Tag: election rigging

  • تحریکِ انصاف کی حکومت مخالف تحریک مؤخرہونے کاامکان

    تحریکِ انصاف کی حکومت مخالف تحریک مؤخرہونے کاامکان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک مؤخرکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج ہونے والے دھرناکنونشن میں کوئی بڑا حکومت مخالف اعلان نہیں کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیرترین کو ملاقات کی پیشکش
    اس نئی صورتحال کی وجہ ہے۔


    بااختیارجوڈیشل کمیشن نہ بناتوسڑکوں پرآئیں گے،عمران خان


     

    ذرائع کے مطابق آج ہونے والے دھرنا کنونشن میں عمران خان دیگر شہروں میں بھی کنونشن منعقد کرنے کااعلان کریں گے اور کسی بھی بڑے حکومت   مخالف فیصلے کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔اس تازہ پیشرفت کی وجہ حکومت کے مثبت رویے کو قرار دیا جارہا ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف 126 دن اسلام آباد میں دھرنا دیا، سانحہ پشاور میں ہونے والی 149 شہادتوں کے بعد ملک کو درپیش نئی صورتحال میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے دھرنا ختم کرکے حکومت کی مخالفت میں نئی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

  • حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ

    حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ

    اسلام آباد: حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے اگلا دور کل ہوگا۔

    وفاقی دارالحکومت میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسودے کے حوالے سے تحریک انصاف کے اعتراضات پر شق وار بات چیت ہوئی اور بہت سے معاملات پراتفاق رائے ہوچکا ہے تاہم تین شقوں پراتفاق رائے باقی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں جس کے لیے بات چیت کا اگلا دور کل پھر ہوگا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومتی مسودے کو اطمینان بخش نہیں پایا تھاہم پرامید تھے کہ آج کی مذاکراتی نشست نتیجہ خیز ثابت ہوگی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں تاہم جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں سکیں۔

    شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ مذکرات کے لیے ٹائم فریم مختصر ہے۔ اس حوالے سے تاخیر برتی گئی تو معاہدہ ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا حکومت کو کم وقت میں زیادہ پیش رفت دکھا نی ہوگی۔

  • نوازشریف دھاندلی کی تحقیق کرائیں یا گھرجائیں، عمران خان

    نوازشریف دھاندلی کی تحقیق کرائیں یا گھرجائیں، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پھرنوازشریف حکومت نہیں کرسکیں گے۔

    عمران خان پنجاب اسمبلی کے باہرمرکزی دھرنے سے خطاب کررہے تھے اورانہوں نے کہا کہ آپ 2013 کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ماڈل ٹاؤن سانحے پر رانا ثناء اللہ کو جیل میں ڈالا جاتا تو فیصل آباد میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میڈیااورخواتین کی حفاظت کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس دوراستے ہیں ایک جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائیں اور دوسرا راستہ مشکل ہے آپ حکومت نہیں کرسکیں گے۔

    ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں اوریہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بچے اور خواتین بھی اس احتجاج میں شامل ہیں اور جب بچے بچے کے منہ پر ایک ہی نعرہ ہے اور وہ ہے ’گو نواز گو‘۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پر امن طریقے سے احتجاج کر کے انصاف طلب کررہے ہیں اورہم انصاف لے کررہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے اور اپنے حقوق سے واقف ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا احتساب کیا جائے گا۔

    انہوں نے تقریر کے اختتام پر میر شکیل الرحمن کو مخاطب کرکے کہا کہ ’تم بکے ہوئے ہو میڈیا کا غلط استعمال نہ کرو‘۔

    انہوں نے تقریر کے دوران اہلیانِ لاہور کا شکریہ ادا کیا بالخصوص تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر کا شکریہ ادا کیا۔


    Khan Aims To Remove Nawaz by arynews

  • دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، رحمان ملک

    دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، رحمان ملک

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحمان ملک نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔

    جمعے کے روز اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ دھرنے ختم کرکے ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی میز پرآئیں۔

    ان کا کہنات تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بگڑنے نہیں دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں دھرنے اوراحتجاج کی سیاست سے باہر آجانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف آج کراچی میں احتجاج کیا تھا۔

  • دھاندلی ہوئی لیکن جمہوریت کی بقا کے لئے خاموش رہے، خورشید شاہ

    دھاندلی ہوئی لیکن جمہوریت کی بقا کے لئے خاموش رہے، خورشید شاہ

    راولپنڈی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہوتی تو فیصل آباد جیسا سانحہ نہ ہوتا، خدا دونوں جماعتوں کو ہدایت دے۔

    سید خورشید راولپنڈی میں اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمراں خان اور نواز شریف گھوڑوں پر سوار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب حکومت کے گھوڑے پر سواری کر رہے ہیں تو عمران خان ایک اندھے گھوڑے پر سوار ہیں خدا جانے کیا انجام ہوگا؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا تو ہم نے اس پر ’آمین‘ کہا ہم جانتے ہیںکہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن جمہوریت کی بقا کے لئے خاموش رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اب کرکٹ چھوڑ کر فٹبال کھیلنا شروع کردینا چاہئیے۔

  • این اے122میں دھاندلی کے الزامات،ووٹوں کی جانچ آج ہوگی

    این اے122میں دھاندلی کے الزامات،ووٹوں کی جانچ آج ہوگی

    لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو بائیس کی دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسر آج حلقے میں کام شروع کریں گے ، اس حلقہ میں عمران خان نے دھاندلی کی شکایت کی تھی۔

    عام انتخابات دوہزار تیرہ کو اٹھارہ ماہ گزر گئے ہیں، مبینہ دھاندلی کی شکایات کم ہونے کے بجائے مزید زور پکڑ گئیں ہیں، عمران خان نےابتداء میں جن چار حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی تھی، ان میں سے ایک این اے ایک سو بائیس بھی شامل ہے۔

    جہاں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ن لیگ کے امیدوار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ٹاکرا تھا ۔

    گیارہ مئی کو ہونے والے والے عام انتخابات میں لاہورکی اس نشست پرایاز صادق تیرانوے ہزار تین سونواسی ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ عمران خان چوراسی ہزار پانچ سو سترہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے، یوں کپتان کوآٹھ ہزات آٹھ سوباہتر ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران خان نے شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے حلقے میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگایا۔

    دوہزار تیرہ میں ہونے والےعام انتخابات میں اس حلقے میں ووٹنگ کا تناسب بھی چون فیصد رہا تھا۔

  • این اے 149، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

    این اے 149، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

    ملتان: این اے -149 ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد اُمید وار ملک عامر ڈوگر کو 9658 وٹوں سے برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے -149 ضمنی انتخابات میں مختلف پولنگ اسٹیشن سے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عامر ڈوگر 9658 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی 6477ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ملتان کے حلقے این اے ایک سو انچاس کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جاری ہے ،غیر سرکاری غیرحتمی ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی سبقت ہے ،سینتیس پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق،عامر ڈوگر نو ہزار چھ سو اٹھاون ووٹ لے کر آگے جبکہ جاوید ہاشمی کوچھ ہزار چار سو چوالیس ووٹ ملے ہیں۔

    پولنگ اسٹیشنز سے جاری ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم اب تک درجنوں پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

  • ملتان این اے 149ضمنی انتخاب،  دھاندلی کا راج برقرار

    ملتان این اے 149ضمنی انتخاب، دھاندلی کا راج برقرار

    ملتان : این اے 149 ضمنی انتخاب میں بھی بے ضابطگیوں نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کے پول کھول دیئے ہیں، پولنگ بوتھ میں انتظامیہ کی موجودگی میں خاتون ووٹر نے اپنے سامنے ٹھپے لگوائے۔

    دھاندلی کا راج ضمنی انتخاب میں بھی برقرار ہے، ملتان میں این اے ایک سو اننچاس میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا دنگل سجا تو ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے میں خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، متعلقہ خاتون نے ووٹ پوری ہدایات سے ڈالوائے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر نے متعلقہ خاتون سے سوال کیا تو وہ صاف صاف مکر گئیں، کیمرے کی آنکھ نے دنیا کو سب دکھایا لیکن وہاں موجود خاتون پرزائیڈنگ آفیسر سے پوچھا گیا تو ماننے کوتیار نہ ہوئیں۔

    پہلی بے ضابطگی کی خبر اے آر وائی نیوز نے بریک کی تو سوئی ہوئی انتظامیہ بھی جاگ اٹھی، اس معاملے میں کون ملوث تھا؟ وہ خاتون کس کی ورکر تھی ؟ اے آر وائی نیوز کا کام نشاندہی کرنا ہے باقی الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔

  • ہانگ کانگ کےالیکشن میں چینی مداخلت کےخلاف دھرنا

    ہانگ کانگ کےالیکشن میں چینی مداخلت کےخلاف دھرنا

    ہانگ کانگ: اگلے ماہ ہونے والےالیکشن میں چینی مداخلت اوراثرورسوخ کے خلاف طلباءاورعام لوگوں کا دھرنا جاری ہے۔

    میں تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہونے والا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے اورجمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے کرنے والے ہزاروں افراد نے اپنے احتجاجی خیمے ہٹا کرگھر جانے سے انکار کردیا ہے۔

    مظاہرین چینی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کی چھان بین کے مبینہ فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں، ہانگ کانگ کی حکومت نے مظاہرین پرزور دیا کہ وہ خاموشی اورپرامن طریقے سے چلے جائیں لیکن مظاہرین پیرکی رات تک سرکاری کمپلیکس کے باہرموجودہیں۔

  • الیکشن کمیشن کا اجلاس، انتخابی الزامات زیرغور

    الیکشن کمیشن کا اجلاس، انتخابی الزامات زیرغور

    اسلام آباد: قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ریکارڈ میں موجود الزامات کا تمام مواد پیش کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا خفیہ اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا، اجلاس میں انتخابی دھاندلی سے متعلق عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات پر غور کرنے کے ساتھ انتخابی اصلاحات سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کی رپورٹ طلب کرلی۔

    الیکشن کمیشن کا اجلاس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں طلب کیاگیا، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

    گزشتہ روز سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے انکشافات پر الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا تھا۔