Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • کراچی: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کیجانب سے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں فوری سماعت کیلیے منظور

    کراچی: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کیجانب سے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں فوری سماعت کیلیے منظور

    سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جانب سے انتخابی نتائج چیلنج کی درخواستیں فوری سماعت کیلیے منظور کر لی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کراچی کے مختلف 19 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کو عدالتوں میں چیلنج کر دیا ہے اور انتخابی نتائج کے خلاف جبران ناصر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لائرز گروپ سیو گارڈ کراچی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

    جن امیدواروں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں ان میں آفتاب جہانگیر، طارق حسین، رابستان خان، عطا اللہ، صالح زادہ، خرم شیر زمان، رمضان گھانچی، مراد شیخ، دوا خان، غلام قادر، فہیم خان اور سید فیصل علی شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ شکیل احمد، بشیر سودھڑ، عبدالقدیر، ایم یاسر اور شفیق شاہ نے بھی اپنے حلقوں سے مخالف امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف تمام درخواستوں کی فوری  سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

    ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی کامیابی عدالت میں چیلنج

    ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق درخواست گزاروں نے کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کے نوٹیفکیشن معطل کیے جائیں۔

  • ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی کامیابی عدالت میں چیلنج

    ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی کامیابی عدالت میں چیلنج

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے این اے 244 سے کامیاب ڈاکٹر فاروق ستار اور این اے 242 سے کامیاب مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے این اے 244 سے کامیاب ڈاکٹر فاروق ستار اور این اے 242 سے کامیاب مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو مذکورہ حلقوں سے ہارنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    این اے 242 سے کامیاب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو مذکورہ حلقے سے ہارنے والے آزاد امیدوار دوا خان صابر نے چیلنج کیا ہے۔

    آزاد امیدوار دوا خان صابر نے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ کی معرفت مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔ وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ فارم 45 کے تحت دوا خان صابر 53 ہزار ووٹوں سے الیکشن جیت چکے تھے لیکن فارم 47 میں نتائج تبدیل کر کے مصطفیٰ کمال  کو جتوا  دیا گیا۔

    جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فارم  جس میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 کراچی ضلع غربی سے کامیاب ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی کامیابی کو بھی اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے کراچی سے قومی وصوبائی اسمبلی کے مجموعی طور پر 19 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 93 کی تعداد کے ساتھ  سب سے بڑا گروپ ہیں۔ ن لیگ 75 سیٹوں کے ساتھ دوسری، پی پی 54 کے ساتھ تیسری جب کہ ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی 17 نشستوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

  • وسیم قادر کی (ن) لیگ میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل سامنے آگیا

    وسیم قادر کی (ن) لیگ میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

    بیرسٹر گوہر خان نے ردعمل میں کہا کہ وسیم قادر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جن کی سپورٹ سے منتخب ہو کر آئے یہ اچھی روایت نہیں کسی اور جماعت میں چلے جائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ ارکان سے کوئی حلف نامہ اور استعفیٰ نہیں مانگا، ہم نے خدشے کا اظہار کیا تھا کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ وسیم قادر نے جو حرکت کی وہ انتہائی شرمناک ہے۔

    لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ وسیم قادر کو اغوا کیا گیا، ان کو اب علاقے میں کوئی گھسنے بھی نہیں دے گا، حمایت یافتہ امیدوار آزاد نہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا ووٹ لیا ہے، ان کے اہل خانہ بھی گھر میں آنے پر اب اعتراض کریں گے۔

    وسیم قادر نے (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور پارٹی کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے (ن) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔ مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارک پیش کی۔

    گزشتہ روز حلقہ این اے 54 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ یہ نشست نواز شریف کی امانت تھی جو پارٹی کو تحفے میں دے دی، یہ نشست نواز شریف کی تھی اور آئندہ بھی رہے گی، سب شیروں کو (ن) لیگ کی فتح مبارک ہو۔

  • حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

    حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرچی کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے۔

    انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں کل انتخابی نتائج چیلنج کریں گے کیونکہ الیکشن کمیشن پہلے سے لکھے ہوئے نتائج  پڑھ کر سنا رہا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں جو قابلِ مذمت ہیں، الیکشن کمیشن کا کام شفاف الیکشن کروانا ہے لیکن اس نے الیکشن کے علاوہ تمام کام کیے۔

    متعلقہ: کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کر کے بوری بند لاشوں کا کاروبار دیا گیا، واٹر بورڈ میں نوکریوں کی بندربانٹ کر کے نااہلوں کو بٹھایا گیا، طاقت کے ذریعے ہمارے سروں مسلط کیا گیا، یہ جعلی مینڈیٹ ہے انہیں پہلے سے باکس فراہم کیے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے پاس فارم 45 نہیں لیکن جماعت اسلامی نے فارم 45 کا حصول ممکن بنایا، کراچی والوں نے جماعت اسلامی اور پی  ٹی آئی کو ووٹ دیے، ایم کیو ایم نے کراچی سے ایک بھی صوبائی نشست نہیں جیتی، 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے ایم کیو ایم نہیں جیتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کا تعاقب کریں گے، ایم کیو ایم نے ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ کو بھڑکایا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہ دینے کی کوشش کی گئی، ہمارے پولنگ ایجنٹس نے ترجیحی بنیاد پر فارم 45 حاصل کیے، فارم 45 کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں ہم جیتے ہوئے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی کے نتائج کالعدم قرار دے، ایم کیو ایم کے دہشتگرد اسلحے کے زور پر بیلٹ پیپرز ڈال رہے تھے، چیف جسٹس کو ازخود نوٹس کیلیے خط لکھا ہے، مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے حقیقی نتائج تسلیم کروائیں گے۔

  • لاہور سے نو منتخب پی ٹی آئی حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ میں شامل

    لاہور سے نو منتخب پی ٹی آئی حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ میں شامل

    لاہور سے نو منتخب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی وسیم قادر ملسم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

    وسیم قادر نے (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور قائد (ن) لیگ نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے (ن) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔ مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارک پیش کی۔

    گزشتہ روز حلقہ این اے 54 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ یہ نشست نواز شریف کی امانت تھی جو پارٹی کو تحفے میں دے دی، یہ نشست نواز شریف کی تھی اور آئندہ بھی رہے گی، سب شیروں کو (ن) لیگ کی فتح مبارک ہو۔

  • (ن) لیگ کے سامنے کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا، خالد مقبول صدیقی

    (ن) لیگ کے سامنے کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سامنے کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے (ن) لیگی قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی لیکن اس ملاقات میں حکومت سازی اور مطالبات کے حوالے سے خبر درست نہیں ہے، حکومت سازی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کو درپیش خطرات اور اندیشوں پر بات ہوئی ہے، انتخابات نے ایک چیلنجنگ صورتحال پیدا کر دی ہے، اگر سیاسی نقصان بھی ہوتا ہے تو ریاست بچانے کی ضرورت ہے، حکومت سازی سے پہلے ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جو ملک بچانے کیلیے ہو۔

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ معاملہ اقتدار کا نہیں عوام کے اختیار کا ہے، ایم  کیو ایم کا جو بھی نمائندہ انتخاب جیتا ہے وہ عوام کے درمیان رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل بحرانوں کا شکار ہے، بوجھ اور ملبہ آخری حکومت پر آنا تھا اس میں ہم بھی شامل تھے، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی گورنر شپ کے مطالبے کے حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں، (ن) لیگ کے سامنے نہ کوئی مطالبہ رکھا نہ کوئی معاہدہ کیا۔

  • سینئر پارٹی رہنما کی بلاول بھٹو کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویر

    سینئر پارٹی رہنما کی بلاول بھٹو کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویر

    اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دے دی۔

    فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مستحکم اتحادی حکومت میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھے، پیپلز پارٹی کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے اور اپوزیشن بنچز سے قوم کی خدمت کرے۔

    متعلقہ: الیکشن 2024: میں نئی سوچ کے ساتھ وزیر اعظم بننا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

  • خرم شیر زمان کا آرمی چیف کے نام ویڈیو پیغام

    خرم شیر زمان کا آرمی چیف کے نام ویڈیو پیغام

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

    ویڈیو پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہید کا بھائی ہوں جس نے پاکستان کیلیے اپنی جان قربان کی، شہیدوں کے گھروں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس گھر میں گھس کر میری بیٹیوں اور بیوی کو ہراساں کر رہی ہے، آدھی رات کو 2 درجن پولیس اہلکار اور کئی سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے اغوا یا قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے گھر پر فارم 45 چوری کرنا ان کا مقصد تھا، جو ہونا تھا وہ ہوگیا احتجاج کرنا اور عدالتوں سے رجوع کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

    خرم شیر زمان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔

    انہوں نے 48 ہزار 610 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

  • الیکشن 2024: کراچی میں کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

    الیکشن 2024: کراچی میں کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کی قومی و صوبائی نشستوں پر مسترد ہونے والے ووٹ کی تعداد بتا دی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی نشستوں پر 97 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے، 47 صوبائی نشستوں پر 47 ہزار 701 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر 50 ہزار 391 ووٹ مسترد ہوئے۔

    پی ایس 108 جنوبی میں ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ پی ایس 129 وسطی میں صرف 85 ووٹ مسترد ہوئے۔ سب سے زیادہ پی ایس 123 وسطی میں 1898 ووٹ مسترد ہوئے۔

    صوبائی نشستوں میں سب سے کم ٹرن آؤٹ پی ایس 127 پر 25.88 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ ٹرن آوٹ پی ایس 125 پر 63.35 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 241 کراچی جنوبی کی نشست پر ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ اس حلقے میں 1 لاکھ 8 ہزار 356 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    این اے 231 ملیر کی نشست پر 2487 ووٹ مسترد ہوئے۔ حلقے پر پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 389 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

    صوبائی نشستوں میں سب سے کم ٹرن آؤٹ پی ایس 127 پر 25.88 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ پی ایس 125 پر 63.35 فیصد رہا۔

    کراچی میں قومی نشستوں  پر سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 48.8 فیصد رہا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 پر سب سے کم 23 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔

  • ’دھاندلی کر کے پی ڈی ایم 2 کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے‘

    ’دھاندلی کر کے پی ڈی ایم 2 کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے‘

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ترجمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ مسلط کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک بیان کہا کہ چاروں صوبوں میں مینڈیٹ کی حامل پی ٹی آئی حکومت سازی کا حق رکھتی ہے، معاشی تباہی کا ذمہ دار پی ڈی ایم نامی نااہل، عوام سے مسترد لوگوں کا ٹولہ ہے۔

    ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو بڑے عہدوں کی آفر کردی

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے نااہلوں کے ٹولے کو مسترد کیا، پی ڈی ایم نے 16 ماہ عوام کو معاشی و انتظامی تباہی اور بدترین مہنگائی کی دلدل میں پھینکا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ آئین پامال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن اراکین مستعفی ہوں، عوامی مینڈیٹ کے برعکس کسی کو مسلط کرنے کے کسی منصوبے کو قبول نہیں کرینگے۔