Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • الیکشن 2024 پاکستان : بجلی کی لوڈشیڈنگ  کے باعث 8 فروری کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

    الیکشن 2024 پاکستان : بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث 8 فروری کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن 8فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی اور کہا پاور ڈویژن ملک بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں لوڈشیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر پاورڈویژن کو لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت دی۔

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے پاورڈویژن حکام کوتحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاورڈویژن ملک بھر میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےگریزاں رہے۔

    خیال رہے پاکستان میں انتخابات 2024 8 فروری 2024 کو ہوں گے اور کل 175 جماعتیں اور بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مختلف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :  آصف زرداری آزاد امیدواروں کو خریدنے رہے ہیں، احسن اقبال کا  الزام

    الیکشن 2024 پاکستان : آصف زرداری آزاد امیدواروں کو خریدنے رہے ہیں، احسن اقبال کا الزام

    نارووال: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری نے آفر لگادی ہے کہ سارے آزاد امیدوار خریدوں گا، کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر ضائع مت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے این اے 76 میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری آزاد امیدواروں کو خریدنے رہے ہیں، کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر ضائع مت کریں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار خود کو فروخت کرنے کیلئےالیکشن میں کھڑے ہیں، آصف زرداری نے آفر لگادی ہے کہ سارے آزاد امیدوار خریدوں گا، یہ آزاد امیدوار الیکشن جیت گئے تو آگے جا کر زرداری کو بیچیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا بلاول کو چیلنج دیتا ہوں لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، نارووال لاڑکانہ سے بہتر ہوا تو بلاول زرداری آپ سیاست چھوڑدینا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں سے پوچھیں وہ کس کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں، آزاد امیدوار جیت گئے تو آپ کے ووٹ بیچ دیں گے، آزاد امیدوار کہیں گے پیسے دو آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔

    احسن اقبال نے سوال کیا کہ کیا آزاد امیدوار کو اس لیے ووٹ دیں گے کہ وہ آپ کا ووٹ بیچے؟

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشورر آخر کار تیار ہوگیا، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج پارٹی کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے.

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب ک کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ آج ایبٹ آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، کالج گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے رہنما ن لیگ مریم نواز خطاب کریں گی۔

    جلسے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسے کیلئے آٹھ فٹ اونچا، چالیس فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

    صدرن لیگ شہبازشریف آج راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • بلاول بھٹو نے ایک بار پھر نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    بلاول بھٹو نے ایک بار پھر نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کیلیے (ن) لیگی امیدوار نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں، وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت اور جگہ مناظرہ کر لیں۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں صدارتی اور وزیر اعظم کے امیدوار ٹی وی پر مناظرے کرتے ہیں، ایسے مناظروں سے ووٹرز کو لیڈرز کے مستقبل کے منصوبوں کا پتا چلتا ہے، ووٹنگ کے عمل سے پہلے باخبر ووٹرز کیلیے یہ شفافیت بہت ضروری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ملکی مسائل پر مناظرے کی دعوت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا میدوار ہوں، (ن) لیگی امیدوار ٹی وی پر آکر کر مجھ سے بحث کریں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ پی ڈی ایم حکومت چھوڑنا چاہتے تھے لیکن ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں روکا اور کہا کہ ہم نے زبان دی ہے۔

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کا ادنیٰ کارکن ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں، بلاول بھٹو خارجی، معاشی اور معاشرتی سمیت مرضی کا عنوان  منتخب کریں۔

    نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو وقت اور مقام کا انتخاب کریں اور حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے، بلاول پہلے نواز شریف کے قد کے برابر پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر چھوٹا آدمی بڑے آدمی پر تنقید کر کے اپنا قد بڑا کرنا چاہتا ہے، کیا بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر اسے کراچی جیسا بنانے کی بات کر سکتے ہیں؟

    (ن) لیگی رہنما نے سوال کیا تھا کہ کیا بلاول بھٹو فیصل آباد کو لاڑکانہ بنانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں؟

  • الیکشن 2024 پاکستان : پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا  بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان : پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان

    لاہور : پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بلاول لاڑکانہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ سے پی ٹی آئی کو سر پرائز دے دیا، پیپلز پارٹی کے خلاف بھرپور تقاریرکرنے والے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول زرداری سے ہاتھ ملا لیا۔

    بلاول بھٹو زرداری سے تحریک انصاف کے سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے لاہور میں اہم ملاقات کی، این اے ایک سو چورانوے پر پوری ابڑو برادری کی جانب سے چیئرمین پی پی کےحق میں دستبرداری کا اعلان کیا گیا۔

    سیف اللہ ابڑو نے کہا ہمارا مقصد شیرکا راستہ روکنا ہے، بلاول لاڑکانہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان یہ بات سمجھ گئےکہ ن لیگ کوروکنے کیلئےصرف تیر پرمہر لگانی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کے کارکنوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ ووٹ کااستعمال سوچ سمجھ کر کریں، ووٹرز نے سمجھداری سے کام لیا تو الیکشن کےدن زبردست سرپرائز دے سکتے ہیں۔

  • نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہیں، مریم

    نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہیں، مریم

    بورے والا: مسلم لیگ (ن) چیف آرگنائزر مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں سے آئے ہیں وہاں کے اسکولوں میں مویشی بندھے ہیں۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کل مخالف جماعتیں پنجاب آ کر ووٹ مانگ رہی ہیں مگر جلسہ کرنے کیلیے انہیں مشکل پیش آتی ہے، جہاں جلسہ کرتے ہیں (ن) لیگ اور نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں، جس جگہ وہ تنقید کرتے ہیں وہاں دائیں بائیں (ن) لیگ کے منصوبے نظر آتے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ کل جب اورنج ٹرین سامنے سے گزری تو میں نے کہا وہ دیکھو نواز شریف کا منشور جا رہا ہے، آج بورے والا کے سامنے نواز شریف اور (ن) لیگ کی کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت نہیں، پورے پنجاب اور پاکستان میں ہر قابل تعریف منصوبے پر ان کا نام لکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور (ن) لیگ وہ جماعت ہے جس نے آپ کی حقیقی خدمت کی ہے، باقی سیاسی جماعتوں نے جنوبی پنجاب میں صرف سیاست کی ہے، پورے پاکستان میں کوئی لیڈر ہے جسے دن رات آپ کی فکر ہے تو وہ نواز شریف ہے، باقی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کو اپنی سیاست کیلیے رکھا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ واحد ہے جس نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی، سب جانتے ہیں ملتان میٹرو کس نے بنائی، نواز شریف نے نہیں دیکھا یہ پنجاب کا کون سا حصہ ہے خدمت کی تو برابر کی، آج نظر گھمائیں تو 2013 کے جنوبی پنجاب کا 2017 سے مقابلہ کرو آپ کو نظر آئے گا جنوبی پنجاب کی نواز شریف اور شہباز شریف نے خدمت کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ عثمان بزدار سے کسی نے پوچھا آپ کون ہیں تو کہتے تھے میں وزیر اعلیٰ ہوں، عثمان بزدار لوگوں سے کہتا تھا میں پنجاب کا شہباز شریف لگا ہوا ہوں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،  24 امیدواروں  پر جرمانے

    الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، 24 امیدواروں پر جرمانے

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کی جانب سے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی کے خلاف 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا تاہم امیدواروں نے ریٹرننگ افسروں کی جانب سے عائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کردیا ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

    دوسری جانب مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا ہے۔

    چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور دیگر مواد روزانہ کی بنیاد پر ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کئے گئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : اے این پی  کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان : اے این پی کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

    لاہور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا عبدالعلیم خان اور ان کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی ، امیر بہادر خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور ان کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کےچیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا۔

    پی ٹی آئی راوی ٹاؤن کےسابق صدرمبشرلال بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے۔

  • مذاق نہیں کر رہا، میری حکومت ختم نہ کی جاتی تو ہر گھر خوشحال ہوتا، نواز شریف

    مذاق نہیں کر رہا، میری حکومت ختم نہ کی جاتی تو ہر گھر خوشحال ہوتا، نواز شریف

    بورے والا: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میری حکومت ختم نہ کی ہوتی تو آج ہر گھر خوشحال ہوتا، میں مذاق نہیں کر رہا بلکہ وہ بات کر رہاہ وں جو کرنی چاہیے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بورے والا کے لوگوں سے اتنے سال نہیں ملا میں بڑا اداس ہوگیا تھا، جب میں وزیر اعظم تھا وہ وقت یاد کرو اور آج دیکھو کتنا فرق آگیا ہے، اتنا وقت بدل گیا کہ پرانا وقت یاد آتا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ وہ وقت یاد ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی اور آج 20 روپے کی ہوگئی ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کر کے بجلی سستی کر دی تھی، اس وقت ماہانہ بجلی کا بل 500 روپے آتا تھا اور آج 20 ہزار آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کیا حال کر دیا، آج چینی، دالیں، آٹا اور سبزیاں مہنگی ہیں، میرے دور میں 10، 10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، وعدہ کرتا ہوں (ن) لیگ آئے گی اور مہنگائی مٹائے گی، روٹی، چینی کی قیمت کم ہوگی اور گیس گھر ملے گی، آج ہمارا جلسہ ہی نوجوانوں کا ہے، مجھے نوجوانوں سے بہت ہمدردی ہے میں آپ سے محبت کرتا ہوں، بڑے افسوس کی بات ہے نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیٹے سے تنخوا لینے پر میری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، یہ وہ ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑا مارا ہے، آج تو پاکستان سے بے روزگاری ختم ہو جانی تھی، ہم نے آپ کیلیے موٹروے بنائی ہے اپنے ذات کیلیے نہیں، (ن) لیگ کی حکومت آئی تو بورے والا سے موٹروے گزرے گی۔

    نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں یوریا 1200 روپے تھی اور آج 5 ہزار روپے ہے، میرے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا، آج ٹریکٹر 38 لاکھ روپے کا ہے جو کہ بہت افسوسنک ہے، پاکستان کو مہنگائی اور بے روزگاری پھر سے ختم کریں گے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کے حالات اتنے اچھے کر دیں گے کہ ہر گھر میں روزگار ہوگا، حکومت آئی تو ممکن ہے بورے والا میں بہترین ایئرپورٹ بنائیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل پارٹی کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی جانب سے مرکزی قیادت کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ، قائد نوازشریف کل مسلم لیگ ن کامنشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی قیادت کودعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔