Tag: election reforms bill 2017

  • نواز شریف کا ایاز صادق سے رابطہ،  نااہل شخص کی پارٹی سربراہی کا بل مسترد کروانےکی ہدایت

    نواز شریف کا ایاز صادق سے رابطہ، نااہل شخص کی پارٹی سربراہی کا بل مسترد کروانےکی ہدایت

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نااہل شخص کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل مسترد کروانے کیلئے بھرپور کوششوں کی ہدایت کی۔

    مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے نااہل شخص کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سردار ایاز صادق کو منگل کے روز قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیا اور بل مسترد کرنے کیلئے بھرپور کوششوں کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اپوزیشن بل پاس کے لئے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی منظوری اور  صدارتی انتخاب اور پارٹی آئین میں ترمیم  کے بعد مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرلیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


    بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے بلکہ اس کا صدر بھی بن سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کو ہدایات جاری کی تھیں‌ کہ وہ نوازشریف کی جگہ نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانا سپریم کورٹ سے بغاوت ہے، طاہر القادری

    نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانا سپریم کورٹ سے بغاوت ہے، طاہر القادری

    لاہور: طاہر القادری نے کہا ہے کہ چوروں نے بدعنوان شخص کو پارٹی سربراہ بنا کر قوم کا سر شرم سے جھکادیا، ایسا بل منظور ہونا سپریم کورٹ سے بغاوت ہے۔


    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل شخص کے لیے قانون سازی آئین اور سپریم کورٹ سے بغاوت ہے، چوروں اور لیٹروں پر سیاست کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پارلیمانی دہشت گردی کا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے اور انتخابی اصلاحات میں ہونے والی یہ ترمیم فوری طور پر منسوخ کی جائے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ن لیگ نے انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کرکے نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کے لیے اہل قرار دلوادیا ہے۔

    یہ اصلاحات منظور ہونے کے بعد سے اپوزیشن جماعتیں اور پارلیمنٹ سے باہر جماعتیں اس بل کی بھرپور مخالفت کررہی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات سپریم کورٹ کے فیصلے سے متصادم ہیں اس لیے انہیں واپس لیا جائے۔