Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • NA-15 مانسہرہ: نواز شریف کو آزاد امیدوار نے ہرا دیا

    NA-15 مانسہرہ: نواز شریف کو آزاد امیدوار نے ہرا دیا

    مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ہرا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے بھی ایک اپ سیٹ نتیجہ سامنے آیا ہے جہاں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے آسانی سے شکست دے دی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ہی اس حلقے سے نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لے کر ناکام ہوئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

    NA 130 لاہور سے نواز شریف کامیاب

    واضح رہے کہ نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

  • NA-6 لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہار گئے

    NA-6 لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہار گئے

    صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دے دی ہے۔

    غیر سرکاری اور  غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 6 لوئر دیر سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    اس حلقے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق 56 ہزار 538 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

  • PP-32 اور NA-64 گجرات: چوہدری سالک نے پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کو ہرا دیا

    PP-32 اور NA-64 گجرات: چوہدری سالک نے پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کو ہرا دیا

    ق لیگ کے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو شکست دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 پر اپنے ماموں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو بھی ہرا دیا ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    گجرات سے ہی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین نے 55 ہزار 615 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 44 ہزار 713 ووٹ حاصل کیے۔

  • NA-44 ڈی آئی خان پر بڑا اپ سیٹ، علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا

    NA-44 ڈی آئی خان پر بڑا اپ سیٹ، علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑنے والے علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دے دی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

    اس حلقے سے مولانا فضل الرحمان 59 ہزار 922 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    مبصرین الیکشن سے قبل مذکورہ حلقے کو بڑی اہمیت دے رہے تھے اور یہاں ایک سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔

  • NA-207 شہید بینظیر آباد: سابق صدر آصف زرداری نے میدان مار لیا

    NA-207 شہید بینظیر آباد: سابق صدر آصف زرداری نے میدان مار لیا

    ضلع بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آبائی حلقے سے قومی اسمبلی کی نشست بڑے مارجن سے جیت لی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر سابق صدر آصف علی زرداری ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    اس حلقے سے ان کے قریب ترین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند رہے جو 53 ہزار 391 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

  • NA-194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو جیت گئے

    NA-194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو جیت گئے

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے پی پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاڑکانہ سے اپنا آبائی حلقہ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو کو بھاری مارجن سے شکست دی ہے۔

    غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری نے ایک لاکھ 5 ہزار 508 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما علامہ راشد محمود سومرو صرف 20 ہزار 215 ووٹ ہی حاصل کر پائے ہیں۔

  • NA 10 بونیر میں پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا

    NA 10 بونیر میں پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے فتح حاصل کر لی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ گوہر علی خان نے میدان مار لیا  ہے۔

    ایڈووکیٹ گوہر علی خان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور اے این پی کے عبدالرؤف کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق گوہر علی ایڈووکیٹ نے ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 30 ہزار 302 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • NA 130 لاہور سے نواز شریف کامیاب

    NA 130 لاہور سے نواز شریف کامیاب

    لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف نے اس حلقے سے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما یاسمین راشد کو شکست دی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق نواز شریف نے این اے 130 لاہور سے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

    مبصرین مذکورہ حلقے کو بڑی اہمیت دے رہے تھے۔ مبصرین کے مطابق یہ حلقہ ن لیگ کا مضبوط حلقہ تصور کیا جاتا ہے تاہم یہاں سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے انہیں جیت کے کافی ٹف ٹائم دیا۔

  • NA 19 صوابی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کامیاب

    NA 19 صوابی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کامیاب

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے این اے 19 صوابی سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میدان مار لیا ہے۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    اسد قیصر نے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے فضل علی 45 ہزار 567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

  • NA 118 لاہور پر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی

    NA 118 لاہور پر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 118 پر ن لیگ کے حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی ہے۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    حمزہ شہباز نے اس حلقے سے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔