائزہ بھی لیا گیا، جس میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کی رپورٹ اور انتخابی اصلاحات سمیت بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی ہے۔

  • انتخابی اصلاحات فوری کی جائیں، الیکشن کمیشن

    انتخابی اصلاحات فوری کی جائیں، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجاویز فراہم کردیں ہیں، جس میں حکومت سے فوری انتخابی اصلاحات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے دس نکاتی تجاویز کا ڈرافٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو فراہم کردیا ہے، تجاویز میں حکومت سے انتخابی اصلاحات فوری طورپرکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی پیش کردہ دیگر تجاویز میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آرٹیکل دوسوچوبیس میں ترمیم لائے، پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پرنوے دن کے بجائے ایک سو بیس دن میں انتخابات کرائے جائیں، انتخابات سے ساٹھ دن پہلے پولنگ اسکیم جاری کرنے کا اختیار دیا جائے اورپولنگ اسٹاف کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دئیے جائیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیڑک اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لئے قانون سازی کی جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کرانے اورمردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرانے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

  • اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

    اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی، تحریک انصاف سمیت ڈھائی سو زائد جماعتوں نے تفصیلات نہیں جمع کرائیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق دو سو بیاسی سیاسی جماعتوں میں سے صرف پچیس سیاسی جماعتوں نےاثاثو ں کی تفصیلات جمع کرائیں، اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، اے این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی شیر پاؤ شامل ہیں ۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان مسلم لیگ ق اور دیگرجماعتوں نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا۔

  • استعفوں کی صورت میں90 دن کے اندرالیکشن کرادیں گے، الیکشن کمیشن

    استعفوں کی صورت میں90 دن کے اندرالیکشن کرادیں گے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کاکہناہےکسی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دیئے تونوے دن میں الیکشن کرادیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کسی بھی سیاسی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دیئے تو ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے،اسمبلی مدت پوری کرے توساٹھ روز میں انتخابات کرائے جاتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کہتے ہیں اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کونوے دن درکارہوتے ہیں ضرورت پڑی تو خالی نشستوں پرتین ماہ میں میں الیکشن کراسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا تکنیکی مسائل کے باعث بعض حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی، ان کاکہناتھا حکومت انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن یاٹریبونل کوہدایات نہیں کرسکتی، کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک ہی قسم کی سیاہی استعمال ہو۔