Tag: election commissioner sindh

  • الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمشنر سندھ کا اہم بیان

    الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمشنر سندھ کا اہم بیان

    الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، سندھ میں 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، تمام سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئے گئے ہیں۔

    الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ افسران کو رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا، فارم 45 تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ وصول کریں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا۔

    مجھے نکالنے والے چلے گئے، میں آج وہی کھڑا ہوں، نوازشریف

    انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم 6 فروری رات 12 بجے ختم کی جائے گی، الیکشن میں خواتین کا 10 فیصد ٹرن آؤٹ ہونا ضروری ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے فیصلے جانبدار نہیں ہوتے، الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک

    الیکشن کمیشن کے فیصلے جانبدار نہیں ہوتے، الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک

    کراچی: الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے جانبدار نہیں ہوتے اور نہ کوئی تفریق کی جاتی ہے، حلقہ بندیوں سے متعلق پٹشنرز کے اعتراضات دور کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، یوسف خٹک نے کہا کہ ووٹرز 2018 کے الیکشن میں بلا خوف حق رائے دہی استعمال کریں گے، ابتدائی انتخابی فہرستیں 2605 ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں، فہرستوں میں ووٹرز اپنا نام چیک کرسکتے ہیں، فہرستیں 24 اپریل تک آویزاں رہیں گی۔

    الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں ڈسپلے سینٹرز میں فارم بھی موجود ہیں، فارم کے ذریعے ناموں کا اندراج، ووٹ خارج اور غلطی کی درستگی ہوگی، فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جبکہ اپنا ووٹ چیک کرنے کے لیے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔

    یوسف خٹک نے کہا کہ الیکشن 2018 کے لیے عوام اپنا کردار ادا کریں، سندھ میں 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 558 ووٹرز موجود ہیں، ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کا مقصد تمام اعتراضات دور کرنا ہیں، یکم مئی کو حتمی انتخابی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئے ایکٹ کے بعد پارٹیوں کی رجسٹریشن میں کمی آئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ اتنا آسان نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملے پر نادرا کام کررہا ہے، ووٹرز شناختی کارڈ پر درج موجودہ اور مستقل پتے پر ہی ووٹ درج کراسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔