Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • این اے 71: ریحانہ ڈار ووٹوں کی دوڑ میں ن لیگ کے خواجہ آصف سے آگے

    این اے 71: ریحانہ ڈار ووٹوں کی دوڑ میں ن لیگ کے خواجہ آصف سے آگے

    عام انتخابات 2024 میں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوام تک بروقت مستند نتائج پہنچانے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے۔

    این اے 71 سیالکوٹ کے 18 پولنگ اسٹیشن سے سامنے آنے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹوں کی دوڑ میں آزاد امیدوار ریحانہ ڈار ن لیگ کے خواجہ آصف سے آگے ہیں۔

    تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ امتیازڈار غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق 8605 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

    اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 6788 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

  • این اے 196 قمبر شہدادکوٹ: بلاول بھٹو کو جے یو آئی (ف) کے امیدوار پر برتری حاصل

    این اے 196 قمبر شہدادکوٹ: بلاول بھٹو کو جے یو آئی (ف) کے امیدوار پر برتری حاصل

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہدادکوٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود سومرو کے درمیان مقابلہ ہے۔

    غیر حمتی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 18781 ووٹ لے کر آگے جبکہ ناصر محمود سومرو 6477 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقے میں 303 پولنگ اسٹینشز ہیں جن میں سے 36 کا نتیجہ موصول ہوا ہے۔

    الیکشن 2024 کے نتائج کیلیے یہاں کلک کریں

  • ملتان میں شاہ محمود کے بیٹے زین اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ

    ملتان میں شاہ محمود کے بیٹے زین اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ

    ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی اور ن لیگی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نائب صدر اور پابند سلاسل شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور ن لیگ کے امیدوار جاویداختر میں قومی اسمبلی کی سیٹ کے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

    این اے 150 ملتان کے 36 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارزین قریشی 10773 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید اختر 9728 ووٹ لیکر ان سے پیچھے ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

  • ’’آج قوم نے ہمارے جمہوری سفر میں ایک اور تاریخ رقم کی‘‘

    ’’آج قوم نے ہمارے جمہوری سفر میں ایک اور تاریخ رقم کی‘‘

    نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آج قوم نے ہمارے جمہوری سفر میں ایک اور تاریخ رقم کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوری سفر میں قوم نے ایک اور تاریخ رقم کی ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کا پُرامن انعقاد تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا موجودہ انتخابات کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو امن اور سلامتی کے ساتھ ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کے پرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے اپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے۔ اب غیرحتمی نتائج کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اعتماد ہے کہ آراوز اہم کام کی تکمیل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے۔ آراوز نتائج کی بروقت ترتیب اور ترسیل کو ممکن بنائیں گے۔

  • مسلح افواج کی عام انتخابات کے پُرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

    مسلح افواج کی عام انتخابات کے پُرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

    راولپنڈی: مسلح افواج نے عام انتخابات 2024 کے پُرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتخابی عمل میں سکیورٹی فراہم کی آئین کے مطابق کردار ادا کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریباً 6 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پُرامن پولنگ کا انعقاد ہوا، 7800 سے زیادہ کوئیک رسپانس فورس کے 1 لاکھ 37 ہزار تعینات تھے۔

    افواج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے عوام کیلیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک میں 51 دہشتگرد حملوں کے باوجود انتخابی عمل متاثر نہیں ہوا۔

  • موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع

    موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع

    اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں کچھ دیر میں موبائل سروس بحال ہو جائے گی۔

    آج عام انتخابات کیلیے پولنگ شروع ہونے سے قبل دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، امن وامان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی، جبکہ ریڈزون کو سیل کردیا گیا، الیکشن کمیشن مرکزی سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

    پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی، الیکشن کمیشن کی حدود میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن میں داخلے کیلئے متعلقہ افراد کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے۔

  • این اے 44 ڈی آئی خان: علی امین گنڈا پور کو فضل الرحمان پر برتری حاصل

    این اے 44 ڈی آئی خان: علی امین گنڈا پور کو فضل الرحمان پر برتری حاصل

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    این اے 44 ڈی آئی خان کے 30 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 3215 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

    جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 3176 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 3098 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • این اے 127 لاہور: بلاول بھٹو بمقابلہ عطا اللہ تارڑ

    این اے 127 لاہور: بلاول بھٹو بمقابلہ عطا اللہ تارڑ

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ کے درمیان مقابلہ ہے۔

    الیکشن 2024 کے نتائج کیلیے یہاں کلک کریں

    اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 2325 ووٹ لے کر آگے جبکہ عطا اللہ تارڑ 1834 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقے میں 337 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 12 کا نتیجہ آیا ہے۔

  • کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ویڈیوز سامنے آئیں ایم کیو ایم والے باہر سے بیلٹ پیپر لا کر ڈال رہے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خدشات تھے کہ پچھلی بار تو آر ٹی ایس تھا اس بار کیا ہوگا، پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ بند نہیں کریں گے لیکن کر دیا، ایک سال سے الیکشن کمیشن کہہ رہا ہم تیاری کر رہے ہیں، ایسی تیاری تھی کہ عملہ ہی پورا نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی، ایم کیوایم والوں کو پہلے سے بیلٹ بکس دے دی گئیں تھیں، 5 بجے کے بعد وہی کارروائیاں شروع کیں جو ماضی میں کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں آیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچھ نہیں کیا، اس کے باوجود جماعت اسلامی کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیت رہے ہیں ہمیں جیتنے دیا جائے۔

  • الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ اور مبارکباد، نگراں وزیر اعظم

    الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ اور مبارکباد، نگراں وزیر اعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    نگراں وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

    الیکشن 2024 کے نتائج کیلیے یہاں کلک کریں

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابی عملے، میڈیا اور تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے چند واقعات ہوئے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ امن، استحکام اور خوشحالی کیلیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے۔

    اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اور پُرامن ہوئے، پولنگ کا عمل بغیر کسی کے وقفے کے جاری رہا، کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں رابطے کا مسئلہ ہوگا متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود آر او کے پاس جا کر فارم 45 دے گا، ای ایم ایس میں فارم 45 اپلوڈ کرنے کے بعد خود آر او کو مل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 2 بجے سے پہلے وقت بڑھانے کا کہا جاتا تو بڑھا سکتے ہیں، گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا کیونکہ آر اوز نے درخواست دی۔