Tag: Election

  • امریکی کانگریس پر کس کا رہے گا کنٹرول؟ فیصلہ چند گھنٹوں بعد

    امریکی کانگریس پر کس کا رہے گا کنٹرول؟ فیصلہ چند گھنٹوں بعد

    واشنگٹن: امریکی کانگریس پر کس کا کنٹرول رہے گا اس حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہوجائے گا، وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں کانگریس میں سینیٹ کی 35، ہاؤس کی تمام 435 نشستوں پر الیکشن ہوگا، ڈیموکریٹک اورری پبلکن پارٹیوں میں سخت مقابلہ ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مڈٹرمپ الیکشن میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، درجنوں ریاستوں کے گورنرز اور سینکڑوں میئرز کا انتخاب بھی آج ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کی، ڈیموکریٹ امیدواروں کی انتخابی مہم میں سابق صدر اوباما نے حصہ لیا۔

    امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اندرونی انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی، امریکا میں مڈٹرم انتخابات کا انعقاد صدارتی انتخابات کے 2 سال بعد ہوتا ہے۔

    امریکا میں آج وسط مدتی الیکشن کاانعقاد ہوگا

    مڈٹرم انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کے لیے نمائندے چنے جاتے ہیں، امریکا میں سینیٹرز 6 سال کی مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔

    ایوان نمائندگان میں ارکان 2سال کی مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں، اب تک سینیٹ اور ہاؤس میں ری پبلکن پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

    مڈٹرم انتخابات صدر ٹرمپ کے لیے ایک قسم کا ریفرنڈم ہیں، امریکا بھر میں 60 سے زائد مسلمان بھی انتخابی امیدواروں میں شامل ہیں۔

  • افغانستان میں دھماکا، بچوں اور عورتوں سمیت 11 شہری ہلاک

    افغانستان میں دھماکا، بچوں اور عورتوں سمیت 11 شہری ہلاک

    کابل: افغانستان میں شدت پسندوں نے دہشت گرد کارروائیاں تیز کردیں، دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 11 عام شہری ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک جانب پارلیمانی انتخابات جاری ہیں تو دوسری طرف عسکریت پسندوں نے اپنی دہشت گرد کارروائیوں میں اٖضافہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے باعث گیارہ عام شہری زندگی کی بازی ہار گئے جن میں ایک خاتون اور چھ بچے شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد ایک ویگن میں موجود تھے، جس کے نيچے يہ دھماکہ ہوا۔قبل ازیں طالبان نے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    افغانستان میں پولنگ کے دوران دھماکے اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی، 4 ہلاک

    افغانستان میں آج اتوار کے روز پارلیمانی الیکشن کے دوسرے دن پولنگ جاری رہی، تاہم اب تک نتائج کا سرکاری اور حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی جبکہ صوبہ غور میں فائرنگ کی زد میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    گذشتہ دنوں قندھار پولیس کے آئی جی جنرل عبدالرزاق کو ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل افغان صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار سمیت 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • آصف زرداری کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

    آصف زرداری کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارکنان کی محبت کا نتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج ضمنی انتخابات ہوئے جس کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے، کراچی اور خیرپور سے پی پی کے ساجدجوکھیو اور سید احمد رضا نے کامیابی حاصل کی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی کامیابی کارکنان کی محبت کا نتیجہ ہے، پی پی کے منتخب نمائندے اپنی توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں۔

    ضمنی انتخابات 2018، نتائج کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی اور ن لیگ چار چار نشستوں پرکامیاب

    خیال رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع جاری ہے۔

    عام انتخابات کے ملک کے مختلف 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں اور تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔

    ضمنی انتخابات میں سندھ اسمبلی کی دونوں نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں ، ایک نشست پی ایس 30 خیر پور سے پرپیپلزپارٹی کے سید احمد رضا شاہ جیلانی فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے سید محرم علی شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔

    دوسرے حلقے پی ایس 87 ملیر سے پیپلز پارٹی کے محمد ساجد فاتح قرار پائے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے قادر بخش گبول دوسرے نمبر پررہے۔

  • عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن کے فیصلے آنے چاہئیں، ہم کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے:سعدرفیق

    عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن کے فیصلے آنے چاہئیں، ہم کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے:سعدرفیق

    لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن کے فیصلے آنے چاہئیں، ہم کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، ن لیگ کی حمایت پر پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ضمنی انتخاب میں مثالی کامیابی ملی، قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستیں ن لیگ کے نام رہی۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، اٹک سے بھی قومی اسمبلی کی نشستیں ہمارے حصے میں آئی ہیں، راولپنڈی سے بھی ن لیگ کے جیتنے کی اطلاع ہے، عوامی مینڈیٹ کا راستہ نہیں روکا جانا چاہیے۔

    ضمنی انتخابات : خواجہ سعد رفیق نے ووٹ کاسٹ کردیا

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف اور آزادانہ جمہوریت کا سورج طلوع ہوگا، جمہوریت اور آئین کے مطابق چلنے والا پاکستان ہمارا خواب ہے، آج، کل یا پرسو ہمارے اس خواب کی تعبیر پوری ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیسے حکمران ہیں ہر وقت آستینیں چڑھا کر اپوزیشن کو للکارتے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت آگے بڑھتا رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف، حنیف عباسی اور انجینئر قمرالسلام سمیت تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملے گی تو قانون کے تحت اصلاح کرنا ذمہ داری ہے۔

  • افغانستان: طالبان نے پارلیمانی انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے حملے شروع کردیے

    افغانستان: طالبان نے پارلیمانی انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے حملے شروع کردیے

    کابل: افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے طالبان نے حملے شروع کردیے، ایک خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے دھمکی دے رکھی ہے کہ کسی صورت افغانستان میں رواں ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہیلمند میں ایک انتخابی امیدوار پر خود کش حملہ ہوا جس کے باعث 8 افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    خود کش حملہ آور نے انتخابی امیدار کے دفتر میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکتیں ہوئیں، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    افغانستان میں پارلیمانی انتخابات، طالبان نے حملے کی دھمکی دے دی

    گذشتہ روز طالبان نے اپنے دھمکی بھرے بیان میں کہا ہے کہ رواں ماہ 20 اکتوبر کو افغانستان میں انتخابات ہونے نہیں دیں گے، اگر کسی نے اسے کامیاب بنانے میں حصہ لیا تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

    دوسری جانب افغان حکام نے دھمکیوں کے پیش نظر ملک میں سیکیورٹی سخت کردی ہے، ملک میں قائم ہزاروں پولنگ اسٹیشن پر تقریباً پچاس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 30 ستمبر تک افغانستان میں خود کش حملوں میں 3634 افراد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

  • افغانستان میں پارلیمانی انتخابات، طالبان نے حملے کی دھمکی دے دی

    افغانستان میں پارلیمانی انتخابات، طالبان نے حملے کی دھمکی دے دی

    کابل: افغانستان میں رواں ماہ پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جبکہ طالبان نے حملے کی دھمکی دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں رواں ماہ 20 اکبوتر کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، جبکہ طالبان نے دھمکی دی ہے کہ کسی صورت اس الیکشن کو کامیاب نہیں ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنے دھمکی بھرے بیان میں کہا ہے کہ رواں ماہ انتخابات ہونے نہیں دیں گے، اگر کسی نے اسے کامیاب بنانے میں حصہ لیا تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

    افغان طالبان نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ الیکشن امریکی حکمرانی کو افغانستان میں مزید تقویت دے گا، ملک میں غیر ملکی تسلط کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    افغانستان میں فورسز کی چوکیوں پر طالبان کا حملہ، 30 اہلکار ہلاک

    دوسری جانب افغان حکام نے دھمکیوں کے پیش نظر ملک میں سیکیورٹی سخت کردی ہے، ملک میں قائم ہزاروں پولنگ اسٹیشن پر تقریباً پچاس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے افغان صوبے ننگرہار میں پارلیمانی انتخابات سے متعلق ایک ریلی نکالی گئی تھی، جس پر حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 30 ستمبر تک افغانستان میں خود کش حملوں میں 3634 افراد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ہم 100 دن تک حکومت کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں: عامرخان

    ہم 100 دن تک حکومت کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں: عامرخان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم 100 دن تک حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں گے، سو دن میں وعدے پورے نہ ہوئے تو اختلاف کا حق رکھتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عامر خان کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہے، اگر ہم گھروں میں بیٹھے رہے تو دشمن کامیاب ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہماری سیٹیں چھینی گئیں، 7 سیٹوں پر بھی پی ٹی آئی کو ہمارے دروازے پر آنا پڑا، جمہوری نظام کو چلانے کے لیے ہم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کیا ہے ان میں ضم نہیں ہوئے ہیں، سو دن تک ریکھتے ہیں حکومت کیا کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ایم کیو ایم کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کرائیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے نتائج چیلنج کیے تھے، این اے 241، 245، پی ایس 97، 126 اور 130 کے انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گا، تحریک انصاف سے اتحاد الگ چیز ہے مگر انتخابی نتائج پر اعتراضات تھے جو سامنے لائے ہیں۔

  • ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھر اور اربوں درخت کہاں ہیں؟ سعد رفیق

    ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھر اور اربوں درخت کہاں ہیں؟ سعد رفیق

    لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر اور اربوں درخت کہاں ہیں؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ضمنی الیکشن مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، اور جو کرتے ہیں وہ بتاتے نہیں ہیں۔

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان وہ بنائیں گے جن کا لیڈر کوئی نہیں، یہ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، کروڑوں نوکریوں کے دعوے پورے نہیں کرسکتے۔

    50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا انتظار ہے، سعد رفیق

    ان کا کہنا تھا کہ جو ووٹ سے آئے گا وہ ملک کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، ضمنی الیکشن میں عمران خان میرے مقابلے میں کسی سیاسی شخصیت کو کھڑا کرتے۔

    دو روز قبل خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں والٹن روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے منصوبوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 14 اکتوبر کو این اے 131 میں شیر جیتے گا اور لوٹا بھاگے گا، لوٹوں کو ٹکٹ ملے تو عوام لوٹوں کو مسترد کر دیتے ہیں، ووٹ کی حرمت پر پہرہ دیا جائے گا اور اگر ضمنی انتخابات میں کسی نے دھاندلی کی تو اس پر مست قلندر بھی ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن چاہتی ہے: شیری رحمان

    پیپلزپارٹی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن چاہتی ہے: شیری رحمان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن چاہتی ہے، اور کمیشن کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیشن کی سربراہی اپوزیشن کودی جائے، کمیشن میں اپوزیشن کے برابر کے ارکان شامل ہونے چاہیے۔

    انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کامعاملے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔

    اجلاس میں شیری رحمان، راجہ پرویزاشرف اور نویدقمرو سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ کردیا۔

    الیکشن پر تحفظات ہیں، کمیشن نہیں بنا، تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی: مولا بخش چانڈیو

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الیکشن پر تحفظات نہیں بھولے، حکومت نے کمیشن نہ بنایا تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خیال رہے کہ ان کے مطابق حکومت نےکہا تھا کہ کل تک کمیشن بنا دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کے پاس احتجاج کا راستہ ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سسٹم بند ہوا، دوسری طرف نادرا نے کہا کہ سسٹم نہیں بند ہوا۔

  • بحرین میں پارلیمانی انتخابات 24 نومبر کو ہوں گے

    بحرین میں پارلیمانی انتخابات 24 نومبر کو ہوں گے

    منامہ: بحرین حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 24 نومبر کو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین میں صدارتی انتخابات رواں سال 24 نومبر کو منعقد کیے جائیں گے، جس کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات 24 نومبر کو ہوں گے۔

    ملکی عوامی نمائندہ کونسل کے اراکین انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی 17 سے 21 اکتوبر کے درمیان جمع کراسکیں گے۔

    حکم نامے کے مطابق عوامی نمائندہ کونسل کے ارکان انتخاب کے لیے ہفتہ 24 نومبر کو صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

    بحرین میں آج پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں

    خیال رہے کہ بحرین میں اس سے قبل پارلیمانی انتخابات نومبر 2014 میں ہوئے تھے، جبکہ حزب مخالف کی مرکزی جماعت الوفاق نے دیگر تین گروپوں کے ساتھ مل کر انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    پارلیمانی اور مونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے 419 امیدوار میدان میں آئے، ملک میں اہل ووٹروں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے قریب تھی، جبکہ حکومتی جماعتوں کو نتائج میں برتری رہی۔

    واضح رہے کہ بحرین کی اپوزیشن مکمل طور پر ملک میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے، اور ان کی جانب سے متعدد بار یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ شاہ حماد کو منصب سے ہٹایا جائے۔