Tag: election commission form monitoring cell

  • این اے246 : ضمنی انتخاب کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم

    این اے246 : ضمنی انتخاب کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم

    کراچی : الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے دو سو چھیالیس کراچی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں، حلقے سے دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد تیرہ امید واروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی سازوسامان تیار ہے، این اے دوسوچھیالیس میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ سیل قائم کردیئے جہاں ضمنی انتخاب سے متعلق شکایات سیل میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اتخابی سازوسامان تمام پولنگ اسٹیشنز پر وقت سے پہلے ہی پہنچا دیا جائے گا۔

    حلقے سے دوامیدواروں کی دستبرداری کے بعد تیرہ امیدوار میدان میں رہ گئے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ایک ہے تئیس اپریل کو پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    پولنگ میں پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے، ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں کو انتخابی مہم اکیس اپریل رات بارہ بجے ختم کرنا ہوگی۔