Tag: election rigging

  • خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

    خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ان کے نہیں الیکشن کمیشن کے عملے کے خلاف ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل کو این اے 125 کے ووٹرنے کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

     الیکشن ٹربیونل نے آج این اے 125 میں پی ٹی آئی کے حامد زمان کی جانب سے داخل کردہ درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔


    الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کونااہل قراردےدیا


    انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ ریٹرننگ افسراورالیکشن عملے کی نا اہلی کے خلاف فیصلہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جج نے اپنے فیصلے میں واضح کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے لہذا ہمارے پاس سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے یا الیکشن میں جایا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹربیونل نے آر او اور پریزائڈنگ افسروں کی غلطی کی سزا انہیں اور ان کے سوا لاکھ ووٹروں کو سزادی گئی ہے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس لئے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا کہ عدالت کے مطابق غلطی الیکشن کمیشن کے عملے کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طورپرجوڈیشل کمیشن کے قیام کو بلا ضرورت سمجھتے ہیں لیکن پارٹی کی اکثریت کا فیصلہ تھا اس لئے احترام کرتا ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کا محمکہ اتنا مستحکم ہوچکا ہے کہ اب اگر میں نا بھی رہوں تو ریلوے پٹری پر چلتی رہے گی۔

  • تحریک ِانصاف، دیگرجماعتوں نے 74 حلقوں کا ریکارڈ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیا

    تحریک ِانصاف، دیگرجماعتوں نے 74 حلقوں کا ریکارڈ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیا

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف سمیت تین دیگرجماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات جمع کرادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کےمنعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کررہے ہیں۔

    کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ نے سوالنامے کے جوابات داخل کئے۔

    تحریک انصاف کی جانب 74 حلقوں کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا جس کے ساتھ مبینہ دھاندلی کے خلاف شواہد کی دستاویزات منسلک ہیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سے سوالنامے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل نے باقاعدہ دھاندلی کے انتظامات کئے جس میں ریٹرننگ افسران اورالیکشن کمیشن کا عملہ مبینہ طورپرملوث ہیں۔

    مسلم لیگ ق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کمیشن کے پاس تحقیقات کا اختیار ہے لہذا دھاندلی کی کمیشن ازخود تحقیق کرائے۔

    مہاجرقومی موومنٹ کی جانب سے دائر کردہ جواب میں کہا گیا کہ جن حلقوں سے ان کی جماعت نے انتخاب لڑا وہاں متحدہ قومی موومنٹ دھاندلی میں ملوث تھی۔

  • تحریک انصاف نے88حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرلئے

    تحریک انصاف نے88حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرلئے

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی کے اٹھاسی حلقوں میں انتخابی دھاندلیوں کے شواہد اور ثبوت جمع کرلیے ہیں۔

          انتخابی دھاندلی کے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے قائم تحریک انصاف کی ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس اسحاق خاکوانی کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔

    اجلاس میں قومی اسمبلی کے اٹھاسی حلقوں میں اتحادی دھاندلی کے ثبوت اور شواہد کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    تحریک انصاف کو امید ہے کہ سپریم کورٹ کی ایک ہفتے کی مہلت ختم ہونے سے قبل قومی اسمبلی کے ایک سو پچاس حلقوں پر مشتمل دھاندلی کے شواہد اکٹھے کرلیے جائیں گے، جنہیں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

  • عدالت نے دھاندلی کے خلاف سمت طے کردی ہے، عمران خان

    عدالت نے دھاندلی کے خلاف سمت طے کردی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کی فتح کا دن ہے سپریم کورٹ نے دھاندلی کے خلاف سمت متعین کردی ہے۔

    عمران خان جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اورانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کی محنت آج رنگ لائی ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے بھی ثبوت طلب کرلیے ہیں ہمارے پاس بھی جتنا مواد ہے وہ سب ہم سامنے لانے والے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی ایسی چیزیں سامنے لائیں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی ، پہلے تو صرف جعلی ٹھپے لگتے تھے لیکن اس بار تو پورے کے پورے نتائج تبدیل کردیے گئے تھے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 21 سیاسی جماعتوں نے کمیشن کے روبروکہا کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کمیشن میں نہیں آئی لیکن پارلیمنٹ میں کہہ چکی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پھر موجودہ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1970 کے بعد تمام انتخابات دھاندلی شدہ تھے، 1977 میں صرف چھ فیصد دھاندلی ثابت ہوئی تھی تو پیپلز پارٹی نے دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا اعلان کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 126 دن تک الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھی رہی تھی۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست رد کردی

    لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست رد کردی

     

    لاہور: ہائی کورٹ نے الیکشن 2013 میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دئیے گئے جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کی درخواست کو رد کردیا ہے۔

    جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل لاہورہائی کورٹ کے ایک رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ صرف الیکشن ٹریبیونل ہی دھاندلی کے مقدمات کی سماعت کرسکتا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدارتی حکم سے تشکیل پانے والا جوڈیشل کمیشن آئین سے مطابقت نہیں رکھتا لہذا عدالت آردیننس کو کالعدم قراردے اور کمیشن کو کام کرنے سے روکے جب تک عدالت میں اس مقدمے کا فیصلہ نا ہوجائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کی فوری کام روکنے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے حکومت اور مقدمے کے دیگر فریقوں کو انتیس اپریل کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔

  • ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کراچی میں بڑی دھاندلی ہوتی ہے، ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔

    عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی دھاندلی ہوتی ہے، ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کی جدوجہد کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا۔ امید ہے زیادہ ترسیاسی جماعتیں دھاندلی سے متعلق موقف کمیشن میں پیش کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کے بعد ہی پی ٹی آئی نے ٹاسک فورس بنائی ہے جومستند ثبوت فراہم کرے گی۔

  • جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، اسحاق ڈار

    جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: عمران خان کے بیان کے ردعمل پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کوغلط فہمی ہوئی ہے جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے ۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ کیے گئے ایم او یو پر قائم ہیں، عمران خان کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، انہیں سنی سنائی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کنفیوژن کا شکار ہیں جب کہ حکومت مفاہمتی یادداہشت پر قائم ہے لیکن لگتا ہے کہ انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تاہم حکومت جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

  • اسحاق ڈار نےرحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا

    اسحاق ڈار نےرحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سیاسی جرگے کے کنونیئر رحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    سیاسی جرگے کے کنونیئر رحمان ملک نے تیئس فروری دو ہزار پندرہ کو اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے مطالبات اور جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق خط تحریر کیا تھا۔

    اسحاق ڈار کے خط کی نقول سراج الحق، جی جی جمالی اور جہانگیر ترین کو بھی بھجوا دی گئی ہیں، اسحاق ڈار نے اپنے خطا میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے سیاسی جرگے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

     ان کا کہنا ہے کہ جرگے نے اس بات کا بالکل درست ادراک کیا ہے کہ ٹرم آف کنڈیشنز تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق ہونے چاہیے۔

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اب تک آنے والے تعطل کا جواز مسلم لیگ ن کو قرار نہیں دیا جاسکتا جیسا کہ پی ٹی آئی ظاہر کررہی ہے۔ مذاکرات میں تحریک انصاف کی پہلی اور دوسری تجاویز کو پہلے ہی تسلیم کیا جاچکا ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی کی تیسری تجویز پر تاحال تحفظات ہیں جو انتخابات میں دھاندلی کی تعریف کے حوالے سے ہے۔

  • حکومت، پی ٹی آئی میں آج رات پھرمذاکرات کا امکان

    حکومت، پی ٹی آئی میں آج رات پھرمذاکرات کا امکان

    اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کےدرمیان آج رات پھرمذاکرات کاامکان متوقع ہے۔

    حکومت،پی ٹی آئی میں آج رات پھرمذاکرات کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر اپنی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے اس ملاقات میں آرڈیننس کے ذریعےجوڈیشل کمیشن کےقیام میں پیشرفت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی تھی ۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے، اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ کئے جاسکیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بہت سے پوائنٹس پر اتفاق ہوگیا ہے، ہم نیا آرڈیننس بنانے کیلئے بھی تیار ہیں،خودمختار جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر دونوں پابند ہونگے۔

    اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگرین ترین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ عدالتی کمیشن قوم کی ضرورت ہے، جہانگرین ترین کا کہنا تھاکہ قیادت کو آگاہ کر کے حکومت سے مزاکرات کو مزید آگے لے کرجائیں گے۔

     

  • اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین میں ملاقات

    اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین میں ملاقات

    اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان عدالتی کمیشن کے قیام پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تین نکات پراختلاف ہے امید ہے جلد حل کرلیں گے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات رنگ نہ لاسکی، اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے ۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے، اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ کئے جاسکیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بہت سے پوائنٹس پر اتفاق ہوگیا ہے، ہم نیا آرڈیننس بنانے کیلئے بھی تیار ہیں، خودمختار جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر دونوں پابند ہونگے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگرین ترین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ عدالتی کمیشن قوم کی ضرورت ہے، جہانگرین ترین کا کہنا تھاکہ قیادت کو آگاہ کر کے حکومت سے مزاکرات کو مزید آگے لے کرجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی جانچ پڑتال ہونی چاہیئے، موجودہ حالات میں جوڈیشل کمیشن کا بننا بہت اہم ہے، دونوں پارٹیوں کو فیصلہ کرکے جوڈیشل کمشن بنا لینا چاہئے۔

    جہانگرین ترین نے مزید کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ معاملات کو مزید بگاڑا جائے، حکومت کو اپنا دل بڑا کرنا ہوگا، ہم نے حکومت کو نیا آرڈیننس بنانے کیلئے سات دن دئیے ہیں۔

    اس سے قبل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے جلد مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا۔