Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • الیکشن 2024 پاکستان : سندھ حکومت کا عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ

    الیکشن 2024 پاکستان : سندھ حکومت کا عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا، حساس و انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام اسکاؤٹس کے سپرد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کوخط لکھ دیا۔

    آئی جی پولیس نے بھی اسکاؤٹس کی پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی ڈیوٹی کے لیے رابطہ کیا اور ڈی آراوجنوبی نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیلئے اسکاوٹس کی خدمات مانگ لیں۔

    ٹھٹھہ ،غربی اضلاع نے بھی حساس پولنگ اسٹیشنزپراسکاؤٹس کی خدمات لینے کیلئے رابطہ کیا اور درخواست میں کہا کہ کراچی جنوبی میں 300 اسکاوٹس کی خدمات سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیلئے درکار ہوں گی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کیساتھ اسکاؤٹس ڈیوٹی دیں گے جبکہ ضلع غربی میں 400 اسکاوٹس کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

    حساس وانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام اسکاؤٹس کے سپرد ہوگا۔

  • میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیر اعظم تھا اور یہ ناکامی وزیر اعظم تھا، نواز شریف

    میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیر اعظم تھا اور یہ ناکامی وزیر اعظم تھا، نواز شریف

    ننکانہ صاحب: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں امپورٹڈ نہیں بلکہ مقامی وزیر اعظم تھا اور یہ ناکامی وزیر اعظم تھا۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کے دشمنوں نے یہ موقع پورا کرنے نہیں دیا، میری ہمت نہیں ٹوٹی الحمدللہ آج بھی ہمت جوان ہے، مجھے بتائیں میرے ساتھ آپ کو کیا دشمنی تھی، آپ کو دشمنی یہ تھی کہ میں نے 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔

    نواز شریف نے کہا کہ نتیجہ یہ نکلا کہ نواز شریف کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، جیل میں ڈال گیا اور ملک بدر کر دیا گیا، کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں؟ عوام کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟

    انہوں نے کہا کہ 5 جج بیٹے سے تنخواہ لینے پر نہ نکالتے تو دعویٰ کرتا ہوں ایک بھی شخص آج بے روزگار نہ ہوتا، وہی دور چلتا رہتا، سازش نہ ہوتی تو ایک بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا، آپ کو نہیں میرے دل کو تکلیف پہنچتی ہے، کتنے لوگ ہیں جو بجلی اور گیس کے بلوں سے پریشان ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یہ حشر میرے جانے کے بعد ہوا ہے، ہمیں یہ منظور نہیں ہم پورے نظام کو بدلیں گے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے میں آپ سے وعدہ لینے آیا ہوں، مسلم لیگ (ن) وہ کام کرے گی جو تاریخ یاد رکھے گی۔

    نواز شریف نے کہا کہ ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنائیں گے، میں خود یہاں چکر لگایا کروں گا، بطور وزیر اعظم اس موٹروے پر کئی بار آیا تھا، اپنے ہاتھوں سے موٹروے بنائی اب ننکانہ کی تعمیر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ سب کو پتا ہے میں جو وعدہ کرتا ہوں وہ پورا بھی کرتا ہوں، ہم وہ وزیر اعظم نہیں جو وعدہ کر کے یوٹرن لے لیں، یوٹرن پر یوٹرن دھوکے پر دھوکا اور جھوٹ پر جھوٹ ہمارا شیوہ نہیں، کیا کروایا کچھ نہیں اس شخص نے ملک و قوم کو تباہ کر دیا، ہم اس ملک و قوم کی بھرپور خدمت کریں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد کے 123 پولنگ اسٹیشنز ‘حساس’ قرار

    الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد کے 123 پولنگ اسٹیشنز ‘حساس’ قرار

    اسلام آباد : سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کرلیا، 123پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات تیار کر لی گئیں۔

    سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کرلیا ، اسپیشل برانچ نے حساس پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ سیکورٹی پلان کیلئے پولیس کو ارسال کر دی۔

    اسپیشل برانچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اسلام آباد کے 3حلقوں میں 990 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 836 ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں میں 123پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے جبکہ اسلام آباد کے 31 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس کیٹگری میں شامل ہیں۔

    خواتین کیلئے 414 جبکہ مردووٹرزکیلئے بھی414پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے ، اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 162 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ طورپر قائم کیے گئے ہیں۔

  • جب شیر کی حکومت بنتی ہے تو عوام کا خون چوسا جاتا ہے، بلاول بھٹو

    جب شیر کی حکومت بنتی ہے تو عوام کا خون چوسا جاتا ہے، بلاول بھٹو

    بھلوال: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب شیر کی حکومت بنتی ہے تو عوام کا خون چوسا جاتا ہے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم الیکشن اس لیے لڑ رہے ہیں کہ عوام مشکل میں ہیں، کسان کو فصل کی قیمت مزدور کو مزدوری نہیں ملتی اور گزارا مشکل ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو احساس ہی نہیں کہ عوام کس مشکل سے گزر رہی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتوں کو کرسی کی فکر ہے چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے چوتھی بار ان کو کرسی ملے، چوتھی بار الیکشن لڑنے والا آج تک اپنے منشور کے بارے میں نہیں بتا سکا، وہ نہیں بتا سکا چوتھی بار اس کو کرسی ملی تو اس نے کرنا کیا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں اسی شخص کو چوتھی بار مسلط کیا جائے یا اس کا راستہ روکا جائے؟ میں پرانے سیاستدانوں کی طرح اتنی دیر سے سیاست نہیں کر رہا، سندھ میں ہم نے ہر ڈسٹرکٹ میں علاج کا مفت ادارہ قائم کیا ہے، یہاں کے سیاستدان بیمار ہوتے ہیں تو بیچارے لندن پہنچ جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم بنے آپ کیلیے تو کیا اپنے لیے بھی اسپتال نہ بنا سکا، تیر پر ٹھپہ لگائیں، پہلے سرگودھا اور پھر ان کیلیے رائیونڈ میں بھی مفت دل کے علاج کا اسپتال بناؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ نے مشرف اور بانی پی ٹی آئی کا دور بھی دیکھا ہے، کیا آپ یہ چاہتے ہیں ایک سیاستدان آئے تو دوسروں کی خواتین کو جیلوں میں ڈالے؟ نفرت اور انتقام کی سیاست ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، کیا یہی سیاست پاکستان کی قسمت میں لکھی ہے کہ آپس میں لڑتے رہیں گے؟ یہ پاگل پن کا ثبوت ہے کہ آپ بار بار وہی چیز کرتے رہیں اور امید کریں نتیجہ مختلف ہو۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ وزیر اعظم بنائیں گے تو میں بینظیر بھٹو کی طرح حکومت چلاؤں گا، میرے لیے حرام ہوگا کہ کوئی کارکن سیاسی قیدی رہے، میں یہ کام نہیں کر سکتا کہ مخالف کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالوں۔

  • آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

    معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ کئی ایشیائی ممالک غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

    فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا، سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات عمل سست روی کا شکار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ممالک کیلئے قرضوں کا حصول مشکل ہوتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، امید ہے سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔

    فچ نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، سری لنکا کو چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، تاحکم ثانی پابندی عائد

    الیکشن 2024 پاکستان : پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، تاحکم ثانی پابندی عائد

    اسلام آباد : ملک میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے پیش نظر اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن سے متعلق آئی سی سی پی او اکبر ناصر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    اجلاس میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تاحال فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سےعملی اقدامات تاخیر کا شکار ہے ، ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی افسران کی زیر نگرانی شرقی ،غربی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کیلئے رضاکار،ریٹائرڈ افسران کی خدمات لی جائیں گی۔

    خواتین پولنگ اسٹیشنز کیلئے انتظامیہ سے500خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی ہے۔

    ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ، اسلحہ نمائش، احتجاج، ہوائی فائرنگ یاامن عامہ میں خلل پر رعایت نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے اور سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

    اسلام آباد پولیس و دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 10 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح پرامن انتخابات کا انعقاد ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : سندھ میں عام انتخابات میں  1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویز

    الیکشن 2024 پاکستان : سندھ میں عام انتخابات میں 1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویز

    کراچی : سندھ پولیس نے صوبے میں عام انتخابات میں 1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویز دے دی، سندھ میں 1 لاکھ 5 ہزار اہلکار دستیاب جبکہ 17 ہزار کی کمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ سندھ میں عام انتخابات میں 1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویزہے، سندھ میں 1 لاکھ 5 ہزار اہلکار دستیاب جبکہ 17 ہزار کی کمی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 4 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےجائیں گے، جن میں 6 ہزار 593 حساس، 6 ہزار 457 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزہوں گے۔

    اس کے علاوہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار ،حساس پر 6 ،انتہائی حساس پر 8 اہلکار ہوں گے۔

    سندھ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ کھانے کی مد میں 21 کروڑ 28 لاکھ 4 ہزار 647 درکار ہیں، اضافی فورس،گاڑیوں، مشینری مرمت اور اسٹیشنری بھی درکار ہے اور مجموعی طور پر 62 کروڑ 54 لاکھ سے زائد رقم درکار ہوگی۔

  • بلاول سے پوچھتا ہوں کیا نواز شریف کی انتقامی سیاست آج نظر آ رہی ہے؟

    بلاول سے پوچھتا ہوں کیا نواز شریف کی انتقامی سیاست آج نظر آ رہی ہے؟

    راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول سے پوچھتا ہوں کیا آج  نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آ رہی ہے؟

    اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کی حکومت میں  وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیا کے وارثوں کے ساتھ الحاق کیوں کیا؟

    سائفر کیس سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائفر پر لکھا تھا کہ صرف سیکریٹری خارجہ کے دیکھنے کیلیے، قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا۔

    متعلقہ: کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟ شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    انہوں نے کہا کہ سائفر آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا پارلیمانی رہنماؤں کو بریف کیا جائے، تمام پارلیمانی رہنماؤں کو سائفر پر بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ان کے شکر گزار ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملتان میں جہانگیر ترین ملسم لیگ (ن) کی مدد مانگ رہا ہے لودھراں میں مخالفت کر رہا ہے، آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلیے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی۔

  • بلاول بھٹو کی نواز شریف کو مناظرے کی دعوت نہال ہاشمی نے قبول کر لی

    بلاول بھٹو کی نواز شریف کو مناظرے کی دعوت نہال ہاشمی نے قبول کر لی

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مناظرے کی دعوت رہنما مسلم لیگ (ن) نہال ہاشمی نے قبول کر لی۔

    نہال ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نواز شریف کا ادنیٰ کارکن ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں، بلاول بھٹو خارجی، معاشی اور معاشرتی سمیت مرضی کا عنوان  منتخب کریں۔

    (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو وقت اور مقام کا انتخاب کریں اور حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے، بلاول پہلے نواز شریف کے قد کے برابر پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر چھوٹا آدمی بڑے آدمی پر تنقید کر کے اپنا قد بڑا کرنا چاہتا ہے، کیا بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر اسے کراچی جیسا بنانے کی بات کر سکتے ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ کیا بلاول بھٹو فیصل آباد کو لاڑکانہ بنانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں؟

    چند روز قبل بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ملکی مسائل پر مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا میدوار ہوں، (ن) لیگی امیدوار ٹی وی پر آکر کر مجھ سے بحث کریں۔

    سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ پی ڈی ایم حکومت چھوڑنا چاہتے تھے لیکن ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں روکا اور کہا کہ ہم نے زبان دی ہے۔

  • الیکشن میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

    الیکشن میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں مذکورہ منظوری دی گئی جس کے مطابق فوج حساس انتخابی حلقوں میں ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔

    قبل ازیل، الیکشن میں فوج تعیناتی کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فوج تعینات کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فوج سمیت دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا کہا تھا۔

    سیکورٹی اہلکاروں کیلیے ضابطہ اخلاق

    انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تفویض کردہ مینڈیٹ میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے، منظور شدہ مبصرین اور مجاز میڈیا افراد کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    مامور اہلکار کسی بھی صورت پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہ سنبھالیں، سکیورٹی پر مامور تمام اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔

    پولنگ ڈے پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے محفوظ ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے دوران بھی پرنٹنگ پریس پر سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

    ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولنگ بیگز کی نقل و حمل کے دوران پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی دی جائے گی۔

    انتخابی ریکارڈ کی منتقلی، عارضی نتائج کے اعلان اور حتمی نتائج تک سکیورٹی دی جائے گی۔ اہلکار آئین کے آرٹیکل 220، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 139 کے تحت فرائض انجام دیں گے۔