Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • ’اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے‘

    ’اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے‘

    نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کے جیتنے سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے کچھ نتائج آگئے ہیں کچھ آنا باقی ہیں، اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کے جیتنے سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام نے زیادہ تر ووٹ ایک جماعت کے آزاد امیدواروں کو دیا ہے جب کہ پنجاب میں بھی عوام نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر ہی انتخابات کرائیں گے اور کل ملک بھر میں الیکشن ہو گئے۔ ہمیں خوشی ہے کہ انتخابات کا عمل انجام پذیر ہوا۔

    واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 162 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 71 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

    الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    ن لیگ نے 46، پیپلز پارٹی نے 38، ایم کیو ایم پاکستان نے 3، جے یو آئی اور آئی پی پی نے دو دو جب کہ بی این پی اور مسلم لیگ ق نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

  • NA-71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف جیت گئے، ریحانہ ڈار کو شکست

    NA-71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف جیت گئے، ریحانہ ڈار کو شکست

    سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف جیت گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کئی گھنٹے بعد جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کامیاب قرار پائے ہیں۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف نے اس حلقے سے ایک لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار ایک لاکھ 272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    واضح رہے کہ آج صبح ریحانہ ڈار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں جس کے مطابق وہ خواجہ آصف کو شکست دے چکی ہیں۔

  • پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں، وزیر داخلہ

    پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں، وزیر داخلہ

    نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ ہمارا تھا کیونکہ پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے دیگر وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دن موبائل بند کرنے کا فیصلہ ہمارا تھا، اس کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں تھا، ہمیں رپورٹس تھیں کہ پولنگ کے دن موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہیں۔ ہم جانتے تھے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر تنقید کا سامنا ہوگا لیکن ہمارے لیے عوام کی حفاظت سب سے عزیز ہے۔

    گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن پر ہزاروں لوگ موجود ہوتے ہیں اگر کسی ایک گاڑی میں بم پھٹ جاتا تو یہ انتہائی خطرناک ہوتا۔ ہمیں فیصلہ کرنا تھا کہ کیا ہم ان حالات میں انٹرنیٹ کھول کر الیکشن میں جا سکتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 8 فروری کا دن بہت بڑا امتحان تھا کیونکہ اس سے ایک دن قبل بلوچستان میں دہشتگردی کے دو بڑے واقعات ہوئے تھے جن میں 28 شہادتیں ہوئی تھیں جب کہ الیکشن کے دن دہشتگردی کے 56 واقعات ہوئے جن میں جدید ترین ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات اور ذمے داروں کو سزا ہوگی۔

    الیکشن 2024 کے مکمل غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج اور رپورٹس جاننے کیلیے اس لنک پر کلک کریں

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن دہشتگردی واقعات میں تین ملٹری کے جوان اور 2 لیویز کے جوان شہید ہوئے جب کہ 7 پولیس اہلکار اور 2 بچوں سمیت 4 شہری بھی شہید ہوئے۔ چھ لاکھ سے زائد فورسز نے پولنگ کے دن اپنے فرائض انجام دیے۔ ہماری فوج، سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے بہترین انداز میں سیکیورٹی اقدامات مرتب کیے۔ عوام کی حفاظت کیلئے جان دینے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • NA-148 ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب

    NA-148 ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب

    ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 سے پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن 2024 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے دی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ اس حلقے میں انہیں اپنے حریف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار تیمور ملک کی جانب سے سخت ٹف ٹائم دیا گیا اور وہ صرف 293 ووٹوں کی معمولی برتری سے فتح حاصل کر پائے ہیں۔

    الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور ملک 67 ہزار 33 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

  • PK-40 مانسہرہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل ہو گی

    PK-40 مانسہرہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل ہو گی

    صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی درخواست پر کل دوبارہ گنتی ہوگی۔

    اے آر وائی کو ملنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 40 مانسہرہ سے ن لیگ کے سردار شاہ جہاں 44 ہزار 12 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالشکور خان 43 ہزار 680 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    آزاد امیدوار نے نتیجے پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس کو ریٹرننگ افسر سے منظور کر لیا ہے۔

    الیکشن 2024 کے مکمل غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج جاننے کیلیے اس لنک پر کلک کریں

    آر او نے مذکورہ حلقے میں کل (ہفتہ) صبح 10 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

  • اسحاق ڈار کا الیکشن میں‌ کامیاب آزاد امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسحاق ڈار کا الیکشن میں‌ کامیاب آزاد امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد امیدواروں  نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک موصولہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار جیتنے والے امیدواروں میں سر فہرست ہیں اور اگلی حکومت کے قیام میں ان کا اہم کردار ہوگا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے آزاد امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے آگے ہے اور آزاد امیدواروں کے پاس کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے 72 گھنٹے ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو پھر انہیں مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

    ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد امیدوار پنجاب میں ن لیگ کے قریب بھی نہیں۔ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کیلیے آصف زرداری اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی لیکن ہم اس حوالے سے شکایات کیسے کرتے کیونکہ کل تو پورا دن موبائل فون سروس ہی بند تھی۔

    واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 152 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 64 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

    الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    ن لیگ نے 46، پیپلز پارٹی نے 36، دیگر آزاد امیدواروں نے 5، ایم کیو ایم پاکستان، جے یو آئی اور آئی پی پی نے دو دو نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

  • نواز شریف واپس چلے جائیں گے، لطیف کھوسو کا دعویٰ

    نواز شریف واپس چلے جائیں گے، لطیف کھوسو کا دعویٰ

    لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے شکست دینے والے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف واپس چلے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے 122 سے کامیاب پی ٹی آئی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتی اور نواز شریف واپس چلے جائیں گے۔

    لطیف کھوسہ نے مزید کہا  کہ نواز شریف یہ کہتے  ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو مبارکباد دینے پر کال کی تاہم انہیں مجھے رات کو ہی مبارکباد دے دینی چاہیے تھی۔

    واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 152 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 64 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

    الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    ن لیگ نے 46، پیپلز پارٹی نے 36، دیگر آزاد امیدواروں نے 5، ایم کیو ایم پاکستان، جے یو آئی اور آئی پی پی نے دو دو نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

  • ’الیکشن کے پُر امن انعقاد کا سہرا افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے سر ہے‘

    ’الیکشن کے پُر امن انعقاد کا سہرا افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے سر ہے‘

    عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پُر امن انعقاد کا سہرا افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے سر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں الیکشن کے پُر امن انعقاد کا کریڈٹ پاک فوج اور دیگر اداروں کو دیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے جس پر قوم کو فخر ہونا چاہیے۔ اس کے پُر امن انعقاد کا سہرا افواج پاکستان، سیکیورٹی ایجنسیز اور دیگر اداروں کے سر ہے جنہوں نے پولنگ کے دن دہشتگردی کے واقعات کے باوجود اس کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی اور عام انتخابات کے دن ملک میں دہشتگردی کے 61 واقعات ہوئے، جن میں 16 افراد شہید اور 54 زخمی ہوئے۔

    وزارت کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا تھا۔ تمام حفاظتی اقدامات عوام کی سلامتی اور تحفظ کے مفاد میں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن تنقید کے بجائے تعریف اور ستائش کا مستحق ہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ذاتی مفادات رکھنے والے عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں لیکن شہری اور سیاسی رہنما انتخابی عملے کو بغیر رکاوٹ اپنے فرائض سرانجام دینے دیں۔ آر او آفس جانے والی سڑکوں کو بند کر کے کام میں مزید تاخیر نہ کریں۔ امید کرتے ہیں یہ الیکشن قوم کے لیے خوش آئند ہو گا۔

  • NA 15 مانسہرہ : نواز شریف کو شکست دینے والے پی ٹی آئی  کے حمایت یافتہ امیدوار کا اہم بیان آگیا

    NA 15 مانسہرہ : نواز شریف کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کا اہم بیان آگیا

    مانسہرہ : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوشکست دینےوالے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار گستاسب خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے عوام نے آزادی کو ووٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ این اے پندرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوشکست دینےوالے تحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوار گستاسب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ کے عوام نے ہر قسم کے تسلط کو مسترد کیا اور آزادی کو ووٹ دیا۔

    گستاسب خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے عوام نے اس شخص کو شکست دی ہے، جو متعدد بار وزیراعظم رہا مگر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ہرا دیا ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ نواز شریف کو 80 ہزار 382 ووٹ ملے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی

    الیکشن 2024 پاکستان: وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے عوام اور میڈیا کے خدشات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر کی وجہ رابطے کی کمی قراردے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسران تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیرسے متعلق خدشات سامنے آئے ، وفاقی وزارت داخلہ نے عوام اور میڈیا کے خدشات پر وضاحت جاری کردی۔

    جس میں نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر کی وجہ رابطے کی کمی قرار دی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رابطے کی کمی کی وجہ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر تھی، عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں۔

    عملے اور بیلٹ کے تحفظ کے پروٹوکول کی وجہ سے وقت لگا، اب صورتحال تسلی بخش ہے، توقع ہے نتائج کا سلسلہ جاری رہےگا۔