Tag: Election Commission of Pakistan

  • انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام ہے، سربراہ پلڈاٹ

    انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام ہے، سربراہ پلڈاٹ

    کراچی : پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام ہے۔

    احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق90دن میں الیکشن لازمی کرانا ہوں گے جبکہ مجھے لگ رہا ہے کہ کچھ دن میں الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ صوبائی گورنرز سے الیکشن کی تاریخ دینے کا کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے،؟ گورنرز نے تواسمبلیاں تحلیل نہیں کیں، انہیں تو وزرائے اعلیٰ نے ایڈوائس کی تھی۔

    سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ تو صدر مملکت کی جانب سے دی جائے گی تاہم ضمنی الیکشن کیلئے تاریخ الیکشن کمیشن خود دے سکتا ہے۔

    سربراہ پلڈاٹ احمدبلال محبوب نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے تاریخ گورنرز کے بجائے موجودہ صدر کی جانب سے دی جائے گی۔

    اس حوالے سے سی ای اوفافن مسرت قدیم نے کہا کہ اگر ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں تو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بھی ہوسکتے ہیں، لیکن ایسا لگ رہاہے آئین کی خود ساختہ تشریح کی جارہی ہے۔

    مسرت قدیم کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن جب ملتوی ہوئے تھے تو اس وقت حالات الگ نوعیت کے تھے، تاہم آج ایسی صورتحال نہیں ہے کہ جس میں الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔

  • ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

    ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئرکراچی کی نشست پر الیکشن کاشیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئرکراچی کی نشست پرالیکشن 18اپریل کوہوں گے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کے302 سے زائد ارکان حق رائےدہی استعمال کریں گے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی کی نشست پرانتخاب لڑنے کے خواہش مند امیدوار 29 مارچ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی کی نشست ارشد وہرہ کی ناہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر 13 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ کراچی کے ضلع وسطی کی یونین کونسل49 سے منتخب ہونے والے ارشد وہرہ کی نا اہلی پارٹی تبدیل کرنے کے سبب عمل میں لائی گئی۔

    ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، سیاسی جماعت تبدیل کرتے وقت وہ ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے پر فائز تھے انہیں ایم کیو ایم کے بلدیا تی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب کیا گیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے متعدد بار ارشد وہرہ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا البتہ انہوں نے صاف الفاظ میں انکار کردیا تھا جس کے بعد متحدہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی تھی۔

  • سوا کروڑ ووٹرز کے جعلی ہونے کا خدشہ

    سوا کروڑ ووٹرز کے جعلی ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں سوا کروڑ ووٹ جعلی ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چیف سیکریٹری بابر یعقوب نے انکشاف کیا کہ سوا کروڑ ووٹ مستقل یا عارضی پتے کے بجائے تیسری جگہ پر درج ہیں، ان کے جعلی ہونے کا خدشہ ہے۔

    اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کی طرف سے پیش کردہ الیکشن ترمیمی بل دو ہزار اٹھارہ پر بات چیت بھی کی گئی جس کے دوران بابر یعقوب نے اراکین کو بتایا کہ سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عارضی یا مستقل پتوں پر ووٹ منتقل کروالیں۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن ووٹرلسٹوں اورکاغذاتِ نامزدگی میں’تیسری جنس کا کالم‘ شامل کرے گا

    اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جو ووٹر اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر منتقل نہیں کرائے گا ان کا ووٹ مستقل ایڈریس پر رجسٹرڈ کردیا جائے گا۔ بابر یعقوب کا کہنا تھاکہ کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ غلط ووٹ روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ ووٹ مرضی کی جگہ پر رکھنا ہر شہری کا آئینی حق ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ووٹ کے اندراج کے لئے تیسرا ایڈریس پارلیمان کے اراکین کے زور پر ختم کیا گیا، نوے فیصد لوگوں کے مستقل اور عارضی پتے ایک ہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت مہیا کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ برس الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات سے قبل اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی، سب سے زیادہ تعداد پنجاب کے ووٹرز کی ہے۔

  • 11 سو ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرواسکے

    11 سو ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرواسکے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک 11 سو 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 نے تفصیلات جمع کروائیں، 688 اراکین نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیل جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11 سو 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 نے تفصیلات جمع کروائیں، 688 اراکین نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 104 میں سے 61 اور قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

    اسی طرح پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 113، سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 81، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں 124 میں سے 43 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 30 ارکان نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 43 اور قومی اسمبلی کے 187 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 80 اور بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کروانے پر ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔

  • ضمنی انتخابات 2018: امید واروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

    ضمنی انتخابات 2018: امید واروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، پاک فوج اورعدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق 61 نکات پر مشتمل ہے جس کے تحت صدر،وزیراعظم،گورنر،رکن قومی وصوبائی اسمبلی حلقےکادورہ نہیں کرسکیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرز،چیئرمین وڈپٹی سینیٹ کے بھی حلقوں میں دورےپرپابندی رہے گی جبکہ وزرائےاعلیٰ اور دیگر وزراء بھی انتخابی حلقے کادورہ نہیں کرسکیں گے۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں پر بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد ہے اور انتخابی مہم پولنگ کے دن سے 48گھنٹے قبل ختم ہوجائے گی۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان اوراعلیٰ عدلیہ کےخلاف ہرزہ سرائی پرپابندی ہوگی ۔ پولیس اورضلعی انتظامیہ سےمل کرعملدرآمد یقینی بنائیں گے اور مانیٹرنگ ٹیمیں خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی مجازہوں گی۔

    ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پابند کیا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات مقررہ حدسےزائدنہیں ہونےچاہئیں،انتخابی مہم میں تشہیری بینرمقررہ سائزسےتجاوز نہ کریں۔ انتخابی ریلی کی اجازت ضلعی انتظامیہ سےلینالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کار ریلی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سیاسی جماعتوں کےلیے تیار ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات میں مذہب،نسل،ذات کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے کی مخالفت نہیں کی جاسکے گی۔انتخابات میں شامل سیاسی جماعتیں کسی ایسے رسمی یاغیررسمی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں خواتین کو ووٹ کےحق سے محروم رکھاجائے۔

  • الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق کی پاس داری لازمی قرار دے دی

    الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق کی پاس داری لازمی قرار دے دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌اور امیدواروں‌ کو ضابطہ اخلاق کی پاس داری کی سختی سے ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پاس داری کو لازمی قرار دیتے ہوئے امیدواروں‌ کو ان کے احترام کی تنبیہ کی گئی ہے.

    [bs-quote quote=”امیدواروں کے لیے دوران مہم غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر بینرز پرلگانا بالکل منع ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”الیکشن کمیشن”][/bs-quote]

    الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی مہم کی دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور فوری کارروائی کی جائے گی.

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کے لیے قوانین کی پاس داری لازمی ہے، ادارے کی جانب سے پوسٹر اور بینرز کے سائز مقرر کیے گئے ہیں، جن سے بڑے بینرز بنانے کی قطعی اجازت نہیں‌ ہوگی.

    الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کے لیے دوران مہم غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر بینرز پرلگانا بالکل منع ہے.

    ساتھ ہی پینا فلیکس اورہورڈنگ کی تمام اقسام پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


    الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے نامزدگی فارمز اور حلف نامے عام کرنے کا فیصلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابی ڈیوٹی سے انکار پر چار وفاقی اداروں کو نوٹس جاری

    انتخابی ڈیوٹی سے انکار پر چار وفاقی اداروں کو نوٹس جاری

    کراچی: چار وفاقی اداروں کی جانب سے عام انتخابات میں ڈیوٹی سے انکار کرنے پر الیکشن کمیشن پاکستان نے ان اداروں سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں ڈیوٹی سے انکار چار وفاقی اداروں نے کیا ہے، جن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، اسٹیٹ لائف، ایکسائز اور اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کے پی ٹی اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کے سربراہ دو روز میں جواب دیں۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ڈیوٹی کے لیے اداروں سے ان کے ملازمین کی فہرست مانگی تھی، مذکورہ اداروں نے الیکشن کمیشن کو ملازمین کی فہرست فراہم نہیں کی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی اداروں کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 55 کے تحت نوٹس جاری کیے گئے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اداروں نے انتخابات کے قانون کی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں


    واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ اگر الیکشن کمیشن ان سے کسی بھی قسم کا تعاون طلب کرلے تو وہ انکار نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے چند دن قبل جامعہ کراچی میں بھی اساتذہ کے انجمن نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ عام انتخابات میں ڈیوٹی نہیں کی جائے گی، اداروں کی جانب سے انتخابی ڈیوٹی سے اس پہلو تہی کی وجوہ ڈھونڈنے کی تاحال کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار

    عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار کرکے ویب سائیٹ پر جاری کردیا ہے، اسکیم میں ووٹرزکی تعداداورپولنگ اسٹیشن کی تفصیلات دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات2018 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کےلیےپولنگ اسکیم کاڈرافٹ جاری کر دیا، پولنگ اسکیم میں ووٹرزکی تعداداورپولنگ اسٹیشن کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ پولنگ اسکیم میں شماریاتی بلاک کوڈکی تفصیلات بھی فراہم کردی گئیں۔

    الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کرکے ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری کردی ہے، فاٹااورچاروں صوبوں کی الگ الگ تفصیلات جاری کی گئی ہے ۔

    ڈرافٹ کے مطابق ملک بھر میں 85252 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد دو لاکھ اکتالیس ہزار ایک سو بتیس رکھی گئی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں اڑتالیس ہزار610چھ سو دس پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے ، ان میں ایک لاکھ 31 ہزار26 پولنگ بوتھ ہوں گے، سندھ میں 17ہزار 627 اور بلوچستان میں 4 ہزار 493 پولنگ اسٹیشن جبکہ 11ہزار سے زائد پولنگ بوتھ ہوں گے۔

    ڈرافٹ کے مطابق فاٹا اور کے پی میں 14ہزار 522پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگایا تھا ، جس کے مطابق انتخابات میں لگ بھگ 20ارب سے زائد خرچ ہوں گے جبکہ حکومت نے فنڈزکی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری بھجوادی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے صدر کو3 تاریخیں تجویز کی ہیں، انتخابات کیلئے جولائی کے آخری ہفتے کی 3تاریخیں تجویز کی گئی ہے، تجویز کردہ تاریخیں 25 تا 27 جولائی 2018 کی ہیں۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • مسلم لیگ ن کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے تمام درخواستیں یکجا

    مسلم لیگ ن کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے تمام درخواستیں یکجا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز کی بطور پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے دائر کردہ چاروں درخواستوں کو سماعت کے لیے یکجا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزاروں اور نواز شریف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے چاروں درخواستوں کو یکجا کر دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر تمام درخواستوں پر دلائل سنیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن میں درخواستوں پر سماعت 26 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    مسلم لیگ نواز کے وکیل آئندہ سماعت پر نواز شریف کی جانب سے جواب داخل کریں گے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کے لیے درخواستیں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، رئیس عبد الواحد اور مخدوم انقلابی نامی اشخاص نے دائر کر کھی ہیں۔


     

  • مسلم لیگ ن کےنااہل صدرکوتبدیل کرنےکےلیےالیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

    مسلم لیگ ن کےنااہل صدرکوتبدیل کرنےکےلیےالیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے نااہل صدر کو تبدیل کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی کا صدر منتخب کرکے جلد آگاہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پارٹی کا صدر منتخب کرکے جلد آگاہ کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیزایکٹ 2002کےتحت نااہل شخص عہدہ نہیں رکھ سکتا اورمنشورکےتحت ہفتےسےزائد پارٹی صدارت کاعہدہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے۔


    اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتا، سازش بے نقاب کروں گا، نوازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےنوازشریف نے کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اور اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں اس لیے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا،مجھے علم ہے میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے، نااہلی فیصلے کے پیچھے چھپی سازش جلد عوام کے سامنے لاؤں گا۔

    واضح رہےسابق وزیراعظم نوازشریف کل صبح نو بجے براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں لاہور روانہ ہوں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔