Tag: election commission

  • الیکشن کمیشن نے نواز شریف، حافظ نعیم کے نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کر دیے

    الیکشن کمیشن نے نواز شریف، حافظ نعیم کے نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کر دیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں، کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے گئے۔

    تاہم، پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اپ ڈیٹ کر دیا، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کیا گیا، محمود خان کا نام بھی بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

    دوسری طرف جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے میر سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 کو ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

    سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    ضابطہ اخلاق میں واضح کیا گیا کہ صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کے لیے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہوں گے۔

    سیاسی جماعتیں ،امیدوار نظریہ پاکستان، سالمیت کیخلاف بیانات نہیں دینگے، کوئی ایسا بیان نہ دیا جائے جس کا مقصد آرمڈ فورسز، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک ہو۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی بھی صورت الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے سے اجتناب کرینگے اور نہ ہی وہ کسی قسم کے کرپٹ یا غیرقانونی عمل میں ملوث نہیں ہونگے۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کسی امیدوار کو جتوانے کیلئے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت حاصل نہیں کی جائے گی، سرکاری ملازمین کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت سے اجتناب کریں گے۔

    صدر پاکستان سمیت چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہونگے، ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    اس کے علاوہ انتخابی اخراجات کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی سے قبل بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے پابند ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، کامیاب امیدوار 5روز کے اندر انتخابی اخراجات آراو کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ا

  • الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    کندھ کوٹ: کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ملازم کمروں میں سو رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن کا افسر مشتاق احمد مگسی، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، عبدالرؤف اور ماجد حسین  شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 3 عملے کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، چاروں ملازمین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

  • الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

    الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی لگا دی ہے، افسران و ملازمین اور آر اوز کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریجنل دفاتر ووٹرز لسٹوں اور دوسرے سامان کی فراہمی کے لیے آج کھلے رہیں گے، صوبوں اور وفاق میں سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا

    آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا

    اسلام آباد: آصف علی زرداری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں بر وقت انتخابات کی بات کی جا رہی ہے وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔

    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا ’’پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔‘‘ انھوں نے کہا پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    پی پی رہنما نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، انھوں نے کہا کہ ’’ملک کا ماحول انتخابات کے لیے سازگار ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہیئں۔‘‘

  • چند دن رہ گئے، الیکشن کمیشن کی تمام ووٹرز کو ہدایات

    چند دن رہ گئے، الیکشن کمیشن کی تمام ووٹرز کو ہدایات

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نام،پتہ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کیلئے25اکتوبر کی تاریخ مقرر ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25اکتوبرکے بعد ووٹر فہرستوں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ ووٹ کے اندراج ،منتقلی، درستگی اور اخراج کے لئے دی گئی مہلت میں صرف10دن باقی رہ گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی فہرستوں کو غیر منجمد کیا تھا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی کروالی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں، ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ہے، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے، انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد کر دیا گیا تھا، ووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔

  • شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

    شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں 4 ماہ لگیں گے، الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنےکا مقصد تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز  پارٹی نے سی سی آئی کے اجلاس میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کی توثیق کی تھی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیلی نہیں ہونگی، ہم نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی نہیں ہونی، حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، پی پی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر  تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔

     شیری رحمان نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز میں انتخابات کرائے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

  • سیاست میں ملوث نگراں وزرا کو ہٹا دیا جائے، الیکشن کمیشن

    سیاست میں ملوث نگراں وزرا کو ہٹا دیا جائے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبائی وزراء اور مشیران کی سیاسی وابستگیوں کا سختی سے نوٹس لے لیا، سیکرٹری نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو لکھے جانے والے خط میں الیکشن کمیشن نے سیاست میں ملوث نگراں وزراء کو ہٹانے کی درخواست کردی۔

    نگراں وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لیا گیا ہے۔

    سیکریٹری نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ نگراں کابینہ کی سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرری کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وابستگی کی مثال سابق نگراں وزیر شاہد خٹک کا کیس ہے، اس کے علاوہ اور بھی وزراء نے میڈیا میں اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی ہے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شاہد خٹک نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم کچھ وزراء مشیران اور معاونین سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ2017 کے منافی ہے۔

    مذکورہ خط کے متن میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ایسے وزراء، مشیران اور معاونین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔

    یاد رہے کہ سابق نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے استعفے کے بعد اے این پی نے ان کے صاحبزادے جواد خٹک کو نگران کابینہ میں شامل کرنے پر غور کرنا شروع کردیا۔

    یاد رہے کہ سابق نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے استعفے کے بعد اے این پی نے ان کے صاحبزادے جواد خٹک کو نگران کابینہ میں شامل کرنے پر غور کرنا شروع کردیا۔

    کچھ روز قبل خیبرپختونخوا کے نگران وزیر شاہد خٹک کو ایک جلسے میں حصہ لینے کی خبر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد شاہد خٹک نے گزشتہ روز وزارت سے استعفی دے دیا تھا جسے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی جانب منظور ہونے کا امکان ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی

    الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کوائف کی درستگی، اخراج اور ووٹ منتقلی کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج ووٹ، اخراج اور ووٹ کی درستگی اب 20 جولائی 2023 تک کی جا سکتی ہے، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے۔

    شہری اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں، عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی، سماعت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی غیر موجود تھے۔

    معاون وکیل نے عدالت کو بتایا اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس اپوائنمنٹ ہے، آپ حاضری سے استثنیٰ دے دیں کیوں کہ اسد عمر یہاں حاضر ہوتے رہے ہیں۔

    ممبر کمیشن نے کہا آپ درخواست جمع کرا دیں، معاون وکیل نے کہا میں استثنیٰ کی درخواست جمع کر دیتی ہوں۔

    فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری لاہور میں ہیں، اور فیصل چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، انھوں نے آنے کا کہا ہے۔