Tag: Election Commission of Pakistan

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، میڈیا کیلئے 12نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، میڈیا کیلئے 12نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران میڈیا کے لیے بارہ نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو بغیر تحقیقات کوئی معلومات فراہم کرنے سے منع کیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں اور قومی سیاسی جماعتوں کو برابر کوریج دی جائے گی اور میڈیا ایسی خبر دینے سے گریز کرے گا، جس سے کسی سیاسی جماعت اور امیدوار کی تضحیک ہوتی ہو۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی کسی امیدوار یا پارٹی سے متعلق خبر دی جائے، پیمرا ریڈیو، ٹی وی پر سیاسی جماعتوں کو دی جانے کوریج کی مانیٹرنگ کرے گا اور ریڈیو ٹی وی پر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائے گا۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا نمائندگان انتخابی عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، انتخابی نتائج صرف ریٹرننگ آفیسر پولنگ آفیسر یا پریزائیڈننگ آفیسرکی طرف سے مہیا کردہ ہی میڈیا پر پیش کیے جائیں گے۔

    میڈیا نمائندگان رپورٹنگ میں ایسی زبان استعمال نہیں کریں گے، جس سے کسی مذہب زبان، ذات یا جنس سے متعلق تشدد ابھارنے کا امکان ہو ایسے بیانات اور الزامات سے گریز کیا جائے گا، جو قومی استحکام اور امن امان کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو۔

  • سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

    سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: سینیٹ کی باون نشستوں پر ایک سو چوراسی امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی، جاری کی گئی معلومات کے مطابق ایوان بالا کی باون نشستوں کیلئےایک سو چوراسی امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

    شہرِ اقتدار وفاقی دارالحکومت سے نو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، فاٹا کی نشستوں کیلئے تینتالیس امیدوار مدمقابل ہیں، پنجاب سے تیئس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔

    سندھ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والوں کی تعداد اٹھائیس ہے، خیبر پختونخوا سے انتالیس امیدوار سینیٹر بننے کے خواہشمند ہیں جبکہ بلوچستان سے مخلتف سیاسی جماعتوں کے بارہ امیدوار سینیٹ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت کرائی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف اداروں کوچھان بین کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

    نادہندگان کی تفصیلات کیلئے نیب، ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک سے بھی امیدواروں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا جبکہ ایف آئی اے ، آئی جی پیز ،وزارتِ پانی وبجلی اور وزارتِ خزانہ کوخطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

  • سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری

    سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی باون نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی وصولی بارہ اور تیرہ فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ فروری کو ہوگا، امیدوار 25 فروری تک اپنے درخواست فارم واپس لیتے ہوئے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس فروری کو جاری کر دی جائے گی، وفاق اور فاٹا کی نشستوں پر پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جبکہ خالی ہونیوالی صوبوں کی نشستوں پر پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    یاد رہے کہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سمیت پیپلزپارٹی کے اکیس، مسلم لیگ ن کے آٹھ ، اے این پی کے چھ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے تین تین اور بی این پی عوامی کے دو سینٹر شامل ہیں جبکہ ق لیگ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک سینیٹر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاریاں مکمل

    بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاریاں مکمل

    بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے اٹھائیس جنوری کو پولنگ شیڈول جاری کردیا ہے۔

    بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مراحلے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں چودہ سو پچاس مئیر ، ڈپٹی مئیر، چیئرمین، اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائینگے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میڑوپولیٹین کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی مئیر کی ایک ایک نشست ہے، یونین کونسلز کی باقی تمام نشستیں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ہے۔

    مئیر اور چیئرمین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلارکھا گیا ہے جبکہ یونین کونسلز کے ڈپٹی میئر،اور وائس چیئر مین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہے ۔

    یاد رہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات دسمبر دو ہزار تیرہ کو ہوا تھا، دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات انتیس اور تیس دسمبر کو ہوئے تھے، بلوچستان پہلا صوبہ ہوگا۔ جہاں اٹھائیس جنوری کو بلدیاتی انتخابات مکمل ہوجائینگے۔

  • الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کل اثاثے دو ارب دس کروڑ روپے ہے۔

    گزشتہ سال وزیراعظم کےاثاثےایک ارب اسی کروڑ روپے تھے، نواز شریف کےاثاثوں میں ایک سال میں اٹھائیس کروڑ روپےکا اضاٖفہ ہوا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے پاس چار کروڑ ستائیس لاکھ روپے کے اثاثے ہیں، خورشید شاہ کے پاس گزشتہ سال تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے اثاثے تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے پاس تریپن لاکھ روپے کا بینک بیلنس اور چکری راولپنڈی میں وراثت کی زمین بھی ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈارکے پاس ستر کروڑ روپےکے اثاثے ہیں۔

     پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کےکل اثاثوں کی مجموعی مالیت تین کروڑ ستائیس لا کھ روپےظاہرکی گئی ہے، عمران خان کےگزشتہ سال دو کروڑ چھیانوے لاکھ کے اثاثے تھے، شاہ محمود قریشی کے کل اثاثے تیرہ کروڑ روپے سے زائد ظاہر کئے گئے۔

    اسد عمر کے پاس اڑسٹھ کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے پاس ستائیس کروڑ روپے کے اثا ثے ہیں۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین دس کروڑ سے زائد اثا ثوں کے مالک ہیں۔

  • حلقہ بندیاں،الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت منظور

    حلقہ بندیاں،الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ہے۔

    سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات، انتخابی اصلاحات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے حکم پر نظر ثانی کرے۔

    حلقہ بندیوں کیلئے مرحلہ وار کام شروع کر دیا گیا ہے، عمل مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی کے میں الیکشن سے قبل کچھ اقدامات کرنے ہیں مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کے پی کے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

  • خيبرپختونخواميں بلدياتی اليکشن آئندہ سال مارچ میں ہونگے

    خيبرپختونخواميں بلدياتی اليکشن آئندہ سال مارچ میں ہونگے

    اسلام آباد: سيکرٹری اليکشن کميشن اشيتاق احمد خان نے کہاہے کہ صوبہ خيبرپختونخواميں بلدياتی اليکشن کا انعقاد رواں سال ممکن نہيں بلکہ اليکشن2015مارچ کے آخر ميں ہونگے۔

    اليکشن کميشن کے اجلاس کے بعد سيکرٹری اليکشن کميشن اشتياق احمد نے ميڈيا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سپريم کورٹ کے فيصلے کی روشنی ميں صوبہ خيبر پختو نخوا ميں بلدياتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ ليا گيا۔

    ان کا کہناتھا کہ پرنٹنگ کارپوريشن نے بيلٹ پيپرز کے کاغذ کی خريداری ميں تين مہینے لگ سکتے ہيں، انہوں نے کہا کہ سابقہ حلقہ بنديوں پر بلدياتی انتخابات ہونگے اور تحصيل غازی ميں بائيوميٹرک سسٹم کے تحت انتخاب ہونگے۔

    جبکہ صوبے کے ديگر علاقوں ميں بيلٹ پيپرز کے تحت ہونگے، انہوں نے کہا کہ صوبہ خيبر پختونخوا ميں بلدياتی انتخاب 2015مارچ کے آخر ميں ہونگے۔

  • الیکشن کمیشن نے دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

    الیکشن کمیشن نے دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    معطل ہونے والوں میں سینیٹ کے دو ، قومی اسمبلی کے چالیس جبکہ پنجاب اسمبلی کے اٹھانوے، سندھ کے ستائیس، خیبر پختون خوا کے بتیس اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین شامل ہیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ اراکین ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور اسمبلیوں کے اسپیکرز کو ان اراکین کو کام سے روکنے کے لیے خطوط بھجوا دیئے ہیں۔

    معطل اراکین میں دانیال عزیز، قیوم سومرو، شگفتہ جمانی، غلام ربانی کھر، چوہدری جعفر اقبال، پیرصدرالدین راشدی، نجف سیال، ساجد نواز، داورکنڈی، اویس لغاری ، عارف علوی اور دیگر شامل ہیں۔

  • اراکینِ اسمبلی،اثاثوں کی گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

    اراکینِ اسمبلی،اثاثوں کی گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کی طرف سے اثاثوں کی گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، ایک ہزار ایک سو ستر اراکین میں سے صرف تین سو پانچ اراکین نے اثاثے جمع کرائے ہیں۔

    منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک تین سو پانچ ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دیئےہیں، گوشوارے جمع کرانے والوں میں فاروق ایچ نائیک،  اعتزازاحسن،  سکندر بوسن، شاہی سید شامل ہیں۔

    وزیرِاعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، پیپلزپارٹی رہنماء مخدوم امین فہیم، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان، وزیرِاعلی پنجاب شہبازشریف سمیت متعدد اہم اراکین کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں ہوئے ہیں ۔

    گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام پندرہ اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے، پندرہ اکتوبرکے بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکا جا سکتا ہے۔

    قومی اسمبلی کے ایک سوچالیس، سینٹ کے پچپن، پنجاب اسمبلی کے تریسٹھ، سندھ اسمبلی کے ترپن، خیبرپختونخوا کے چونتیس جبکہ بلوچستان اسمبلی کے پندرہ اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں ہیں۔

  • حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی نے حکومت کوسنجیدگی کامظاہرہ کرنےاوربات چیت میں پہل کرنے کامشورہ دے دیا۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورتحال کاذمہ دار الیکشن کمیشن اورحکومت کوقرار دے دیاکہتے ہیں حکومت نے سنجیدگی کامظاہر ہ نہیں اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، سراج الحق نےبتایا چار نکاتی فارمولے کاجواب ملنے پرلانگ مارچ میں شرکت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کریں گے، سیاسی قوتیں تماشائی بننے کے بجائےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تشدد کامشورہ دینادرست نہیں، سراج الحق نےکہافوج کومداخلت نہیں کرنی چاہئے حالات بھی ایسے نہیں کہ فوج ذمہ داریاں سنبھالے۔