Tag: Election

  • عمران خان ماضی کی طرح پھرالیکشن ہاریں گے، پرویز رشید

    عمران خان ماضی کی طرح پھرالیکشن ہاریں گے، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور کا ضمنی انتخاب ماضی کی طرح ہی ہاریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں یتیم اور بے سہارا بچوں سے عید ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین نے لاہور سے جتنی بار الیکشن مین حصہ لیا انھیں شکست ہی ہوئی ہے اور اس بار بھی تحریک انصاف لاہور سے کامیاب نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لاہور آ رہے ہیں تو انہیں اس کی کوئی فکر نہیں، البتہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ وہی ہوگا جو گزشتہ تین انتخابات میں ہوا ہے۔

    پروزیر رشید نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی عالمی دنیا کی کشمکش کے باعث ہوئی اور اس وقت بدقسمتی سے غیر نمائندہ حکومت تھی۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والی سرزمین کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے اور ہمسایہ ممالک نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں ماضی کی نسبت دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے۔ قومی مفاد پر سب ایک ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے پر بھی متفق ہیں نہ کوئی کسی سے ناراض ہے نہ غصے میں ہے۔ سندھ اور وفاقی حکومت مل کر کام کر رہی ہیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اہم کردار ہے ۔۔دکھی اور معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔

  • خیبر پختونخوا کے22 اضلاع سے ضلع ناظمین کے انتخابی نتائج آ گئے

    خیبر پختونخوا کے22 اضلاع سے ضلع ناظمین کے انتخابی نتائج آ گئے

    پشاور: خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخابی نتائج آگئے،تحریک انصاف کے امیدوار بازی لے گئے، ارباب عاصم پشاور کے اورپرویزخٹک کے بھائی نوشہرہ کے ضلع ناظم بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار رکھی۔ خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب ہوا۔

    سوات کی تحصیل بحرین کا نتیجہ سب سے پہلے اے آر وائی نےبریک کیا، پشاور میں پی ٹی آئی کےنومنتخب ناظم ارباب عاصم اور نائب ناظم قاسم علی شاہ نے حلف اُٹھا لیا۔

    نوشہرہ میں پرویزخٹک کےبھائی لیاقت خٹک کو ضلعی ناظم کی نشست مل گئی سوات میں مسلم لیگ ن کے محمد علی شاہ ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہوئے۔

    کرک میں جے یوآئی کے عبدالوہاب نے میدان مارا۔ ہری پورمیں پی ٹی آئی کے عادل اسلام ضلع ناظم کی نشست پر براجمان ہوگئے ،چارسدہ سے پی ٹی آئی کے فہد خان ۔ چترال سے جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے عزیزاللہ علیزئی ،شانگلہ میں انجینئر امیرمقام کے بیٹے ریاض محمد جبکہ کوہاٹ میں جے یوآئی ف کے مولانا نیاز ضلع ناظم کا منسب سنبھالیں گے۔

    مانسہرہ سےمسلم لیگ ن کے سید غلام سردار ضلع ناظم جبکہ قومی وطن پارٹی کے غلام مر تضی تنولی نائب نا ظم منتخب ہوئے۔

  • پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    لاہور : صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں نہیں ہو سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کروانے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے انتخابات میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ستمبر میں انتخابات کے انتظامات کرنا نا ممکن ہو گا۔

    کیونکہ سیلاب سے متا ثرہ لوگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    حکومت پنجاب نے خط میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ستمبر میں انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا ئے۔

  • میچ ہار گئے پھر بھی بہت کچھ حاصل کیا ، عمران خان

    میچ ہار گئے پھر بھی بہت کچھ حاصل کیا ، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرتے ہیں، میچ ہار گئے لیکن پھر بھی بہت کچھ حاصل کر لیا۔

    پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ دو سال ضائع نہیں ہوئے،بلکہ عوامی شعور میں اضافہ ہوا کپتان کا یہ دعویٰ بھی تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے انکا مطالبہ درست تسلیم کرلیا۔

     انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے عوام کو فارم پندرہ کی افادیت پتہ چلی ساتھ ساتھ عمران خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہیں جوڈیشل کمیشن سے توقعات زیادہ تھیں ، لیکن رپورٹ سے انہیں دکھ بھی ملا لیکن یہ نئے پاکستان کی جدو جہد ہے۔

    عمران خان کا اسمبلیوں کو جائز تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب اسمبلی میں جائیں گے، خیبر پختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ، معافی نواز شریف کو مانگنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنے آگئی ہے ، اس نے ڈھائی کروڑ اضافی ووٹ کیسے نظر انداز کئے، الیکش کمیشن کے تمام ارکان کو استعفی دے دینا چاہیئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈٰیشل کمیشن نےبہترین کام کیا، وہ اس کی تعریف کرتے ہیں،چیف جسٹس کو ایک ایک بات یاد تھی، جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا۔

  • ہلیری کلنٹن نے صدارتی الیکشن کیلئے مہم کا آغازکردیا

    ہلیری کلنٹن نے صدارتی الیکشن کیلئے مہم کا آغازکردیا

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نےاپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغازکردیا۔

    نومبردوہزارسولہ کےانتخابات کیلئےپہلی بڑی ریلی میں ہیلری نےعام امریکی کیلئےیکساں معاشرےکیساتھ بہتر معاشی حالات کا وعدہ کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ جمہوریت صرف ارب پتیوں اور کارپوریشنز کیلئےنہیں بلکہ جمہوریت اورخوشحالی عام آدمی کی زندگی کا بنیادی حصہ ہے۔

    ڈیموکریٹک کی جانب سےانتخابات میں حصہ لینےکیلئےپرتولنے والی ہیلری کلنٹن کولبرل برنی سینڈرزسےتھوڑا بہت مقابلہ ضرورہے۔

     تاہم انہوں نے ریپبلکنز پرکڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ریپلکنزنئےچہروں اورپرانی آواز کیساتھ میدان میں ہیں جو گانا وہ گارہے ہیں وہ وہی پرانا ہوچکا ہے،انہوں نے معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔

    انہوں نے ہم جنس شادیوں ،حقوق نسواں اور معاشی مساوات سمیت وال اسٹریٹ کوریگولیٹ کرنے کی حمایت ظاہر کی۔

  • دھاندلی کیخلاف کے پی کے میں دس جون سے تحریک چلائی جائے گی، میاں افتخار

    دھاندلی کیخلاف کے پی کے میں دس جون سے تحریک چلائی جائے گی، میاں افتخار

    پشاور : خیبرپختونخوا میں سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پرصوبائی حکومت کے خلاف دس جون سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

    پشاور میں سہ فریقی اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اتحاد کے صدر اور اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ دس جون کو صوبہ بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت رضاکارانہ طور پر مستعفی نہیں ہوئی تو عوامی قوت سے حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ سہ فریقی اتحاد کشتیاں جلا چکی ہے اور اب صوبائی حکومت کے خاتمہ تک ان کی یہ تحریک جاری رہے گی۔

    اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری سے بھی شٹرڈاون ہڑتال میں بھر پور ساتھ دینے کی اپیل کی۔

  • بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں وہ ری الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، میں اس کیلئے بھی تیار ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے اعتراف کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ان کا کہناتھا کہ 1970 کے الیکشن کے علاوہ ہونے والے تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

    بعض حلقوں میں مخالفین نے جان بوجھ کرلڑائی کرائی، جب تک دھاندلی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرکے سزا نہیں دی جائے گی جب تک شفاف الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا ایک طریقہ لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنا بھی ہے،ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی اور قتل الگ الگ معاملہ ہے۔

    کے پی کے پولیس پر افسوس ہوا کہ چپ کر کے سارے معاملات دیکھتی رہی، خیبرپختونخواپولیس سےشکایت ہے،ہاتھ پرہاتھ دھرےبیٹھی رہی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرعلی امین گنڈاپور پردھاندلی کا الزام ثابت ہوتا ہے تو ان کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا تھا،

    پورے الیکشن میں ہم نے کہیں بھی اثر انداز ہونے کی کوششش نہیں کی،  ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوّث شخص کو دوبارہ وزیر بنا دیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

  • دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

    دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

    ایبٹ آباد : دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نواحی علاقہ نگکی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑاہوا۔

    جس پر آج ایک سیاسی جماعت کے امیدوار نے اپنے ساتھیوں سمیت فوراہ چوک میں دوسرے گروپ کے کارکنان کی موجودگی پر ہوٹل میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

    زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوسرے دو افراد بھی دم توڑ گئے، نعشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی تھانہ کینٹ میں درج کر لیا ہے۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین نے فوراہ چوک پر نعشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا، اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

    احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی جب فوراہ چوک سے گزرنے لگے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو پولیس نے بڑی مشکل سے مظاہرین کے چنگل سے باہر نکالا اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے گارڈزہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

    مظاہرین نے ملزمان کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، ڈی پی ایبٹ آباد شیر اکبر خان خان خود موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو مقدمہ درج کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

  • بد ترین دھاندلی : کے پی کے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، الطاف حسین

    بد ترین دھاندلی : کے پی کے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے خیبرپختونخواکے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونے والی دھاندلی سے پوری دنیامیں پاکستان کامذاق بنا ہے۔

    انہوں نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

    الطاف حسین نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور اندازمیں پرامن احتجاج کریں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ہماراملک پہلے ہی اپنے پرایوںکے طرح طرح کے طعنوں اورسنگین الزامات سے دوچار ہے۔کوئی پاکستان کوداعش اورالقاعدہ اورطالبان کا مرکزقراردیتاہے توکوئی فرقہ وارانہ فسادات کاگڑھ قراردیتاہے توکوئی پاکستان پر دنیابھرمیں بغاوت کےلئے دہشت گرد بھیجنے کا الزام لگاتاہے۔

    دوسری طرف ہم خودہی اپنے ملک کوبدنام کرنے کے لئے ملک کی کمزوریوں کوتلاش کرتے رہتے ہیں اور ان کمزوریوں کوخوب نمک مرچ لگاکرپیش کرتے ہیں تاکہ ملک کاخوب مذاق اڑایاجائے۔

    ملک دشمنوںکوخوب خوش کیاجائے اورملک کے اصلاح احوال کا کوئی حل پیش نہ کیاجاسکے۔

  • ترکی میں انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل

    ترکی میں انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل

    استنبول: ترکی میں صدارتی انتخابات کی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، ترک صدراوراپوزیشن جماعتیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطباق ترکی کے صدارتی انتخابات کی مہم کاآخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے،اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوام کو منانے میں مصروف ہیں۔

    ترک صدر بھی مختلف تقاریب میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں،اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بارہ سال سے اقتدار میں ہے جبکہ آئین و قانون پرمکمل بالادستی حاصل کیے ہوئے ہے۔

    اپوزیشن جماعتوں نے سات جون کو ہونےوالے انتخابات میں جیت کے عزم کا اظہار کیاہے۔