Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • الیکشن کمیشن کی بیرسٹر گوہر کے پولنگ انتظامات سے متعلق بیان پر وضاحت

    الیکشن کمیشن کی بیرسٹر گوہر کے پولنگ انتظامات سے متعلق بیان پر وضاحت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے پولنگ انتظامات سے متعلق بیان پر وضاحت دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بونیر میں بھی پولنگ کیلئے بہتراور مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

    الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں: بیرسٹر گوہر

    الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق ضلع بونیر میں 397  پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، 4604پولنگ عملہ، 3029 پولیس اہلکار، 32 کیو آر فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ضلع بونیر میں خوشگوار ماحول میں پولنگ کا عمل اب تک جاری ہے۔

    واضح رہے کہ آبائی حلقے میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ انتخابات کے انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں۔ ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند کردینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

    ڈی آئی خان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی کے قریب ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔ آج صبح ٹانک میں پولنگ عملے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا تھا جب کہ گزشتہ روز پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے دو واقعات میں 29 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

  • گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی

    گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی

    صوابی: خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جس کے خواتین پر ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر صوابی کے گاؤں ادینہ میں علاقہ مکینوں نے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم کر رکھا ہے، گاؤں والوں کے فیصلے کے مطابق خواتین ووٹ نہیں ڈال سکتیں۔

    گاؤں ادینہ این اے 20 کا انتخابی حلقہ ہے، جہاں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر عملہ تو موجود ہے مگر ووٹ ڈالنے والی خواتین غائب ہیں۔

    ادھر دقیانوسی روایات کے تحت این اے 59 تلہ گنگ میں بھی خواتین ووٹرز غائب ہیں، 4 پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں 3101 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں لیکن ایک نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔

    گاؤں ادینہ میں 6 ہزار کے قریب خواتین ووٹ رجسٹر ہیں، تاہم آج جمعرات کو عام انتخابات کی جاری پولنگ میں کوئی بھی خاتون حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھر سے نہیں نکلی ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں پہلے بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا رہا ہے تاہم اس مسئلے کے سد باب کے لیے حکومت پاکستان یا الیکشن کمیشن کی جانب سے خاطرہ خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

    ضلع صوابی کی تاریخ میں پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 86 امیدواروں میں سے 5 خواتین الیکشن کے میدان میں ہیں، مخصوص نشستوں پر سابق صوبائی وزیر رہنے والی ستارہ ایاز نے صوابی کے روایتی معاشرے میں گلی گلی جا کر انتخابی مہم چلائی تھی۔

  • الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں: بیرسٹر گوہر

    الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں: بیرسٹر گوہر

    بونیر: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے بھی اپنے آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

    بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں، ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے شکوک و شبہات ہیں، پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے بہت بڑا نقصان ہو گا۔

  • الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری

    الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری

    چمن میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں اور ڈی آر او کا کہنا ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں پولنگ جاری ہے تاہم کئی ایسے پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا ہے اور کئی مقامات پر انتخابی عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں پہنچا ہے۔

    بلوچستان کے علاقے چمن میں ڈپٹی کمشنر آف سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کو گرفتار کیا جائے گا۔

    متعلقہ حکام نے غیر حاضر عملے کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

    دوسری جانب گوادر کے علاقے کیچ کے دیہی علاقوں میں تاحال پولنگ شروع نہ ہو سکی اور انتخابی عملہ 5 گھنٹے بعد بھی پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچ سکا ہے۔ پنجگور میں بھی متعدد پولنگ اسٹیشنز پر عملے کی کمی کے سبب پولنگ سست روی کا شکار ہے۔

    کراچی کے کئی حلقوں، ٹنڈو محمد خان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پولنگ شروع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

  • شوبز ستاروں نے عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کر دی

    شوبز ستاروں نے عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کر دی

    شوبز کے ستاروں نے بھی عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

    پاکستان کی فلم انڈسٹری کے فن کاروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو لازمی ووٹ دیں۔

    حمزہ علی عباسی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے انگوٹھے کی تصویر شیئر کر دی، عدنان صدیقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں کہا کہ ’’8 فروری پوری قوم کے لیے ایک اہم دن ہے، لہٰذا آپ سب سے گزارش ہے کہ لازمی ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، کیوں کہ ملک میں تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے۔‘‘

    الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

    اداکارہ منشا پاشا نے ووٹ کی اہمت کو اجاگر کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی، اداکارہ مریم نفیس کہتی ہیں میں دعا کرتی ہوں جو بھی ہو پاکستان کے لیے اچھا ہو، اداکار و گلوکار فرحان سعید نے بھی پاکستانیوں سے کہا باہر نکلو اور ووٹ دو۔

  • بارات سے قبل دولہا ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

    بارات سے قبل دولہا ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

    عام انتخابات کے سلسلے میں آج ملک بھر میں پولنگ جاری ہے سندھ کے شہر محراب پور میں ایک دولہا بارات لے کر روانہ ہونے سے قبل ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

    آج ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور ووٹرز میں اپنا حق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ کہیں انتہائی عمر رسیدہ افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آ رہے ہیں تو کہیں معذور افراد پولنگ اسٹیشن اپنا قومی فریضہ انجام دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

    ووٹ کی امانت کی ادائیگی کی ایسی ہی مثال سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان دولہا نے شادی کے موقع پر اپنے قومی فریضے کی ادائیگی کو اولیت دی اور بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    بابر راجپوت نامی یہ دولہا این اے 205 کا ووٹر ہے جہاں اس نے دلہنیا لانے کے لیے نوابشاہ روانگی سے قبل متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔

    اس موقع پر دولہا کا کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا ایک اہم اور یادگار دن ہے اور وہ اپنی دلہنیا لینے کے لیے نوابشاہ جا رہے ہیں تاہم ووٹ قوم کی امانت ہے اور یہ قومی فریضہ ادا کرنے کے لیے ہی میں ووٹ ڈالنے آیا ہوں۔

  • پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی

    پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر جا کر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف درخواست دے دی، درخواست شیری رحمان نے جمع کرائی۔

    شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ انتخابات کے روز انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر انھیں تشویش ہے، موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

    الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو

    شیری رحمان نے کہا پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائیں گے؟ س لیے الیکشن کمیشن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک فوری بحال کروائے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلا عدالت میں بھی اس حوالے سے ایک پٹیشن جمع کرائیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان: شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

    ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

    پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو

    جہاں ملک بھر سے کئی بزرگ شخصیات اپنا کاسٹ کرنے باہر نکلیں ہیں وہی دوسری جانب پاکستان کے متعدد شوبز شخصیات نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

    پاکستان کے معروف و سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیان نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے آپ بھی تاخیر نہ کریں گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

    اداکارہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن جانے سے پہلے اپنے حلقے کی تمام معلومات کاغذ پر لکھ لیں اور اپنا اصلی شناختی لازمی ساتھ لیکر جائیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کار میں لی گئی سیلفی شیئر کی ہے، انہوں نے کیپشن میں الیکشن سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    پاکستان کی سینئر اداکارہ ثناء فخر نے بھی سیاحی لگے انگوٹھے کیساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’آپ کونسی جماعت کو ووٹ دیں گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SANA Nawaz (@sana_fakhar)

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی اور انگوٹھے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے’ووٹ’ کا الفاظ تحریر کیا۔

    اس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی، کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون، ڈیجیٹل واچز اور کاغذ پر لکھا ہوا حلقہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ وغیرہ بھی آپکو اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

  • مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کے سوال پر نواز شریف نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کے سوال پر نواز شریف نے کیا کہا؟

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق سوال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں این اے 128 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد سابق وزیراعظم نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے ان سے مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق بھی ایک سوال کیا۔

    اس سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی ہی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرے گی۔

    مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جیلیں کاٹی ہیں۔ ان کی بہت جدوجہد ہے اور برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے۔