Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • NA 64 گجرات سے قیصرہ الٰہی کو چوہدری سالک پر واضح برتری حاصل

    NA 64 گجرات سے قیصرہ الٰہی کو چوہدری سالک پر واضح برتری حاصل

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    این اے 64 گجرات کے 91 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 43586 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

    ق لیگ چوہدری سالک حسین 7883 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

    واضح رہے کہ قیصرہ الٰہی مونس الٰہی کی والدہ ہیں جبکہ چوہدری سالک، چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ہیں۔

     

  • لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، امریکا

    لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، امریکا

    امریکا نے کہا ہے کہ انتخابات والے روز لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے، ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، آج لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے۔ ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

    امریکا کی جانب سے پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ امریکا نے دھاندلی کی اطلاعات، انٹرنیٹ اور فون سروس کی بندش پر بھی اظہار تشویش کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ انتخابات کے دن پیش آئے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ تشدد کے واقعات نے پورے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے استعمال رابطوں پر پابندیوں پر تشویش ہے۔ پولنگ کے دن انٹرنیٹ اور فون تک رسائی پر پابندیوں کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    انھوں نے کہا کہ تعلقات کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔ پاکستانی انتخابات کے ابتدائی غیرسرکاری نتائج پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ ہم انتخابی عمل کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

    ویدانت پٹیل کا کہنا تھا تھا کہ ایساعمل دیکھنا چاہتے ہیں جس میں وسیع پیمانے پر شراکت داری ہو۔ ایساعمل دیکھنا چاہتے ہیں جہاں آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی اجازت ہو۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کیساتھ شراکت داری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کی رپورٹس نہیں دیکھی۔

  • الیکشن 2024: بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں اہم ٹیلی فونک رابطہ

    الیکشن 2024: بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں اہم ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری میں اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے رابطے میں اب تک کے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    مکالمے میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اب تک کے نتائج حوصلہ افزاہیں۔ انہوں نے بلاول کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ نتائج آپ کی زبردست انتخابی مہم کا نتیجہ ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ میں کل اسلام آباد جا رہا ہوں، آئندہ وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے بعد میں بھی اسلام آباد آ رہا ہوں، پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے قیام کیلیے پُرعزم ہوں۔

  • کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج مل کا فیصلہ کیا ہے، حق پرست اور مڈل کلاس لیڈر شپ پاکستان کو نئی روشنی دکھا رہی ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں کامیابی کا نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لوگوں نے  ہم پر اعتماد کیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کل سے کراچی اور حیدرآباد کی ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر آئے گی، شہر کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں اب کل سے سندھ کے لیے سوچنا ہوگا۔

  • الیکشن کا دن گزر گیا! رات 12 کے بعد بھی موبائل فون سروس بحال نہ ہوسکی

    الیکشن کا دن گزر گیا! رات 12 کے بعد بھی موبائل فون سروس بحال نہ ہوسکی

    الیکشن کے پیش نظر 8 فروری کو موبائل فون سروس بند کردی گئی تھی، تاہم انتخابی دن گزرنے کے باوجود سیلولر سروس بحال نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے۔ وزارت داخلہ نے 8 بجے اعلان کیا تھا کہ موبائل سروس بحال کی جارہی ہے۔

    ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، امن وامان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی، جبکہ ریڈزون کو سیل کردیا گیا، الیکشن کمیشن مرکزی سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی بھی سخت کی گئی تھی۔

    پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن کی حدود میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر پابندی عائد تھی۔ الیکشن کمیشن میں داخلے کیلئے متعلقہ افراد کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری 2024 کو منعقد ہوئی جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی میں ڈی آر او ساؤتھ آفس جانے والے راستے بند، پولیس کی بھاری نفری تعینات

    کراچی میں ڈی آر او ساؤتھ آفس جانے والے راستے بند، پولیس کی بھاری نفری تعینات

    کراچی میں ڈی آر او ساؤتھ آفس جانے والے راستوں کو بند کر کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

    ڈی آر او ساؤتھ آفس جانے والے روڈ پر کنٹینرز لگا دیے گئے۔ پولیس کے مطابق کسی کو ڈی آر او ساؤتھ آفس جانے کی اجازت نہیں۔

    علاوہ ازیں، کراچی کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے انتخابی نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب، اورنگی ٹاؤن کے نشان حیدر چوک اقرا اسکول پولنگ اسٹیشن پر کشیدگی ہوئی۔ دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، پولیس کی نفری صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر ر ہی ہے۔ پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے۔

  • الیکشن 2024: نتائج غیرمعمولی سست رفتاری سے آنے پر بلاول بھٹو کا تشویش کا اظہار

    الیکشن 2024: نتائج غیرمعمولی سست رفتاری سے آنے پر بلاول بھٹو کا تشویش کا اظہار

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ نتائج غیرمعمولی طور پرسست رفتاری سے آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری نے الیکشن کے نتائج کے سست روی سے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج غیرمعمولی طور پرسست رفتاری سے آرہے ہیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ البتہ ابتدائی طور پر آنے والے نتائج پیپلزپارٹی کیلئے بہت خوش آئند ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی امیدوار اور وہ آزاد امیدوار جن کی حمایت کرتے ہیں کارکردگی اچھی ہے۔ دیکھتے ہیں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔

  • این اے 10: بیرسٹر گوہر اے این پی کے امیدوار سے کافی پیچھے

    این اے 10: بیرسٹر گوہر اے این پی کے امیدوار سے کافی پیچھے

    عام انتخابات 2024 میں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوام تک بروقت مستند نتائج پہنچانے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے۔

    این اے 10 بونیر کے 57 پولنگ اسٹیشن سے سامنے آنے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹوں کی دوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کےعبدالرؤف آگے اور بیرسٹر گوہر ان سے کافی پیچھے ہیں۔

    غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف 27000 ووٹ لیکر اس حلقے میں آگے ہیں۔

    تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر گوہرعلی خان غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق 10000 ووٹ لیکر ان سے پیچھے ہیں۔

  • این اے 119 لاہور: مریم نواز کو شہزاد فاروق پر برتری حاصل

    این اے 119 لاہور: مریم نواز کو شہزاد فاروق پر برتری حاصل

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور آزاد امیدوار شہزاد فاروق میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مریم نواز 3532 ووٹ لے کر آگے جبکہ شہزاد فاروق 1627 دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 338 ہے جس میں سے اب تک 14 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موصول ہوا ہے۔

    الیکشن 2024 کے نتائج کیلیے یہاں کلک کریں

    این اے 119 لاہور: مریم نواز اور شہزاد فاروق میں کانٹے دار مقابلہ

  • این اے 151: مہربانو قریشی کو ن لیگی حریف پر واضح برتری حاصل

    این اے 151: مہربانو قریشی کو ن لیگی حریف پر واضح برتری حاصل

    عام انتخابات 2024 میں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوام تک بروقت مستند نتائج پہنچانے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے۔

    این اے 151 ملتان کے 101 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مہربانو قریشی کو ن لیگی حریف پر واضح برتری حاصل ہے

    تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار مہربانو قریشی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق 36721 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

    اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالغفار ڈوگر غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 25839 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔