Tag: election commision

  • فاٹا سینیٹ انتخابات روکنے ، صدر، وزیرِاعظم کیخلاف درخواست دائر

    فاٹا سینیٹ انتخابات روکنے ، صدر، وزیرِاعظم کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے پر صدر، وزیراعظم کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی۔

    الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آئین کے تحت صدر کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ سینیٹ انتخابات روک سکے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر صدر نے نوٹیفکیشن جاری کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے فاٹا کے انتخابات کا شیڈول فوری جاری کرنے اور صدر اور وزیرِ اعظم کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

    واضح رہے کہ نئے صدارتی حکمنامے میں قومی اسمبلی میں فاٹا اراکین سے کہا گیا تھا کہ وہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنی پسند کےصرف ایک سینیٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں، صدارتی آرڈیننس میں ابہام کی وجہ سے پریزائیڈنگ افسر نےالیکشن کمیشن سےانتخابی عمل ملتوی کرنیکی درخواست کی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے کیلئے کمیشن کا ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فاٹا اراکین نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کررکھا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کی نو منتخب سینیٹرز سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

    الیکشن کمیشن کی نو منتخب سینیٹرز سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نو منتخب سینیٹرز سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انتخابی عمل کے لئے واضح حکمتِ عملی تیار ہونا چاہیئے۔

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں نومنتخب امیدواروں سے الیکشن کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں، الیکشن کمیشن نے منتخب سینیٹروں کو ہدایت کی ہے کہ چار روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔

    الیکشن کمیشن نے نو منتخب سینیٹرز کو خبردار کیا ہے کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی صورت میں انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شیریں مزاری

    الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا،ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کے ووٹ تبدیل کر کے الیکٹورل رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے تر جمان پی ٹی آئی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کے لئے رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز کو ہدایات جاری کر کے امیدواروں کے ووٹ تبدیل کروائے جا رہے ہیں جو الیکٹورل رولز ایکٹ انیس سو چوہتر کی دفعہ بیس کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹورل رولز کے مطابق الیکشن شیڈول اناؤنس ہونے کے بعد امیدواروں کے ووٹ تبدیل نہیں کئے جا سکتے،،لیکن الیکشن کمیشن دو ہزار تیرہ کے انتخابات کی طرح اس بار بھی آ ر اوز کو خفیہ خط لکھ کرن لیگ کی دھاندلی کا دفاع کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز سپریم کورٹ حملہ میں ملوث چوہدری تنویر جیسے لوگوں کو سینیٹ میں لا نا چاہ رہی ہے۔شیری مزاری نے واضح کیا کہ کل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے دوران ان کی جماعت اپنے تحفظات سامنے رکھے گی۔

  • آئندہ پروٹوکول کے بغیر سفر کروں گا ، عمران خان

    آئندہ پروٹوکول کے بغیر سفر کروں گا ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ بغیر پروٹوکول کے سفر کرنےکااعلان کردیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 122 سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ویب سائٹ پر ڈال دی ہے اور اس میں سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق 34 ہزار ووٹوں پر مہر نہیں لگی جبکہ این اے 122 میں سے این اے 124 کے ووٹ بھی ملے۔

     ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو خط اس لئے لکھا تاکہ ہمیں سڑکوں پر نکلنا نہ پڑے تاہم 18 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پرویز رشید عجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست معلوم نہیں ہوتا۔

    عمران خان نے کہا کہ ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، سانحہ پشاور کے بعد جو تعاون ہوسکتا تھا حکومت سے کیا، جن نکات پر اتفاق ہوا تھا، اس پر مفاہمت کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار نے 3 نکات پر اتفاق کرلیا تھا لیکن 30 دسمبر کے بعد واپس آنے کا کہہ کر پھر نہیں پلٹے، مذاکرات کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے خط لکھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 18 جنوری کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنا ہے، حکومت عوام کی آنکھوں ميں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے، کمیشن نے مانا 34 ہزار ووٹ غیرمستند ہیں، 284 میں سے 128 تھیلوں میں فارم 14، 15 نہیں، کپتان نے ایک بار پھر بااختیار جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں کہ آرمی پبلک اسکول صوبائی حکومت کے نہیں، فوج کے تحت ہیں، والدین کی جگہ میں ہوتا تو اسی طرح احتجاج کرتا، اگر والدین کی بھڑاس نکلتی ہے تو میں پھر جانے کو تیار ہوں، میرے ساتھ پروٹوکول کی 6 گاڑیاں تھیں، آج کے بعد میرے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں ہوگا۔

  • بااختیارجوڈیشل کمیشن نہ بناتوسڑکوں پرآئیں گے،عمران خان

    بااختیارجوڈیشل کمیشن نہ بناتوسڑکوں پرآئیں گے،عمران خان

    اسلام آباد : عمران نے کہا ہے کہ با اختیار جوڈیشنل کمیشن نہ بنایا گیا تو ہم سڑکوں پر نکلے گے، دھاندلی کرنیوالوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیشن کہہ رہا ہے 34376بوگس ووٹ نکلے ہیں،  کاؤنٹرفائل نہیں تھی، دستخط اور مہر موجود نہیں تھی، یہ کہنا کہ صرف3ہزارووٹ جعلی نکلے غلط ہے، این اے 122 میں کمیشن کی تحقیقات میں 1395ووٹوں پر غلط انگوٹھے کے نشانات جبکہ 1487غلط کاسٹ ہوئے، انہوں نے کہا کہ 20 پولنگ سٹیشن میں ایسے بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے ان پر غلط سیریل نمبر تھا،خوف میں آکر لاکھوں بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہمارے مطالبے میں شامل میں چار حلقوں میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو چکی، این اے 122 میں 184,000ووٹوں میں سے 34,376بوگس قرار پائے، ن لیگ جوجوڈیشل کمیشن بناناچاہتی ہے اس کاکوئی فائدہ نہیں، تھیلیاں بھرنےوالوں کی مددکرنےوالی نگراں حکومت تھی،جب تھیلے بھرے جارہے تھے توکیا آراوزکونظرنہیں آرہاتھا،ان کا کہنا تھا کہ  دھاندلی ہوئی ہے اور جرم ہوا تو ان لوگوں کوکون پکڑے گا، اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا تو پھر سے سڑکوں پر آئیں گے اور اٹھارہ جنوری کو دھرنا کنونشن میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

    سول نا فرمانی کی تحریک ختم کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کے معملے پر اگلی پریس کانفرنس ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کی وجہ سے دھرنا ختم کیا حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرویزرشید سے کہیں کہ وہ این اے 122کی رپورٹ پڑھ لیں، رپورٹ آج جاری ہوئی ، پرویز رشید نے کل کیسے پڑھ لی، پرویز رشید سے بولوں گا جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، فکس میچ کا نتیجہ کھیل ختم ہونے سےپہلے نظر آجاتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے عوام میں شعور آیا ہے، اٹھارہ جنوری کو دھرنا کنونشن میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، انصاف ملنے تل ہم اسٹریٹ مومنٹ چلائیں گے ۔

    مزکرات کے حوالے سے کئے گئے سوال پر پی ٹی آئی کئ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنےجوڈیشل کمیشن کےمعاملےپرایک مرتبہ رابطہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھےمزید کسی نشست میں کوئی پیشرفت نظرنہیں آرہی،جوڈیشل کمیشن کے معاملے پرجتنی لچک دکھا سکتے تھے دکھا دی۔

  • الیکشن کمیشن نے 5ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

    الیکشن کمیشن نے 5ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اثاثوں کی تفصیلا ت تاحال جمع نہ کرانے پر پانچ ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

    اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں ا لیکشن کمیشن کے ارکان کے علاوہ وزیرِاعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، وزیرِ بلدیات خیبر پختونخوا اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات اور بائیو میڑک سسٹم پر بات چیت کی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اثاثوں کی تفصیلا ت تاحال جمع نہ کرانے پر پانچ ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے، ان پانچ ارکان میں سے دو قومی اسمبلی ، دو پنجاب اسمبلی اور ایک سندھ اسمبلی کی خاتون رکن شامل ہے۔

    چار ارکان کا تعلق پی ٹی آئی اور ایک کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

  • حلقہ این اے 122میں دھاندلی کا الزام سچ ثابت ہوا ،عمران خان

    حلقہ این اے 122میں دھاندلی کا الزام سچ ثابت ہوا ،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کہتے ہیں این ایک سو بائیس پر بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوگئی، ہمارا موقف سچ نکلا ہے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ری کاؤنٹنگ میں تیس ہزار ووٹ بوگس نکلے اوراکثر بیگ سیل نہیں تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ دس پولنگ اسٹیشنز میں کاؤنٹر فائلز کے ریکارڈ اور آر اوز کے ریکارڈ میں فرق ہے۔

    این اے ایک سوبائیس پرتحریکِ انصاف کے مبینہ دھاندلی الزامات پر دو سو چوراسی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرلی گئی ہے،عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ دھاندلی ثابت ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں ایازصادق تیرانوے ہزار تین سونواسی ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ عمران خان پچیاسی ہزار پانچ سو سترہ ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

  • این اے122پر ووٹوں کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل

    این اے122پر ووٹوں کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل

    لاہور:  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، الیکشن کمیشن نتیجہ جلد جاری کرے گا۔

    این اے ایک سوبائیس پرتحریکِ انصاف کے مبینہ دھاندلی الزامات پر دو سو چوراسی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرلی گئی ہے،عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ دھاندلی ثابت ہوگئی ہے، این اے ایک سو چوبیس کے ووٹ بھی این اے ایک سو بائیس میں شامل کردیئے گئے۔

      دوسری جانب ایازصادق کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان بڑے لیڈر ہونے کا ثبوت دیں اور قبول کرلیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی، تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے گنتی کے دوران تیس ہزار جعلی ووٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جانچ پڑتال کے بعد آئندہ چار روز میں رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کرائی جائے گی۔

    گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں ایازصادق تیرانوے ہزار تین سونواسی ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ عمران خان پچیاسی ہزار پانچ سو سترہ ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

  • الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل

    الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل

    اسلام آباد/پشاور: الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کوحتمی شکل دینے کافیصلہ کرلیا۔ صوبائی حکومت نےحلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کوفراہم کر دیں ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات پرالیکشن کمیشن اورخیبرپختونخوا حکومت میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نےصوبےمیں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    انتظامات اورتیاریوں سےمتعلق معاملات کاجائزہ لینے کیلئےالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پرغور ہو گا اور انتخابات مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز پر ہوں گے جبکہ انتخابی شیڈول جنوری میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت نےحلقہ بندیوں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم کو پشاور تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال پر تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان : الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اننچاس کے ضمنی انتخاب کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق خواتین کو ووٹ سے روکنے، پولنگ اسٹیشن یا بوتھ پر قبضہ،جعلی ووٹ، پولنگ اسٹیشن کی چارسو گز حدود میں کیمپ، ووٹر اور سرکاری عملے کو رشوت کی پیشکش اور دھمکانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا عملہ کسی مخصوص جماعت کا نشان نہیں لگا سکتا، اسلحہ کی نمائش پر بھی سخت پابندی ہوگی اور سنگین خلاف ورزی کرنیوالا امیدوار نااہل ہوجائے گا۔

    ڈی سی او ملتان زاہدسلیم گوندل کےمطابق سولہ اکتوبر کو شہرمیں عام تعطیل اور دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہےجبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز، انتخابی فہرستیں اور دیگر انتخابی مواد ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا ہے، حلقے میں مجموعی طور پر دو سو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک سو چوالیس مردوں اور ایک سو بیالیس خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔

    این اے ایک سو اننچاس میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزارپانچ سو ستائیس ہے۔