Tag: election commmision

  • عام انتخابات : حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ جلد ہونے والا ہے

    عام انتخابات : حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ جلد ہونے والا ہے

    اسلام آباد : ملک بھر میں عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہوں گے یا پرانی پر، اس حوالے سے الیکشن کمیشن حکام نے روزانہ کی بنیاد سر جوڑ لیے، چند روز میں اہم فیصلے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں پر قانونی ٹیم نے شرکاء کو بریفنگ دی، قانونی ٹیم نے آرٹیکل 51اور الیکشن ایکٹ کی شق 17سے متعلق وضاحت دی۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے حکام کو نئی حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں، الیکشن کمیشن کا آئندہ ایک دو روز میں نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

  • انتخابی فنڈز : الیکشن کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    انتخابی فنڈز : الیکشن کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 14 مئی کو عام انتخابات کرانے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کیے۔

    پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے، حکومت نے انتخابات کے لیے رقم فراہم نہیں کی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں الیکشن کیلئے سیکورٹی کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کی ہدایت کر رکھی تھی، تاہم تاحال حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی سپریم کورٹ کے ججز چیمبر میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور اُسی بنیاد پر نیا حکم جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے، اب پولنگ 30اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی۔

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    اسلام آباد : سپریم کورٹ 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرنے کی تیاری کرلی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ ذمہ داران کو انتخابی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ عیدالفطر کے بعد ہوگی، اعلان کردہ پولنگ ڈے میں ردو بدل کا اختیارالیکشن کمیشن کو نہیں ہوگا۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ احکامات پر من وعن عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کل ہی صدر اور گورنر کے پی کو مشاورت کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے انتخابی شیڈول 54دن پرمحیط ہوگا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اداروں کے عدم تعاون پر آرٹیکل 220کا سہارا لیا جائے گا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد سے متعلق اہم فیصلے کل کیے جائیں گے۔

  • ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے۔

    ڈی آر او ڈی آئی خان کی نئی رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے تھے۔

    مذکورہ رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ مقام پر منتقلی کی غرض سے اٹھائے تھے ۔جس سے متعلق ڈی آر او کوآگاہ کر دیا گیا تھا ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نشے کی حالت میں نہیں تھے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ثبوت ملا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مخالفین کی جانب سے نعرہ بازی کئے جانے پر علی امین کو پولنگ اسٹیشن سے جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

    ڈی آراو، ڈپٹی کمشنرکی رپورٹ آنے کے بعدعلی امین گنڈا پورنے ن لیگ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    جس کے تحت لیگی رہنماء قیوم حسام اورجے یو آئی ف کے نور اصغر کے خلاف قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

    مذکورہ مقدمے تھانہ صدر ڈی آئی خان میں درج کروائے جائیں گے جس سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا گیاہے۔