Tag: election commision report

  • ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

    ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023 تک رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کردیے جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔

    اس کے علاوہ مرد ووٹرز کا تناسب 54.02فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 98فیصد ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379، سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 رجسٹرڈ ووٹرز، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے جبکہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار 575ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 18سے25 سال ووٹرز کی تعداد دو کروڑ34لاکھ37ہزار469ہے، 26سے35سال ووٹرز کی تعداد3کروڑ26لاکھ59ہزار604 اور 36تا45سال ووٹرز کی تعداد2کروڑ77لاکھ64ہزار245ہے۔