Tag: election-symbols

  • چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ

    چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ

    راولپنڈی: : الیکشن کمیشن نے چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا، وہ این اے 59 اوراین اے 63 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جیپ کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دی ، جس کے بعد این اے 63 سے چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔

    چوہدری نثارقومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر امیدوار ہیں، وہ این اے 59 اور این اے 63 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 10، 12، 19 اور 20 کے لئے بھی میدان میں ہیں۔

    چند روز قبل چوہدری نثار نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ایک بار کہہ دیا تو کہہ دیا، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، آج تک پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی، میرا ٹکٹ مخلوقِ خدا ہے۔

    یاد رہے کہ این اے 59 میں چودھری نثار کا مقابلہ ن لیگ کے کرپشن الزام میں گرفتار امیدوار قمر الاسلام جبکہ این اے 63 میں تحریک انصاف کے غلام سرور سے ہوگا جبکہ پی پی 19 پی پی 20 سے ان کے حمایت یافتہ امیدواروں عمرفاروق اورفیصل اقبال بھی جیپ کے انتخابی نشان پرانتخابات لڑیں گے۔

    غلام سرور نے قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے راولپنڈی کے حلقے سے تین بار چوہدری نثار کے مقابلے میں شکست کھائی۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے ناراض رہنما چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد وہ آزاد حثیثت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات2018 کیلئےامیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آج جاری کیےجائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوارآج سے تیئس جولائی تک انتخابی مہم چلاسکیں گے جبکہ امیدوار پولنگ سےاڑتالیس گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے متعدد سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیا

    الیکشن کمیشن نے متعدد سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعدد سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیا، پی ٹی آئی کو بلا اور مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان الاٹ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کو بلا اور مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

    چیف الیکشن کمشن کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان انتخابی نشانات کے اعتراضات اور الاٹ منٹ پر سماعت کی گئی، تیر کے انتخابی نشان کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی، پیپلزپارٹی شہید بھٹو، پیپلزپارٹی ورکرز نے بھی تلوار کے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمشن کو درخواست دے رکھی تھی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان مل گیا تاہم پپیلزپارٹی پارلیمنٹرین تیر کے نشان پر ہی انتخاب لڑے گی۔

    الیکشن کمیشن میں صفدر عباسی نے انتخابی نشان تلوار کیلئے درخواست جمع کرا رکھی تھی جبکہ پیپلزپارٹی کا موقف تھا کہ بانی پی پی ذوالفقار علی بھٹو نے تلوار کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا تھااس لئے یہ نشان کسی اور کو الاٹ نہیں ہونے دینگے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کردیا، یہ نشان ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینیئرعامرخان کی درخواست پر الاٹ کیا گیا فاروق ستاراورخالد مقبول دونوں کی کنوئینرشپ کی درخواستیں عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

    پارٹی آئین کے مطابق کنوینئر کی عدم موجودگی میں سینئر ڈپٹی کنوینئر کو تمام اختیارات حاصل ہیں، عامر خان نے سینئر ڈپٹی کنوینیئر کی حیثیت سے درخواست دی الیکشن کمیشن نے عامر خان کی درخواست منظور کرلی۔

    مسلم لیگ ق اپنے انتخابی نشان سائیکل سے دستبردار ہو گئی اور الیکشن کمیشن نے ٹریکٹر کا نشان مد جبکہ پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا نشان مل گیا۔

    اےاین پی لالٹین اور ایم ایم اے کتاب کے نشان سے میدان مین اترے گی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارے کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا نشان الاٹ کردیا گیا، پاکستان تحریک انصاف گلالئی نے بلے باز کے نشان کی درخواست کی تھی، مطلوبہ انتخابی نشان نہ ملنے پر پارٹی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پختون خواہ عوامی ملی پارٹی کو درخت ، پاکستان عوام لیگ کوانسانی ہاتھ، متحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی، پاکستان تحریک انسانیت کو کنگھی، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان متحدہ علما و مشائخ کونسل کوبیل اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان دے دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔