Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • میں زندہ ہی اس الیکشن کے لیے ہوں دیکھ کر جاؤں گا: انور مقصود

    میں زندہ ہی اس الیکشن کے لیے ہوں دیکھ کر جاؤں گا: انور مقصود

     عام انتخابات 2024 کے لیے اے آروائی نیوز نے ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ مہم کا آغاز کردیا۔

    نامور دانشور اور مصنف انور مقصود نے قوم کو پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کی خبر ہے، پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں، موسم کیسا بھی ہو آپ کو گھر سے نکلنا ہے۔

    انور مقصود نے کہا کہ 8 فروری کو ووٹ کے لیے ضرور نکلیں، جس کو دل چاہے ووٹ دیں، چھٹی کا دن ہے گھر نہ بیٹھیں، چھٹی کا دن ہے سب گھر سے نکلیں۔

    انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں زندہ ہی اس الیکشن کے لیے ہوں کہ دیکھ  کر جاؤں، 8 فروری کو  ہر گھر سے آپ کے ساتھ انور مقصود نکلے گا۔ گھر سے نکلیں ووٹ ڈالیں۔

  • (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو صرف تباہی ہوگی، سراج الحق

    (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو صرف تباہی ہوگی، سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے بعد ملسم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ملک میں صرف تباہی ہوگی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی جیتی تو صرف لڑائی جھگڑا ہی ہوگا، ہمارا مؤقف ہے تمام ادارے غیر جانبدار ہونے چاہییں، الیکشن کمیشن کو بھی غیر سیاسی ہونا چاہیے۔

    سراج الحق نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ہم پر اعتماد کرے سب کام کر کے دکھائیں گے، پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہے، ہمارے مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں، سوال یہ ہے اپنے وسائل کو کیسے بڑھائیں گے؟

    متعلقہ: ہمارے حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا، سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہرین ہیں جن کی تعداد 1200 ہے، ہر سال پاکستان کی اشرفیاں 17.5 ارب ڈالر کھا جاتی ہے، مجھے بتایا گیا کہ افغانستان کی کرنسی پاکستان سے مضبوط ہے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی بھی مضبوط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں دو مرتبہ خیبر پختونخوا کا وزیر خزانہ رہا ہوں، جب وزیر بنا تو میرے صوبے پر قرضہ تھا اور میں نے  قرضہ ختم کیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے بعد افغانستان اور ایران کو ایک ٹیبل پر بٹھاؤں گا تاکہ حالات بہتر ہوں۔

  •  بلاول بھٹو کی سزا یہی ہے کہ ان کی تنقید کا جواب نہ دیا جائے، رانا ثنا اللہ

     بلاول بھٹو کی سزا یہی ہے کہ ان کی تنقید کا جواب نہ دیا جائے، رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جارحانہ سیاست کی سزا یہی ہے کہ ان کی تنقید کا جواب نہ دیا جائے۔

    پریس کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک پر مسلط کیے گئے ایک شخص نے سیاسی اور جمہوری اقدار کو تباہ کیا لہٰذا قوم کو متحد کرنا ہی ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک گروہ کی سوچ ملک کے خلاف ہے، نو مئی والوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ان کا اپنا کیا دھرا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، ایک بدبخت نے پوری قوم کو تقسیم کیا، ہم جی ٹوینٹی ممالک میں شامل ہو رہے تھے لیکن اب ہم سینتالیسویں نمبر پر ہیں، آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کیلیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی منشور پر عمل درآمد کی پوری کوشش کی جائے گی، فیصل آباد کی قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر (ن) لیگ مضبوط ہے 100 فیصد کامیابی حاصل کریں گے۔

  • بلاول بھٹو کی (ن) لیگ اور بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

    بلاول بھٹو کی (ن) لیگ اور بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

    پشاور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور بانی پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کر دی۔

    جلسے سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کہتا تھا سب کو جیل میں ڈالوں گا اب خود جیل میں پڑا ہے، کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب کہتا ہے سب سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

    بلاول بھتو زرداری نے کہا کہ ان کو سمجھاتے رہے کہ ایسے نہ کرو مرد کو گرفتار کرو لیکن عورتوں کے پیچھے نہ پڑو، ان کو کہتے رہے آپ ہر کسی پر چور چور کا الزام لگاتے ہو ایک دن آپ پر بھی یہ الزام لگ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو کہتے رہے کہ اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں اور قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالیں، اس نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو بھی ختم کر دیا اور کہا کہ سرپرائز کیسا لگا، اب میں پوچھتا ہوں کہ آپ کو سرپرائز کیسا لگ رہا ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتا تھا وہ ایک پیج کی سیاست کر رہا ہے اور اب وہی پیج اس کے گلے پڑ گیا ہے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو بے نظیر بھٹو پر ظلم کرتے تھے انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی بیٹی پر ظلم ہوتے دیکھنا پڑا، آپ نے تین دفعہ نواز شریف دیکھا ہے بتائیں یہ کتنا سچا نواز ہیں؟ بتائیں ایٹم بم کا تحفہ پاکستان کو کس نے دیا؟

    بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سی پیک کا منصوبہ ہم  نے دیا، جب سابق صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کرتے تھے تو یہ ان پر تنقید کرتے تھے، یہ لوگ کہتے تھے چین کے دورے پر کیا کرنے جاتے ہیں؟ زرداری چین سی پیک کے منصوبوں کیلیے جاتے تھے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ملک کو بچانے کیلیے عوام کو مشکل سے نکالنے کیلیے الیکشن لڑ رہے ہیں، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست ملک میں مسلط کی ہے، پورے معاشرے میں نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہو چکا ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    نارروال : سابق لیگی رہنما دانیال عزیز الزام عائد کیا ہے کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، ناجائز اختیار استعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی رہنما دانیال عزیز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، قانوناً صرف الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کرنیوالوں سے شناختی کارڈ مانگا جا سکتا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دیگرسرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، ناجائز اختیاراستعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    سابق لیگی رہنما نے کہا کہ ضلع نارووال میں محکمہ تعلیم کےاساتذہ اورملازمین کی تعداد 20 ہزار ہے، 20 ہزار ملازمین کےپوسٹل بیلٹ کے ذریعےبڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کو روکنے کیلئےالیکشن کمیشن اورپنجاب حکومت کو درخواست دے رہےہیں،دانیال عزی

  • الیکشن 2024: نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں 30 فیصد کمی کرنے کا پلان بنا لیا ہے، مریم

    الیکشن 2024: نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں 30 فیصد کمی کرنے کا پلان بنا لیا ہے، مریم

    ایبٹ آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پلان بنا لیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 30 فیصد کمی کیسے کرنی ہے۔

    جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ آپ سے کیا سچا وعدہ ہوتا ہے، کیا نواز شریف نے آج تک قوم سے ایسا وعدہ کیا ہے جو نہ نبھایا ہوا؟ انہوں نے 2013 میں 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی اور ہزارہ موٹروے بنائی۔

    مریم نواز نے کہا کہ منشور وہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا کاغذ کا ٹکڑا پکڑ کر جھوٹے وعدے کر دیے، اگر منتخب کیا تو اللہ کے فضل سے عوام کی ساری تکلیفیں دور کریں گے۔

    پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 15 سال صوبے میں حکومت اور اسکولوں کی کلاس رومز میں بھینسیں بندھی ہوں تو کیسا منشور؟ ایک اور جماعت ہے جس کی کے پی میں 10 سال حکومت رہی ہے، اُس کا منشور پیٹرل بم ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر چلائے، بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور کیلوں والے ڈنڈے پکڑا کر ریاست پرحملہ کروایا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کے بچے جیلوں میں اور اُن کے بچے آرام سے لندن میں ہیں، اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر اور قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے والا آپ کا ہمدرد ہو سکتا ہے؟ قوم جانتی ہے نواز شریف نے جو بھی وعدہ کیا نبھایا، صرف (ن) لیگی سپورٹر سینہ تان کر کہتا ہے کہ نواز شریف کو ووٹ ڈالتا ہوں کیونکہ کام کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے چپے چپے پر نواز شریف کی خدمت کا نشان ہے، کیا باعزت ٹرانسپورٹ ایبٹ آباد کا حق نہیں اور کیا کینسراسپتال حق نہیں؟ کیا اچھے اسکول، کالجز اور جامعات ہزارہ کا حق نہیں؟ خدا کے واسطے ووٹ ڈالتے ہوئے سوچ لینا یہ کے پی کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا کیونکہ آپ کی تقدیر کا فیصلہ ہے، شیر کو اتنی مہریں لگانا کہ شیر حکومت میں آکر آپ کیلیے دن رات کام کرے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مضبوط امیداوار

    الیکشن 2024 پاکستان : این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مضبوط امیداوار

    پاکستان کے کئی مشہور سیاست دان اس مرتبہ الیکشن کے میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 118 میں سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، نئی حلقہ بندیوں سے پہلے یہ حلقہ این اے 124 تھا۔

    این اے 117 میں حمزہ شہباز کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار شاہد عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ عالیہ حمزہ ملک دیگر نمایاں امیدوار ہیں۔

    عام انتخابات 2024 میں لاہور کے حلقہ این اے 118 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عالیہ حمزہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہیں۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 لاہور II کے نمایاں امیدوار کی فہرست۔یہ حلقہ داتا نگر، لوہاری گیٹ، موچی گیٹ، بھاری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ، بادامی باغ، گوالمنڈی اور گڑھی شاہو کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

    حلقے کی کل آبادی 9 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

    خیال رہے سال 2008، 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز اس حلقے سے کامیاب ہوچکے ہیں تاہم 2018ء میں حمزہ شہباز کے سیٹ چھوڑنے پر مری سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے تحریک انصاف کے امیدوار محی الدین کو شکست دی تھی۔

    پاکستان میں انتخابات 2024 8 فروری 2024 کو ہوں گے اور کل 175 جماعتیں اور بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مختلف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : مسلم لیگ ن نے  انتخابی منشور ‘پاکستان کو نواز دو’ پیش کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان : مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور ‘پاکستان کو نواز دو’ پیش کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور ‘پاکستان کو نواز دو’ کا اعلان کردیا ، جس میں نیب کا خاتمہ ، ایک کروڑ سے زائد نوکریوں کی فراہمی، غربت اور بیروزگاری میں کمی ، سستی بجلی گیس کی فراہمی کے وعدے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور پیش کردیا، جس میں ن لیگ نے عدالتی اصلاحات ، معاشی اصلاحات، سستی فراہمی ،نیب کے خاتمے کی وعدے کیے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کے اہم نکات یہ ہیں۔

    نیب کا خاتمہ

    ن لیگ کے منشور میں نیب کا ادارہ ختم کرنے اور کرپشن کیخلاف کام کرنیوالے دیگر اداروں کومضبوط کرنا کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

    سستی بجلی اور گیس کی فراہمی

    بجلی کےبلوں میں20سے30فیصد تک کمی کی جائےگی، ملکی گرڈ میں 15ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاجائےگا اور ملک بھر میں 10ہزار میگاواٹ بجلی سولر کےذریعے پیدا کی جائےگی۔

    منشور میں کہا گیا ہے کہ گیس کے بل بھی کم کئے جائیں گے، دوہزارپچیس میں مہنگائی دس فیصد کم کرنے کا وعدہ بھی شامل ہیں۔

    خارجہ پالیسی

    مسلم لیگ ن کے منشور میں کہا گیا ہے عالمی سطح پرپاکستان کومضبوط بنایا جائے گا بھارت کو مقبوضہ کشمیرسےپانچ اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے ہوں گے اور تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادو ں کےمطابق حل کیاجائےگا ساتھ ہی معاشی ترقی،امن اورباہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات بنائیں گے۔

    کسانوں کے لئے اہم اعلانات

    ن لیگ نے ذراعت میں جدت کے ساتھ چھوٹے کسانوں اورکاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا جبکہ پانچ سال میں ایک کروڑنوکریاں کی فراہمی بھی منشور میں شامل ہیں۔

    کسانوں کو سود سے پاک قرضے فراہم کئے جائیں گے، سولر ٹیوب ویل لگا کردئیےجائیں گے اور نگراں وزیر اعظم کسان پیکج میں تسلسل اور توسیع کی جائے گی۔

    عدالتی اصلاحات

    پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، عدالتی قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور بروقت اور موثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائے گا۔

    منشور میں کہا گیا ہے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا، پنچائت سسٹم اور”ای کورٹس”بنائیں جائیں گےاور آئینی، قانونی، عدالتی، انتظامی اورگورننس سسٹم میں اصلاحات کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

    ایک کروڑ ملازمتیں

    مختلف محکموں کااختیارمقامی حکومتوں کے حوالے کیاجائےگا، پانچ سال میں ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی اور پانچ سال میں بیروزگاری کو 5فیصدتک کم کیاجائےگا۔

    معاشی اصلاحات

    جی ڈی پی گروتھ کو3سال میں 6فیصد تک لایاجائیگا اور پانچ سال میں فی کس آمدنی کو2ہزارڈالر تک لایاجائےگا جبکہ پانچ سال میں ایکسپورٹس کو60ارب ڈالر تک لایاجائےگا۔

    تعلیم

    ملک بھر میں ایوننگ اسکول کےآغاز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور تعلیمی بجٹ کو 4فیصد تک بڑھایاجائے گا جبکہ ملک بھر میں دانش اسکولوں کا قیام اور ضلعی سطح پر میڈیکل اور انجینئرز کے کالجوں کا قیام بھی منشور کا حصہ ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے اقدامات

    اسموگ سے پاک پاکستان کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائدکی جائے گی جبکہ 2022 کے سیلاب سےبحالی کا کام کیا جائے گا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار

    الیکشن 2024 پاکستان : عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار

    لاہور: عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار کرلی گئی، پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کے موبائلزپرایپ انسٹال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس آپریشنزونگ نے عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار کرلی، ڈی آئی جی آپریشنز سیدعلی ناصررضوی نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنزپر تعینات عملےکےموبائلزپرایپ انسٹال ہوگی۔

    ویجی لینس ٹیموں سمیت ایپ سے مانیٹرنگ ممکن ہو سکےگی جبکہ پولنگ سامان کی ترسیل، عملہ ونفری کی موجودگی اور پولنگ کاآغاز و اختتام بھی شامل ہیں۔

    پولنگ رکنے کی صورت میں فوری ایپ کی مدد سے آگاہ کیاجاسکے گا اور ایپ کےذریعےجیوٹیگنگ کی جاسکےگی۔

    ایپ کی مدد سے افسران وجوان اپنےڈیوٹی پوائنٹس پرباآسانی پہنچ سکیں گی جبکہ پولنگ اسٹیشنزپرتعینات نفری کی تفصیل حاصل کی جاسکے گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور سامنے آگیا

    الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور سامنے آگیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا ، جس میں تنخواہ دُگنی کرنے، 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا، نوجوانوں کے لئے نئی نوکریاں اور کسانوں کے لئے اہم اعلانات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 64 صفحات پرمشتمل مکمل انتخابی منشور جاری کردیا، پیپلزپارٹی کے منشور میں عوامی حکومت کیلئے اصلاحات کرنے اور معاشی ترقی بڑھانے کا عہد کیا گیا ہے۔

    معاشی بہتری، اقتصادی اور بیرونی قرضے ختم کرنے اور نخواہ دار طبقے کی تنخواہ دُگنی کرنے کاپلان منشورکا حصہ ہیں جبکہ کم از کم تنخواہ 8 فیصد کا اضافہ ہر سال کرنا پی پی منشور میں شامل ہیں۔

    نوجوانوں کے لئے نئی نوکری پیدا کرنا اور 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا پی پی پی منشور کا حصہ ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کا حل بھی منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    تعلیم سب کے لئے ، پی پی پی منشور عوام کا بنیادی حق قرار دیا گیا اور کہا ہے کہ ہر30 منٹ کےسفر پر پرائمری اسکول اورایک گھنٹے کےسفر پر مڈل اورسیکنڈری اسکول لازمی ہوگا۔

    پاکستان کےہر ضلع میں یونیورسٹی کاقیام ، مفت پرائمری صحت اورادویات پورے ملک میں فراہمی پیپلز پارٹی کےمنشور کا حصہ ہے اس کے ساتھ تمام بنیادی صحت مراکزمکمل فعال کرنا ، ملک بھرمیں دل، جگر، گردہ مکمل فری علاج پی پی منشور میں شامل ہیں۔

    ملک بھرمیں 30 لاکھ غریبوں کومفت فراہمی ، کچی آبادی کو ریگولرائز کرکے مالکانہ حقوق دینا ، نجی شعبے کے افراد کو گھروں کیلئے سستا قرضہ فراہم کرنا بھی پی پی منشور کا حصہ ہے۔

    پیپلز پارٹی نے منشور میں کسانوں کے لئے اہم فائدوں کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہماری معیشت میں اسٹیک ہولڈر ہوں گے جبکہ کسانوں کوسبسڈی پر کھاد، یوریا فراہم کرنا ، زمینوں کی بہتری اور پانی فراہمی پی پی منشور کا حصہ ہے۔

    کسانوں کو جدیدموسمی تبدیلیوں کےبعد فصل لگانے میں آگاہی دینا منشور میں شامل جبکہ کسانوں کےفصل کی انشورنس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

    پیپلز پارٹی نے منشور میں مزدوروں کیلئےبڑےدعوےکردیئے ہیں، انڈسٹریل اور دیگر مزدوروں کو مزدور کارڈ کےذریعے بنیادی سہولیات فراہم کریں گے جبکہ مزدوروں کو محنت کےمطابق تنخواہ کی فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

    پی پی منشور میں کہا گیا ہے کہ مزدور کارڈز کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کی اسکول فیس مفت ہوگی، مزدور کارڈ کے ذریعےمزدورخاندان کے افراد کی صحت انشورنس ہوگی۔

    مزدور کارڈ سےسوشل سیکیورٹی اور پنشن کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی اور مزدوروں کو اولڈ ایج سہولیات معذوری سہولیات مزدور کارڈ کے ذریعے دی جائیں گی۔

    پیپلزپارٹی کے منشور میں یوتھ کارڈ کے اجراکا اعلان شامل ہیں ، محنتی نوجوان لڑکوں،لڑکیوں نوکری حاصل کرنے کیلئےمالی مدد کی جائے گی ، اعلیٰ تعلیم کے لئے طُلبہ قرضہ (اسٹوڈنٹس لون ) متعارف کرایا جائے گا۔

    ملک بھر میں یوتھ سینٹر قیام، لائبریری، ووکیشنل سہولیات سمیت دیگر کا قیام منشورمیں شامل ہیں۔