Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف

    مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں این اے 128 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد سابق وزیراعظم نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ میاں صاحب سادہ اکثریت ملے گی یا مخلوط حکومت بنے گی؟

    صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ او بھائی خدا کا واسطہ، مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔ ملک کے مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔

    نواز شریف نے کہا کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کے کلچر کے خاتمے کیلیے عوام آج ووٹ کاسٹ کریں۔ پاکستان کےعوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں گے اور لوگوں کا یہی خواب ہے جو شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے۔

    نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ شہبازشریف، مریم اور حمزہ سمیت بہت سارے ساتھیوں کی خدمات اور قربانیاں ہیں۔ یہ قربانیاں دے کر ہی آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔

  • نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

    نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر لیا ہے۔

    ن لیگ کے قائد کا ووٹ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے ماڈل ٹاؤن میں واقع پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔

    ان کے ہمراہ مریم نواز، پرویز رشید کے علاوہ اس حلقے سے ن لیگ کی اتحادی استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار عون چوہدری بھی موجود تھے۔

  • ایم کیو ایم کا بھی موبائل فون سروس فوری بحال کرنیکا مطالبہ

    ایم کیو ایم کا بھی موبائل فون سروس فوری بحال کرنیکا مطالبہ

    کراچی: متحدہ قومی موؤمنٹ( ایم کیوایم) کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی عام انتخابات والے دن موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پولنگ کے دن موبائل، انٹرنیٹ سروس کی بندش پریشان کن ہے۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے، ہمیں احساس ہے کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے، اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔

    دوسری جانب سابق سینیٹر اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موبائل فون سروس کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا یہ حال ہے کہ کہہ رہے ہیں مجھے ٹی وی سے پتہ چلا کہ موبائل فون سروس بند ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا فون سروسز کا بند ہونا امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے، ایک سیاسی جماعت کے لیے راستہ کھولا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی درخواست پر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل فون سروس الیکشن کے روز عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔

  • ہماری تجویز کردہ تین آئینی ترامیم کیلیے جو تیار ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے، خالد مقبول

    ہماری تجویز کردہ تین آئینی ترامیم کیلیے جو تیار ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے، خالد مقبول

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری تجویز کردہ تین آئینی ترامیم کیلیے جو تیار ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئین 23 کروڑ عوام کے بجائے 2300 خاندانوں کا نگہبان ثابت ہوا ہے، ہم آئین پاکستان کا چہرہ درست کرنا چاہ رہے ہیں۔ ہماری تجویز کردہ تین آئینی ترامیم کیلیے جو تیار ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لیے تھی لیکن ایسی جمہوریت کی پاکستان کو ضرورت نہیں جس کے ثمرات صرف چند خاندانوں کو ہی ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان جاگیرداروں اور ظالموں کے قبضے کیلیے نہیں بنا تھا۔ عوام کے ساتھ بہت ظلم ہو چکا، 75 سال میں عوام کو پینے کا پانی اور بنیادی تعلیم تک نہیں دے سکے۔ اب غاصبوں، جاگیرداروں اور موروثی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔

    خالد مقبول نے کہا کہ آج کے نتائج سے پتہ چلے گا کہ پچھلی بار الیکشن میں کتنا ظلم ہوا۔ ہم سندھ کے شہری علاقوں سے 40 صوبائی نشستوں کے آس پاس ہوں گے، کراچی میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر تو کوئی مقابلہ ہی نہیں صرف دو پر ہی مقابلہ ہے۔

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات ہیں اور کئی جگہ پر دیر سے ووٹنگ شروع ہوئی تاہم جہاں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے وہاں ووٹرز کو اضافی وقت دیا جائے۔

  • جہاں جا رہے ہیں شیر کی دھاڑ نظر آ رہی ہے، عطا تارڑ

    جہاں جا رہے ہیں شیر کی دھاڑ نظر آ رہی ہے، عطا تارڑ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ این اے 127 میں جہاں جا رہے ہیں وہاں شیر کی دھاڑ نظر آ رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 127 میں جہاں جا رہے ہیں وہاں شیر کی دھاڑ نظر آ رہی ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر رش بھی ہے اور شیر پر مُہریں لگ رہی ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر قوم کا اعتماد ہے اور مخالفین کے کیمپ خالی ہیں۔ بلاول بھٹو نے تو پرسوں سے ہی دھاندلی کا رونا شروع کر دیا تھا، سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھی ووٹرزاور سپورٹرز نظر نہیں آ رہے۔ کچھ لوگوں کے ہاتھ میں بانی پی ٹی آئی کی پرچیوں والی تصاویر بھی ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کو تو فی الحال اڈیالہ جیل میں ہی دیکھ رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اچھا انتظام کیا ہوا ہے اور ووٹرز آ رہے ہیں۔

  • کراچی میں 8 سے 10 تھریٹ الرٹ ہیں، نگراں وزیر داخلہ سندھ

    کراچی میں 8 سے 10 تھریٹ الرٹ ہیں، نگراں وزیر داخلہ سندھ

    نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں 8 سے 10 تھریٹ الرٹ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے موقع پر نگراں وزیر نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ میں دہشتگرد مارے گئے، ڈی آئی خان میں حافظ حمد اللہ پر حملہ ہوا۔ تھریٹ الرٹس ہیں اسی وجہ سے موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔

    حارث نواز نے کہا کہ شہر کراچی میں بھی 8 سے 10 تھریٹ الرٹ ہیں۔ یہ اقدام پاکستان اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہی اٹھایا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر جگہ پُر امن الیکشن چل رہے ہیں اور کہیں سےبھی کوئی شکایت نہیں آئی۔ الیکشن کمیشن کا اپنا کمیونکیشن کا سسٹم بھی چل رہا ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے نکلیں اور قومی فریضہ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کریں۔

  • صدر علوی نے ووٹ کاسٹ کر دیا، عوام سے بھی اپنا حق استعمال کرنے کی اپیل

    صدر علوی نے ووٹ کاسٹ کر دیا، عوام سے بھی اپنا حق استعمال کرنے کی اپیل

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنا آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمے داری ہے آپ سب سے درخواست ہے کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کر لیا ہے اور کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

    اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد صدر علوی نے عوام نے نام پیغام میں انہیں اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی ہے۔

    صدر مملکت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ووٹ کے لیے پولنگ اسٹیشن میں قطار میں کھڑے ہونے اور پھر ووٹ ڈالنے کے بعد انگوٹھے پرنشان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ‌ کی ہے اور اپنے پیغام میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنا آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمے داری ہے۔ ملک نے ووٹ کے ذریعے آپ سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا مشورہ طلب کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ایک خاندان کے طور پر پولنگ اسٹیشن پہنچا اور لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا۔ آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ باہر آئیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو آپ کی رائے کی آج جتنی ضرورت سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

  • کراچی : الیکشن کمیشن کا این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس

    کراچی : الیکشن کمیشن کا این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس

    کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 232کورنگی میں بیلٹ پیپرزچھیننے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمشنر سندھ نے آراو اور ڈی ایم او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    الیکشن کمیشن سندھ نے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سعود آباد میں ملزمان پریزائیڈنگ افسر سے پولنگ مٹیریل چھین کر فرار ہوگئے تھے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پیچھے سے پولنگ کا چھینا گیا سامان برآمد کر لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ این اے 232 کورنگی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور پریزائیڈنگ افسر سے پولنگ مٹیریل چھین کر اور فرار ہو گئے۔

    واقعے کے فوری بعد پریزائڈنگ افسر پولیس اسٹیشن پہنچا اور واقعے کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی تو پتہ چلا نامعلوم افراد پولنگ مٹیریل چھین کر اسکول کے پیچھے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، واقعہ سعود اباد کے پاکستان پبلک اسکول میں پیش آیا۔

  • جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں

    جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں

    ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، کراچی کی جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کے موقع پر جوش و خروش دیکھا جارہا ہے، کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے حلقے این اے 237 میں جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون مائی ماکا نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

    بزرگوں کا بھی یہی پیغام ہیں کہ نکلیں پاکستان کی خاطر اور اپنا ووٹ ڈال کر اپنا فیصلہ سنائے، دوسری جانب ملک بھر سے عام انتخابات 2024 میں بزرگ مرد و خواتین بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

    پشاور میں بزرگ ووٹر نے وہیل پر اپنا ووٹ ڈالا اس کے علاقہ بارون آباد، ساہیوال میں بھیساکیوں پر پرووٹر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اس کے علاوہ سیالکوٹ میں اور ٹوبہ ٹیگ کی بزرگ خواتین نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

  • موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر اطلاعات سندھ کا اہم بیان

    موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر اطلاعات سندھ کا اہم بیان

    پولنگ شروع ہونے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے تاہم پولنگ شروع ہونے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے جس سے پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

    اب موبائل فون سروس کی اچانک بندش پر نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ موبائل سروس سے متعلق اعلان ہوا تھا کہ بند نہیں ہو گی تاہم وزارت داخلہ نے اچانک موبائل سروس بند کی ہے۔

    احمد شاہ نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنا وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے۔ پولنگ سے ایک دن قبل بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جب کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بھی لڑکے کے ہاتھ میں دستی بم پھٹا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر سیاسی جماعتیں بھی مہم چلا رہی تھیں۔ پاکستان کے اندر اور باہر دشمن انتخابات پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں۔ نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ اقتدار پُر امن طریقے سے منتقل ہو جائے۔

    نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پورے سندھ میں پُر امن طریقے سے پولنگ جاری ہے، جیسے جیسے وقت گزرے گا پولنگ کا عمل بھی تیز ہوگا۔ پولنگ سامان چھیننے ایک دو واقعات ہوئے جن میں بیلٹ باکس ریکور کرا لیے گئے ہیں۔

    ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے، بلاول بھٹو

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔ ایپکس کمیٹی میں بھی طے ہوا تھا کہ انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہو گی۔