Tag: Election Results 2018

  • آل پارٹیز کانفرنس، دوبارہ انتخابات کے لیے تحریک چلانے کا اعلان

    آل پارٹیز کانفرنس، دوبارہ انتخابات کے لیے تحریک چلانے کا اعلان

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں نے الیکشن کو مسترد کردیا، دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تحریک چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق وفاقی دارالحکومت میں آل پارٹیز کانفرنس کا جمعیت علماء اسلام ف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے کیا گیا جس میں نامور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں انکار کیا۔

    آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی میزبانی شہبازشریف نے کی، شرکت کرنے والی تمام جماعتوں نے الیکشن اور نتائج کو مسترد کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 25جولائی کا الیکشن عوامی مینڈیٹ پرڈاکاہے، دوبارہ شفاف انتخابات کرانےکے لیے تحریک چلائیں گے، اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تمام جماعتوں کے کارکنان کو متحرک کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ کوئی بھی رکن حلف نہیں اٹھائے گا البتہ شہباز شریف نے اس کی مخالفت کی، پارلیمنٹ کے اندر الیکشن کمیشن کو اختیارات دیے اور اب ملک میں ازسر نو جمہوریت کی بحالی کے لیے ہم سب آگے بڑھیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ لوگ ایوان کس طرح چلائیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کل اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی سےبھی رابطہ کیا جائے گا اُس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    بعد ازاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، اگلےچندروزمیں آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حلقہ این اے 249، شہباز شریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    حلقہ این اے 249، شہباز شریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی، تحریک انصاف کےفیصل واؤڈا کو آر او نے فاتح امیدوار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شہریف نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے انتخاب لڑا جس میں انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا نے بہت کم مارجن سے شکست دی۔

    شہبازشریف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر ایک بار پھر ووٹوں کی گنتی کرے کیونکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دی گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 114 نشستیں ہیں: ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن

    ریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’پولنگ کے دوران امیدوار کی شکایت پر آر او کارروائی کا حق رکھتا ہے لہذا درخواست گزار کو اُسی وقت اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا‘۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشستوں کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق تحریک انصاف 114 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی آئی نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 12 نشستیں حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2018: عمران خان کی پانچوں حلقوں پر کامیابی، نیا ریکارڈ بنادیا

    غیر سرکاری تنظیم فافن نے انتخابی عمل کو بہتر قرار دیتے ہوئے رپورٹ جاری کی جس کے  مطابق ملک بھر میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 53 فیصد سے زائد رہا یعنی رجسٹرڈ ووٹرز کی نصف آبادی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔