Tag: election commison

  • الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی کے ذمہ دارہیں،افضل خان

    الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی کے ذمہ دارہیں،افضل خان

    اسلام آباد :  الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی کے ذمہ دارہیں۔وہ اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

    افضل خان نے گفتگو میں یہ بھی بتا دیا کہ الیکشن دوہزار تیرہ کے دوران رزلٹ منجمنٹ سسٹم کیوں بیٹھا؟ الیکشن کمیشن کی جانب سے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کے بعد سابق ایڈیشنل سکریٹری افضل خان نے دھاندلی کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب انتخابات ہوتے ہیں تو چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبرز کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں۔

      افضل خان نے الزام لگایا کہ لوگوں کو نوازا گیا اور دھاندلی ممبر پنجاب ریاض کیانی نے کی۔افضل خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مان کربڑاپن دکھایا۔

    افضل خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی الیکشن کمیشن کی اتنی تضحیک نہیں ہوئی۔ ستر ہزاراسٹاف کو چالیس کروڑروپےخرچ کرکےتربیت دی گئی تھی۔

    رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی چالیس کروڑروپےخرچ ہوئے۔ کمپیوٹرز جدید تھے سسٹم اس وقت بیٹھا جب بوگس نتائج ڈالے گئے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں انتخابات کے دوران بدانتظامی کا ذمہ دار افضل خان کو قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے افضل خان کیخلاف تحقیقات کی سفارش کر دی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنرافضل خان کوطلب کرسکتے ہیں۔

  • گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 253ارکان کی رکنیت معطلی کا فیصلہ

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 253ارکان کی رکنیت معطلی کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے دو سو تریپن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اراکین کو آج کام سے روک دیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو خطوط بھجوائے جارہے ہیں، گوشوارے جمع کرانے تک اراکین کی رکنیت معطل رہے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک نو سو اٹھارہ اراکین گوشوارے جمع کراسکے ہیں، جن میں سینیٹ کے ایک سو ایک اور قومی اسمبلی کے دو سو بیاسی ارکان شامل ہیں۔

    پنجاب کے دو سو چھپن، سندھ کےایک سو پینتیس،خیبر پختون خوا کے اٹھاسی اور بلوچستان کےچھپن ارکان نے گوشوارے جمع کروائے۔