Tag: election commission

  • عدالت نے وسیم اخترکو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی

    عدالت نے وسیم اخترکو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اخترکو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی اور درخواست نمٹادی
    عدالت کا کہنا ہے کہ نامزد میئرکراچی وسیم اختر کےالیکشن کمیشن جانے پراعتراض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے نامزد مئیرکراچی وسیم اختر کے انتخابات میں شرکت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نےکہا کہ وسیم اختر کےالیکشن کمیشن جانے پر کوئی اعتراض نہیں، الیکشن کمیشن کو اختیار ہے وہ وسیم اختر کو طلب کرسکتی ہے، ایم کیوایم کے نامزد مئیروسیم اختر مختلف کیسز میں جیل کسٹڈی میں ہیں۔


     مزید پڑھیں :  سی ایم ہاؤس کے باہر مظاہرہ، وسیم اختر کی درخواستِ ضمانت منظور


    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں وسیم اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میر شپ کے لیے مجھے نامزد کیا گیا ہے جبکہ الیکشن میں کاغذات کی نامزدگی جانچ پڑتال اور حلف برداری کے لیے جیل سے جانے کے لیے اجازت دی جائے۔


     مزید پڑھیں :  وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی کی ذمہ داری قبول کرلی، ایس پی ملیر راؤ انوار کا دعویٰ


    عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کو الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہی معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، وسیم اختر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود مختار اداراہ ہے وہ وسیم اختر کو بلواسکتا ہے وسیم اختر ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، عدالت وسیم اختر کو پیش ہونے کا حکم نہیں دی سکتی۔

  • الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج کرےگا

    الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج کرےگا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج سے کرے گا، درخواستیں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت الیکشن کمیشن آج سے شروع کرے گا، رواں سال چوبیس جون کو تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دوہزار تیرہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر


    ستائیس جون کو پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب،حمزہ شہباز،اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درخواست دائر کی، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں وزیراعظم اور انکے اہل خانہ نے حقائق چھپائے، وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بچوں کے اثاثے ظاہر نہیں کئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ مریم نواز کے اثاثر الیکشن کمیشن کو درست نہیں بتائے۔


     مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار


    پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر بچوں کے اثاثوں کا ذکر نہیں کیا، عوامی مسلم لیگ کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے چودہ آف شور کمپنیاں چھپائی۔


     مزید پڑھیں :  پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا


    الیکشن کمیشن کی غیرفعالی کے دوران حزب اختلاف نے چار الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں تھیں، جس پر الیکشن کمیشن آج سے درخواستوں کی ابتدائی سماعت ایک ساتھ شروع کرے گا۔

  • الیکشن کمیشن اراکین کے 4ناموں کی تقرری کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

    الیکشن کمیشن اراکین کے 4ناموں کی تقرری کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد: صدر مملکت نے الیکشن کمیشن اراکین کے چارناموں کی تقرری کی منظوری دیدی اور تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفیکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی سفارش کی صدرمملکت نے منظوری دیدی جبکہ ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ممبران میں بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، سندھ سے ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری غفار سومرو، کے پی کے سے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی شامل ہیں، چاروں ممبران کل حلف اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ممبران کی تعیناتی کیلئے چاروں صوبوں سے نام بھیجے گئے تھے، تحریک انصاف نے پنجاب اےاین پی نے پختونخواکے رکن کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا۔

    عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب کیلئے طارق کھوسہ کا نام دیا لیکن گفتگو بھی نہیں کی گئی، پارلیمانی کمیٹی کےسربراہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر انحصار کرتے تو کمیشن مکمل نہیں ہوتا، سب کی مشاورت سے نام فائنل کئے۔

    گذشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کےبھیجے گئےچوبیس ناموں کاجائزہ لیا گیا تھا، جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری دی تھی۔

  • الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری: اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات

    الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری: اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات

    الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے سیاسی رابطے جاری ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ممبران کی تقرری کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ارکان کی مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نامکمل ہے۔ جس پرسپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس میں ستائیس جولائی تک الیکشن کمیشن مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا عمل مدت ختم ہونے سے پہلے مکمل کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے دونوں رہنماء 12 اور 17 جولائی کو بھی ملاقا تیں کر چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ممبران کی تقرری میرٹ پر ہو گی تاکہ ملک میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج وزیر اعظم نواز شریف کو مذکورہ ملاقات سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے، اس کے علاوہ کل خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کی دوبارہ ملاقات بھی ہوگی۔

     

  • الیکشن کمیشن کی خالی نشستوں پر 27جولائی تک تقرریوں کا حکم

    الیکشن کمیشن کی خالی نشستوں پر 27جولائی تک تقرریوں کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خالی نشستوں پر 27 جولائی تک تقرری کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ کس کو کس سےبات کرنی ہمیں اس سے غرض نہیں،ہم الیکشن کمیشن مکمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خالی نشستوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت عظمی الیکشن کمیشن پر برہم ہوگئی اور کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک نامکمل کیوں؟سب جانتے ہوئے آئینی مدت کے دوران مشاورت کا عمل کیوں شروع نہیں کیا؟عدالت نے استفسار کیا کہ تقرری کا عمل بارہ جون سے پہلے کیوں مکمل نہیں کیا گیا؟

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ تقرری کی آئینی مدت 27 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کی رو سے تقرری وزیراعظم اور قائدحزب اختلاف میں مشاورت لازمی ہے۔وزیراعظم کی غیرموجودگی کے سبب مشاورت ممکن نہ ہوسکی۔

  • الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران ریٹائرڈ ،الیکشن کمیشن عملی طور پر غیر فعال

    الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران ریٹائرڈ ،الیکشن کمیشن عملی طور پر غیر فعال

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن عملی طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔

    تٖفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران ریٹائرڈ ہوگئے، حکومت نئے ممبران کی بر وقت تقرری نہ کرسکی، ان ممبران کی تقرری کے حوالے سے آئینی ترمیم تو کردی گئی لیکن ممبران کا تقرر نہیں ہوا، جس کے باعث الیکشن کمیشن عملی طور پر غیر فعال ہوگیا ہے، اب چیف الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات کرانے کا اختیار نہیں۔

    الیکشن کمشن کے نئے ممبران کا تقرر 22 ویں ترمیم کے تحت کیا جائے گا, جس میں ریٹائرڈ ججوں کے علاوہ ٹیکنوکریٹ اور سابق بیورو کریٹ بھی ممبر بننے کے اہل ہوں گے۔ الیکشن کمشن کے ممبران کا تقرر اب 5 سال کے لیے کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات پائے جاتے ہیں، صوبائی اراکین کی ریٹا ئرمنٹ کے بعد یہ سوال خاصا اہم ہے کہ مستقبل قریب میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کا کیا ہوگا اور اسکی قانونی حیثیت کیا ہوگی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کا معاملہ پارلیمنٹ تک جا پہنچا ہے ، چیئرمین سینیٹ نے اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب سے جسٹس (ر) ریاض کیانی، سندھ سے جسٹس (ر) محمد روشن عیسانی، خیبر پی کے سے جسٹس (ر) شہزاد اکبر خان اور بلوچستان سے جسٹس (ر) فضل الرحمن چار سال کے لیے ممبر بنائے گئے تھے، ان ممبران نے 13 جون 2011 کو بطور ممبر الیکشن کمشن حلف اٹھایا تھا۔

  • الیکشن کمیشن : مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن : مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار ارسٹھ کروڑ جبکہ وزیراطلاعات صرف تیرہ لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ کون ہے کتنا امیراور کس نے کتنے اثاثے بنا رکھے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے پردہ ہٹادیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر ملکیت68کروڑروپے کے اثاثے اور 2کروڑ77لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑ یاں بھی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید13لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ رحمان ملک کی بیرون ملک33کروڑ کے اثاثے جبکہ پاکستان میں ان کے زیراستعمال ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی 8 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما طلحہ محمود 21 کروڑ روپے جبکہ مشاہد حسین سید5کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔

     

  • این اے 122اور 144 ضمنی الیکشن ، پولنگ میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    این اے 122اور 144 ضمنی الیکشن ، پولنگ میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:‌ این اے ایک سو بائیس اور ایک سو چوا لیس کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

    گیارہ اکتوبرکو ہونے والی پولنگ میں فو ج تعیناتی کا فیصلہ پولنگ افسران کی درخواست پر کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پنجاب رینجرز اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے جبکہ الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سردار ایاز صادق اور علیم خان کو نوٹس جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے پندرہ لاکھ روپےسے زائد رقم خرچ کرنے کی وضاحت طلب کرلی ہے.

  • عمران خان کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کا اقدام عدالت میں چیلنج

    عمران خان کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کا اقدام عدالت میں چیلنج

    لاہور : سیاسی رہنماؤں کی انتخابی مہم چلانےپرپابندی کااقدام چیلنج کردیا گیا۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران پارٹی سربراہ عمران خان پر عائد کی جانے والی پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کےفیصلےکیخلاف ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت کے سربراہ پر پابندی لگانےکوئی اختیارنہیں، پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں ماضی میں کئے گئےعدالتی فیصلےکاحوالہ دیتےہوئے نوٹی فیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

  • پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان نہیں چھوڑے گی، نثار کھوڑو

    پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان نہیں چھوڑے گی، نثار کھوڑو

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا خود مکافات عمل سے گزر رہے ہیں تو ان کیلئے کیا کہوں؟، الیکشن کمیشن کے اراکین استعفے دیں یا نہ دیں پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان نہیں چھوڑے گی ۔

    سندھ اسمبلی میں سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو اور آئی بی اے سکھر کے سربراہ نثار صدیقی کے درمیان گھوٹکی پبلک اسکول کو آئی بی اے کی سرپرستی میں دینے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔

    اس موقع پر نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اعتراضات اپنی جگہ پر قائم ہیں، ان کاکہنا تھا کہ رحمان ملک کے بیان سے پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیئے جاسکتے ۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے فیصلے کیلئے پارٹی کا اعلیٰ سطحی فورم موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے پیپلزپارٹی کے کسی بھی وزیر کی گرفتاری کیلئے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ کوئی مطالبہ کیا ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت موجود ہے ہم ساری چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ 84 ہزار اساتذہ کو رجسٹرڈ کیا ہے ،اور 58 ہزار اساتذہ بغیر کسی سفارش کے بھرتی کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑی تعداد میں پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائیر سیکنڈری اسکول فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر بنائے جارہے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع میں کمپری ہینسو اسکول پر بھی کام کیا جاچکا ہے۔