Tag: Election

  • حکومت سندھ کی سمری پر فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا، پرویز رشید

    حکومت سندھ کی سمری پر فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات کی سمری وفاق کوموصول ہو گئی ہے،سمری پر فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشرات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی سمری وفاق کو موصول ہو گئی ہے جس کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے.سمری سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہوتے ہی قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اختیارات سے متلعق سری پر جو بھی فیصلہ ہو گاوہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کی ضرورت تھی اور ہے،جبکہ کراچی میں آپریشن پر سب متفق ہیں۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ رینجرز نے کراچی میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں انہیں مستحکم بنانا فاق اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت کراچی کو پر امن شہر بنانا چاہتی ہے۔

    اس سے قبل پریس انفارمیشن یپارٹمنٹ اسلام آباد میں میڈیا مانیٹرنگ ایند ٹریکنگ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا مانیٹرنگ سسٹم سے ٹی وی چینل کی نگرانی کے ساتھ ان کی مدد بھی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے حکومتی محکموں کی کارکردگی کا پتا چلے گا اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، تقریب کے اختتام پر وزیرِ اطلاعات نے پروجیکٹ منتظمین کی کامیابوں کو سراہتے ہوئے انھیں مارکباد دی۔

  • اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    لودھراں : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا۔ شریف برادران کے ہوتے پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں میں جہانگیر ترین کی انتخابی مہم کےآخری جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے الیکشن کی وجہ سے نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

    جہانگیرترین الیکشن نہ لڑتےتوپیکج کااعلان بھی نہیں ہوتا، لودھراں کےعوام کےضمیرکی قیمت ڈھائی ارب نہیں ہے،لیکن یہاں کے عوام بھی بکنے والے نہیں ہیں۔

    عمران خان نے مہنگائی کےخلاف پنجاب اور قومی اسمبلی میں مہم چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں نیچےآرہی ہیں اورحکومت اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچارہی۔

    عمران خان نے کہا کہ انشااللہ پرسوں نتیجہ آئے گا اور ترسوں ہم جشن منائیں گے، جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں، 2016کو تبدیلی کا سال بنانا ہے ،

  • عمران خان نے مودی سے ملاقات میں قومی ایشوز پر بات نہیں کی، پرویز رشید

    عمران خان نے مودی سے ملاقات میں قومی ایشوز پر بات نہیں کی، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی فارن پالیسیوں کو اپنا لیا ہے اب وہ اندرونی پالیسیوں کو بھی اپنا لیں۔

    لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے بھارت میں خود کو ایک کھلاڑی کے طر پر متعارف کروایا قومی لیڈر کے طور پر نہیں،حیرت ہے کہ عمران خان نے مودی سے ملاقات میں قومی ایشوز پر بات نہیں کی، وہ بتائیں کہ کشمیر سیاچن سرکریک اور دیگر قومی ایشوز پر بات کیوں نہیں کی گئی۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ہے اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے جس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہوں۔۔کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتیں متفق ہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج تک کراچی آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت کو خدشات ہیں تو وہ اس کا ظہار کرسکتے ہیں۔

  • میانمارمیں نیشنل لیگ کو واضح کامیابی حاصل ہوگئی ،غیرسرکاری نتائج

    میانمارمیں نیشنل لیگ کو واضح کامیابی حاصل ہوگئی ،غیرسرکاری نتائج

    رنگون: میانمارمیں پچیس برس کے فوجی اقتدارکے بعد ہونے والے انتخابات میں نوبل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 25 برس بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں نیشنل لیگ فارڈیموکریسی نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کےمطابق 70 فیصد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ میانمارمیں پچیس برس بعد فوجی حکومت عالمی دباؤ کے تحت انتخابات کرانے پرمجبور ہوئی، اطلاعات کے مطابق عوام نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

    میانمارمیں پولنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا اورانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 80 فیصد رہی اور کوئی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔

    آنگ سانگ سوچی کے حامیوں نے فتح کا جشن منانا شروع کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کا انتظارکریں گی۔

    میانمار میں کئی دہائیوں سے فوج کی حکومت رہی ہے جبکہ اس سے قبل تمام انتخابات فوج ہی کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔

    اس موقع پر میانمار کے صدر تھائین سائین اورآرمی چیف نے انتخابات کے متوقع نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فوج کی حمایت یافتہ یو ایس ڈی پارٹی شکست سے دوچارہوتی ہے تب بھی نتائج تسلیم کئے جائیں گے۔

    نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی جماعت این ایل ڈی کو واضح کامیابی حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے تاہم آئین کے تحت آنگ سان سوچی کامیابی کے باوجودملک کی صدر نہیں بن سکتیں۔

  • ترکی میں انتخابات: عوام آج حکمراں جماعت کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے

    ترکی میں انتخابات: عوام آج حکمراں جماعت کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے

    انقرہ : ترکی میں عام انتخابات کا انعقاد آج ہورہا ہے ۔ترک عوام حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے حکمراں جماعت کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    ترکی کے باشندے پانچ مہینوں کے دوران دوسری بار پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔جون میں ہونے والے انتخابات میں صدر رجب طیب اردوگان کی اے کے پارٹی مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    اس کے بعد سے اتحادی حکومت قائم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ اگر اے کے پارٹی ان انتخابات میں بھی تنہا اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تو اسے اہم سیکولرسٹ پارٹی سی ایچ پی یا نیشنلسٹ پارٹی ایم ایچ پی کے ساتھ بات چیت کی میز پر آنا پڑے گا۔

    ترک پارلیمان پانچ سو پچاس سیٹوں پر مشتمل ہے۔ جون کے انتخابات میں اردوگان نے دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی بات کہی تھی لیکن ان کی پارٹی یہ ہدف حاصل نہیں کرسکی تھی۔

  • بی جے پی انتخابات ہاری تو پٹاخے پاکستان میں چلیں گے،بھارتی رہنما

    بی جے پی انتخابات ہاری تو پٹاخے پاکستان میں چلیں گے،بھارتی رہنما

    نئی دہلی : انتہا پسند ہندو تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف زہراگلنے کا کوئی نہ کوئی موقع نکال لیتی ہے۔بھارتی ریاست بہارمیں ہونے والے انتخابات جیتنے کے لئے بھی بی جے پی نے پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا۔

    بہار میں ہونے والے انتخابات کا پانچویں میں سے ابھی دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے سیاستدانوں نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے بہارمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھرپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگربی جے پی انتخابات میں ہارگئی توپاکستان میں خوشیاں منائی جائیں گی اورپٹاخے چلائے جائیں گے۔

    انہوں نے انتہا پسند ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دے کرپاکستان کوخوش ہونے کا موقع فراہم نہ کریں۔

  • عمران خان نے ن لیگ کو پنجاب کی ایم کیوایم قرار دیدیا

    عمران خان نے ن لیگ کو پنجاب کی ایم کیوایم قرار دیدیا

    لاہور: عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی ایم کیوایم بن گئی ہے، انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں لاہور کے شہریوں سے خوف کے بت توڑنے کی اپیل کردی۔

    عمران خان لاہور میں تحریک انصاف کےقتل ہونے والے دو کارکنوں کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے، چوہدری محمد سرور، عبدالعلیم خان شفقت محمود سمیت دیگررہنما بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پولیس کی سرپرستی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو قتل کیا گیا، پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور والوں کو اب خوف کے بت توڑنا ہوں گے، خوف کے سامنے سرجھکانا بت پرستی ہے، اگر خوف کے خلاف جنگ نہ کی گئی تو حالات مزید سنگین ہوجائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

  • سپریم کورٹ نے این اے 154میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے این اے 154میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا

    اسلام آباد : عدالت نے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دے دیا، صدیق بلوچ کی نااہلی سے متعلق عدالت کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 154میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے صدیق بلوچ کی تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم قراردیدیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں این اے 154کی انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز لیگ کا الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، چاہے مقابلے میں صدیق بلوچ ہوں یا ان کا بیٹا ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ جو شخص حروف تہجی نہیں پڑھ سکتا وہ بی اے پاس کیسے ہوسکتاہے۔ اس موقع پر صدیق بلوچ نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دونوں الزامات سے باعزت بری ہوا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر میری ڈگری جعلی نکلی تو سیاست ہی چھوڑ دوں گا۔

  • دھاندلی روکنے کیلئے کل ووٹرزکو نکلنا ہوگا،ٹوئٹرپرکپتان کی ترغیب

    دھاندلی روکنے کیلئے کل ووٹرزکو نکلنا ہوگا،ٹوئٹرپرکپتان کی ترغیب

    کراچی: پی ٹی آئی چیئرمین عوام کو ووٹنگ کی ترغیب دینے میں مصروف ہیں، ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دھاندلی روکنے کےلئے اتوار کو ووٹرزکو نکلناہوگا۔

    تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نےعوام کو دیا ہے ٹوئیٹر پرپیغام کہ این اے ایک سو بیالیس پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو دھاندلی کی نذر نہ ہونے دیں ۔

    عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر ایک کو ووٹ ڈالنے اور دھاندلی کو روکنے کے لئے نکلنا ہوگا، کپتان نے کہا کہ ضمنی انتخاب مستقبل میں منصفانہ انتخابات کے لئے ضروری ہے ۔

  • ن لیگ کو نہیں اسٹیٹس کو اور دھاندلی کو شکست دیں گے، عمران خان

    ن لیگ کو نہیں اسٹیٹس کو اور دھاندلی کو شکست دیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہےکہ حلقہ ایک سو بائیس میں ن لیگ کو نہیں اسٹیٹس کواوردھاندلی کو شکست دیں گے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حلقہ ایک سو بائیس میں اسٹیٹس کو اور دھاندلی کے مدمقابل ہے۔

    عمران خان نے لاہور کے حلقہ ایک سو بائیس میں کامیابی کو ضروری قراردیا، کپتان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی انتخابات بھی دھاندلی ہی ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا اس بار بھی کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی۔