Tag: election trabunal

  • لاہور ہائیکورٹ: سردار ایاز صادق نے 122 میں ووٹوں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کو چیلنج کردیا

    لاہور ہائیکورٹ: سردار ایاز صادق نے 122 میں ووٹوں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کو چیلنج کردیا

    لاہور: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھول کر جانچ پڑتال کرنے کے الیکشن ٹریبونل کے حکم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ٹریبونل کو کسی بھی درخواست کے خلاف اعتراضات پر پہلے فیصلہ سنانا چاہیے تاہم ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 کے متعلق درخواست اعتراضات سننے کی بجائے تھیلے کھول کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے جو قوانین کے خلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تیرانوےہزارتین سو نواسی ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ عمران خان چوراسی ہزارپانچ سو سترہ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے تھے۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک کے خلاف توہین عدالت کی دارخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ٹریبونل کسی بھی درخواست پر پہلے اعتراضات کا فیصلہ کرے جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے تاہم کاظم ملک نے عدالتی احکامات کے خلاف ووٹوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے، جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    اس قبل الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست پر حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھول کر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔

  • الیکشن ٹریبونلز کے طریقہ کار کا نوٹس لیں، خورشید شاہ کا مطالبہ

    الیکشن ٹریبونلز کے طریقہ کار کا نوٹس لیں، خورشید شاہ کا مطالبہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن ٹریبونلز کے طریقہ کار کا نوٹس لیں۔

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں دوسرے نمبر پر آنے والے کو کامیاب قرار دیا جارہا ہے جبکہ پنجاب میں دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں میں تضاد کیوں ہے۔

  • این اے 122دھاندلی کیس میںٹریبونل نے ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم

    این اے 122دھاندلی کیس میںٹریبونل نے ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم

    لاہور: الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس دھاندلی کیس میں ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ ووٹوں کے تھیلے کھولو، دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں پڑے ہیں۔ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کےخلاف عمران خان کی درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

    این اے ایک سو بائیس میں اسپیکر ایاز صادق کی کامیابی کو عمران خان نے چیلنج کر رکھا ہے۔ کپتان نے ہفتے کو الیکشن ٹریبونل میں بیان قلمبند کرایا اور ووٹوں کی چیکنگ کامطالبہ کیا تھا۔ ایازصادق کے وکلانے کپتان کی درخواست مسترد کرانےکے لئے پورا زور لگایا تاہم ٹریبونل نے فریقین کے دلائل کا جائزہ لینےکےبعدووٹوں کاریکارڈچیک کرنے کا حکم دےدیا۔

    دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنےکااعلان کیا ہے۔

  • عمران خان نے الیکشن ٹربیونل میں بیان قلمبند کرادیا

    عمران خان نے الیکشن ٹربیونل میں بیان قلمبند کرادیا

    اسلام آباد: عمران خان  کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے، ٹریبونل کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ہے۔،

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں اپنا بیان یکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو تھیلے کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق تمام ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں اور تھیلے کھلنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی پوری کوشش ہے کہ تھیلے نہ کھولے جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سردار ایاز صادق اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔