Tag: election commission

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔

    الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔

    ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

  • رکن سندھ اسمبلی عبدالستارراجپرکی رکنیت ختم

    رکن سندھ اسمبلی عبدالستارراجپرکی رکنیت ختم

    کراچی: الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی عبدالستار راجپر کی رکنیت ختم کردی۔ عبدالستارراجپر پرعام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات تھے،الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر پی ایس بائیس نوشہرہ فیروز سے منتخب ہوئے تھے۔

    الیکشن کمیشن نےرکنیت ختم کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ رکنیت الیکشن ٹربیونل کی حکم پر ختم کی گئی ہے۔ ان کے خلاف نیشنل پیپلز پارٹی کے عارف مصطفیٰ جتوئی نے پٹیشن دائر کی تھی ۔

    عبدالستار راجپرمئی پر دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات تھے۔ دوہزار تیرہ کے نتائج کے مطابق عبدالستار راجپر تین ہزار ایک سو چوبیس ووٹ سے جیت گئے تھے۔

  • صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات کیلئے صدرمملکت ممنون حسین نے دو صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے،حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیارالیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیاہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں بلدیاتی ا نتخابات کے حوالے سے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے،صدارتی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرے،اس کے علاو ہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کے حل کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے۔

    ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

  • انتخابی اصلاحات کیس : چیف جسٹس, جسٹس ناصرالملک سماعت سے علیحدہ

    انتخابی اصلاحات کیس : چیف جسٹس, جسٹس ناصرالملک سماعت سے علیحدہ

    اسلام آباد: چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک نے انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ہے، کیس کی سماعت اب نیا بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات اور چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے خود کو اس کیس سے الگ کر لیا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا گیا میں اس وقت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھا، اس لیے میں اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔

    الیکشن کمیشن نے مارچ اور مئی میں اس کیس سے متعلق جواب جمع کروائے تھے اب اس کیس کی سماعت دس نومبر کو نیا بینچ کرے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے دھاندلی قبول کرلی ہے۔ عمران خان

    الیکشن کمیشن نے دھاندلی قبول کرلی ہے۔ عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ 17 ماہ سے جو ہم کہہ رہے تھے الیکشن کمیشن نے خود تسلیم کرلیا ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکتالیس روز کی جدوجہد کا نتیجہ یہ نکلا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے الزامات خود ہی تسلیم کرلئے ہیں۔

    انہوں نے  بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مدد فراہم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف اورتعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے بے حد ضروری ہیں اور ان سب کے لئے ایک ذمہ دار ریاست کا وجود ضروری ہے جیسا کہ مدینہ کی ریاست تھی۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر الیکشن کمیشن نے اردو بازار سے بیلٹ پیپر چھپوائے اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو دئیے جنہوں نے پہلے سے ٹھپے لگا کر دھاندلی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج تبدیل کرنا آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہے ذمہ داروں کو سزا دلوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نادرا کے چیئرمین طارق ملک کوہٹاکراپنی مرضی کا چیئرمین لگایا گیا جس کے تقرر کو ہائی کورٹ نے غلط قرار دیا۔

  • اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے نہ صرف اہم ترین نیوز بریک کرنے کی روایت کو برقرار رکھا بلکہ اے آر وائی کی بریکنگ نیوز بن گئی دیگر تمام چینلز کی بریکنگ نیوز اور سپر نیوز بریکر ہونے کا تاج اے آر وائی نیوز کے سر سج گیا۔

    انقلابی اور آزادی مارچ کے نعرے انتخابی دھاندلی نہ منظور پر پہلے ہی ملک میں سیاسی فضا گرم تھی اور اے آر وائی نیوز کی بریکنگ سے سیاسی ماحول کی گرمی مذید بڑھ گئی۔ دھاندلی کیسےہوئی، کس کس نےکی، الیکشن دوہزار تیرہ میں تعینات سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے اہم انکشافات صرف اے آر وائی نیوز نے نشر کئے۔ سب سے آگے رہنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اے آر وائی نیوز نے دوسرے تمام نیوز چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔یہ چینل ہو یا وہ چینل ہر نیوز چینل بن گیا اے آر وائی نیوز۔ یعنی اے آر وائی نیوز بن گیا سپر نیوز بریکر۔

  • افضل خان نےہمارے موقف کی تائید کی ہے،عمران خان

    افضل خان نےہمارے موقف کی تائید کی ہے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ محمد افضل خان کے انکشافات کے بعد ہمارا موقف سچا ہوگیاہے، انتخابی دھاندلی کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے اب ری الیکشن ہوگا جو کہ نیا الیکشن کمیشن کرائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اوراب وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور وہ بھی نئےالیکشن کمیشن کے تحت ہونے چاہئے ہیں کیونکہ محمد افضل کے بیان کے بعد موجودہ الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لوگ حق کیلئےکھڑےنہیں ہونگےملک تباہ ہوتارہےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہرحلقے میں60سے70ہزارووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہیں تو پھر ہم الیکشن کو شفاف کس طرح مان لیں؟۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پہلےنوازلیگ نےدھاندلی میں ملوث افرادکواعلیٰ عہدوں اور مراعات سےنوازا اور اب جمہوریت کوبچانےکےنام پراپنی کرپشن بچارہےہیں