Tag: Election

  • بھارتی انتخابات: پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک، دھماکا خیز مواد بھی برآمد

    بھارتی انتخابات: پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک، دھماکا خیز مواد بھی برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات اور دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کچھ مقامات پر دھماکا خیز ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں تڈی پتری میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی کے درمیان پولیس اسٹیشن کے باہر تصادم میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    اسی طرح ریاست کے دوران مختلف حصوں میں بھی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس میں ضلع گنٹر میں وائی ایس آر سی پی کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسمبلی اسپیکر کوڈیلا پر حملہ کیا۔

    ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں ضلع گڈچھرولی میں ایتاپلی کے پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم سے دھماکا کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں بھی دیسی ساختہ ڈیوائس برآمد کی گئی، پولیس افسر نے بتایا کہ ڈبرو گڑھ کے علاقے دولیاجن میں ٹی گارڈن سے گزرنے والی تیل پائپ لائن سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔

    رپورٹ میں مزید گیا تھا کہ بم کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم یہاں سے بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔

    بھارت میں انتخابات، پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی، شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    انتخابی عمل تقریبا چھ ہفتے تک جارے رہے گا، اس دوران نو سو ملین رجسٹر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

  • ترکی میں بلدیاتی انتخابات، نتائج سے قبل ہی اپوزیشن نے فتح کا اعلان کردیا

    ترکی میں بلدیاتی انتخابات، نتائج سے قبل ہی اپوزیشن نے فتح کا اعلان کردیا

    انقرہ: ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی حزب اختلاف کی جماعت نے انقرہ اور استنبول میں اپنی جیت کا دعوٰی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ابھی آئے نہیں تھے کہ اپوزیشن کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہی اُن کے حامی جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ استنبول میں حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد قومی اور پارٹی پرچم تھامے خوشی کا اظہار کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔

    مئیر کے لیے نامز امیدوار نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ عوام نے ملک پر مسلط حکمراں ٹولے کو مسترد کردیا ہے اور انتخابی نتائج نے ان فتح ظاہر کردی ہے۔

    ترکش میڈیا کہ مطابق بلدیاتی انتخاب میں حکومت اور اپوز یشن میں کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے جو جماعت ہارے گی وہ انتہائی کم مارجن سے ہارے گی۔

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوگان نے ان انتخابات کو ملک کے لیے موت اور حیات کے مساوی قرار دیا ہے۔اردوگان 16برس سے زیادہ عرصے سے ترک سیاست پر چھائے ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں عوامی خطاب کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، کئی رہنماؤں کے مطابق ملکی معاشی بحران کے ترک صدر ذمہ دار ہیں۔

  • الیکشن میں روسی مداخلت کا معاملہ، صدر ٹرمپ پر کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا

    الیکشن میں روسی مداخلت کا معاملہ، صدر ٹرمپ پر کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے خلاف دو سال سے جاری رابٹ ملر کی خصوصی تحقیقات اختتام پذیر ہوگئیں، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ سے کوئی جرم سرزرد نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں سپیشل کونسل رابرٹ ملر کی تیار کردہ خفیہ رپورٹ کا خلاصہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سے کوئی جرم سر زرد نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی ملی بھگت کوئی ثبوت ملا۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دو سال سے ان کے خلاف مفروضوں پر مبنی الزامات لگائے گئے اور آج سب جھوٹ ثابت ہوئے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خصوصی کونسل رابرٹ ملر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹرمپ کے خلاف روس سے ملی بھگت کے کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آئے۔

    اس رپورٹ کو صدر ٹرمپ اور ان کے حمایتی صدر ٹرمپ کی ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

    ساؤنڈ بائٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، اس بڑی خبر کے بعد اب صدر ٹرمپ کی صدارت پر چھائے کالے بادل کافی حد تک ختم ہوچکے ہیں۔

    امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ، ٹرمپ مخالفین پر برس پڑے

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ٹرمپ نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، رابرٹ میولرکی رپو رٹ منظرعام آنے پر ان کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں روسی مداخلت کے الزام میں انہیں پھنسانے غیرقانی ناکام ہوگئی۔

  • حکومت کو الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، سراج الحق

    حکومت کو الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، سراج الحق

    دمام : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمہ کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کریں گے، حکومت کو الیکشن سے پہلے کیےگئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ افغانستان کے معاملات میں پیش رفت خوش آئند ہے، پرامن افغانستان خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہے، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمہ اور خطے میں مستقل قیام امن کے لیے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو الیکشن سے پہلے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

    صرف سات ماہ میں ہی عوام حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہوچکے ہیں، بجلی، گیس، تیل اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھور رہی ہیں، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف عوام کی موثر آواز بنے گی اور اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

  • مانسہرہ پی کے 30 میں ضمنی الیکشن آج ہوں گے

    مانسہرہ پی کے 30 میں ضمنی الیکشن آج ہوں گے

    اسلام آباد: مانسہرہ پی کے 30 میں ضمنی الیکشن آج ہوں گے، الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے تیس میں ایک سو چھیاسی پولنگ اسٹیشن پر ایک لاکھ ترانوے ہزار آٹھ سو اڑتیس ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

    پی کے تیس میں ترپن پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس، ایک سو اٹھائیس کو حساس اور دس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور پولیس و سیکورٹی فورسز کے اہلکار باہر تعینات ہوں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی۔

    پی کے تیس کی سیٹ لیگی ایم پی اے میاں ضیاالرحمان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار احمدحسین شاہ اور مسلم لیگ ن کے مظہر علی قاسم مد مقابل ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سردار جہانزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے 1237 مردوخواتین پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 93 ہزار مردوخواتین ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گئے۔

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے حقلے میں تمام تر انتطامات مکمل کرلیے، پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ باکس، اسٹیمپ پیپر سمیت دیگر ضروری اشیاء پہنچا دی گئیں۔

  • ملکی تاریخ میں‌پہلی بار تھائی لینڈ کی شہزادی نے شاہی روایات توڑ دیں

    ملکی تاریخ میں‌پہلی بار تھائی لینڈ کی شہزادی نے شاہی روایات توڑ دیں

    بینکاک: تھائی لینڈ کی شہزادی یبول ریتنا نے شاہی روایات توڑتے ہوئے وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاست سے دور رہنے والے تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کی شہزادی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے شاہی روایات کو توڑ دیا۔

    تھائی لینڈ کی تاریخ میں اب تک شاہی خاندان سیاست سے دور ہی رہا ہے تاہم شہزادی نے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کا غیر معمولی اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تھائی لینڈ میں رواں برس چوبیس مارچ کو انتخابات ہوں گے، تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ کی سب سے بڑی بہن سرسٹھ سالہ شہزادی اتحادی جماعت تھائی رسکا چارٹ کی مشترکہ امیدوار ہوں گی۔

    دوسری جانب تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرل ونگ کورن نے اس اقدام پر شہزادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری بڑی ہمشیرہ وزیراعظم کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جو نامناسب اور شاہی خاندانی روایات کے خلاف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یبول ریتنا کے لیے یہ مختصر سا سیاسی سفر ہوگا، شاہی خاندان کے رسم ورواج کو توڑنا انتہائی نامناسب ہے۔

    دوسری جانب شہزادی نے سوشل میڈٰیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹی رکسا چارٹ کی جانب سے وزیراعظم کے لیے امیدوار منتخب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ تھائی لینڈ کی شہزادی یبول ریتنا نے شاہی خاندان کی روایت توڑ کر 1972 میں امریکی شہری سے شادی کی تھی تاہم ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہوسکی اور 1990 میں طلاق کے بعد وہ دوبارہ وطن لوٹیں اس دوران شاہی خاندان نے ان سے شاہی منصب بھی چھین لیا تھا۔

  • انتخابات میں‌ مبینہ دھاندلی، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز تیار کر لئے

    انتخابات میں‌ مبینہ دھاندلی، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز تیار کر لئے

    اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی انتخابات میں‌ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز  تیار کر لیے ہیں.تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو ذیلی کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی.

    اپوزیشن کے 10 نکاتی ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہو سکا، حکومت کی طرف سے ٹی او آرز پیش کر دیے گئے.

    ٹی او آرز کے مطابق یہ جائزہ لیا جائے گا کہ الیکشن ایکٹ 2017 پر عمل درآمد کیا گیا یا نہیں، الیکشن کمیشن کو اختیارات استعمال کرنے کی مکمل اجازت ملی یا نہیں.

    یہ بھی دیکھا جائے گا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے یکساں مواقع فراہم کیے گئے یا نہیں، پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے کیوں نکالا گیا، نصف شب تک کتنے نتائج کا اعلان کیا گیا.

    مزید پڑھیں: انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پارلیمانی ہے یا خصوصی؟ معاملہ الجھ گیا

    ذیلی کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ تحریری طور پر نتائج کیوں جاری نہیں کئے گئے، آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فیل ہونے کی وجوہات کیا تھیں. کمیٹی الیکشن کمیشن ،نادرا، آر اوز اور متعلقہ دیگر اداروں کو بھی طلب کر سکتی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنی پہلی تقریر میں‌ اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن کے تحفظات کے سدباب کے لیے آزاد تحقیقات کے لیے تیار ہیں.

  • انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پارلیمانی ہے یا خصوصی؟ معاملہ الجھ گیا

    انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پارلیمانی ہے یا خصوصی؟ معاملہ الجھ گیا

    اسلام آباد:  انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پارلیمانی ہے یا خصوصی؟ معاملہ الجھ گیا۔

    تفصیلات کے  مطابق انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اعظم سواتی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نہیں بن سکتی، یہ اسپیشل کمیٹی ہے، قرارداد میں لکھا تھا کہ یہ خصوصی کمیٹی ہو گی۔

    اس پر سیکرٹری کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ پارلیمانی کمیٹی ہے، قرارداد درست منظور ہوئی، نوٹی فکیشن میں غلطی ہوئی۔

    رانا تنویر نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں سقم تھے، تو کمیٹی بہتری کی سفارشات دے، دیکھنا ہو گا کہ کمیٹی کی سفارشات کی قانونی حیثیت کیا ہو گی۔

    کمیٹی اجلاس میڈیا کی موجودگی میں ہونی چاہیے: فوادچوہدری

    کمیٹی اجلاس ان کیمرہ رکھنے کے معاملے پر بھی اجلاس میں بحث ہوئی، اس ضمن میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس میڈیا کی موجودگی میں ہونا چاہیے، الیکشن لڑ کر آئے ہیں، معلوم ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کہا تھا کہ کمیٹی بنائیں گے، تو ہاؤس کو چلنےدیں گے، اپوزیشن کمیٹی بننے کے بعد بھی پارلیمنٹ کو چلنےنہیں دے رہی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے الیکشن کمیشن کے  پاس جو اختیارہیں، دنیا میں کہیں اور نہیں، پاکستانی الیکشن کمیشن جتنے اختیارات کسی دورسرے ملک میں نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی کارروائی میڈیا کے لیے اوپن ہونی چاہیے، اجلاس میں خفیہ کیا ہے؟ انتخابات کا معاملہ ہے اوپن رہنا چاہیے، الیکشن شفاف تھے، ہمیں میڈیا سے چھپانے کی ضرورت نہیں۔

  • برازیل: جیئر بولسونارو نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

    برازیل: جیئر بولسونارو نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

    براسیلیا: برازیل میں دائیں بازو کے سیاستدان جیئر بولسونارو نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں دائیں بازو کے سیاستدان جیئر بولسونارو نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں صدر جیئر نے ملک سے کرپشن اور جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے اپنی تقریر میں برازیل میں آئین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا، نئے صدر کا کہنا تھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں ملکی ترقی کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو پہلے نہیں ہوئے۔

    خیال رہے کہ چیئر بولسونارو نے چاہ ماہ قبل صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائی تھی، اس دوران ان پر جان لیوا حملہ بھی ہوا تھا۔

    انہیں ایک ریلی کے دوران چھرے سے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا، بعد ازاں اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ جیتنے کے بعد انہوں نے الیکشن میں بھی میدان مار لیا۔

    واضح رہے کہ مخالف جماعت ’دی ورکر پارٹی‘ کی ملک میں بڑی عوامی سپورٹ حاصل تھی اور وہ چار بار صدارتی انتخابات بھی جیت چکی تھی تاہم گذشتہ سال اکتوبر سے برازیل میں انتشار کے باعث اس جماعت نے عوامی ووٹ کھو دیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی افتتاحی تقریر کی تعریف کی اور برازیل کو امریکا کے ساتھ کا یقین دلایا۔

  • پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پرویز خٹک کو الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلزپارٹی کے رکن نویدقمر نے پرویز خٹک کو اس عہدے کے لیے نام زد کیا، انتخاب کے بعد پرویز خٹک نے اپوزیشن اورحکومت کا شکر یہ ادا کیا.

    پرویز خٹک نے کہا کہ  کمیٹی کو نیک نیتی سےچلاؤں گا، سب سے پہلے ٹی او آرز  بنائیں گے، جس کے لیے سب کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سب کمیٹی کے لئے  تین تین نام فائنل کیےگئے ہیں، جب کہ ایک ایک نام پر مشاورت ہوگی.

    حکومتی کی جانب سے شیریں مزاری، شفقت محمود، طارق بشیرچیمہ کے نام سامنے آئے ہیں، اپوزیشن نے رانا ثنا اللہ، نوید قمر، حاصل بزنجوکے نام فائنل کیے ہیں.

    حکومت ایم کیوایم یا جی ڈی اے میں سے ایک رکن سے متعلق مشاورت کرے گی، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک نام مزید دیا جائے گا.


    مزید پڑھیں: الیکشن شفاف ترین تھے، اگر کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں‌ تو سامنے لائے، ترجمان پاک فوج


    واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی اولین تقریر میں الزامات کی تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

    پارلیمانی کمیٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کی چیئرمین شپ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی گئی ہے۔