Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • الیکشن 2024 پاکستان : شہرام ترکئی کا ہزاروں کی تعداد میں کبوتر اڑا کر انتخابی مہم کا آغاز

    الیکشن 2024 پاکستان : شہرام ترکئی کا ہزاروں کی تعداد میں کبوتر اڑا کر انتخابی مہم کا آغاز

    صوابی : خیبر پختوںخواہ سے آزاد امیدوار شہرام ترکئی نے ہزاروں کی تعداد میں کبوتراڑا کر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں این اے 20 کے امیدوار شہرام ترکئی نے ہزاروں کی تعداد میں کبوتر اڑا کر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

    جس کے بعد صوابی میں کبوتر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور 600،500 والے کبوتر 1000روپے تک ملنے لگے

    الیکشن کیمپ کےافتتاح میں ہزاروں کی تعدادمیں کبوترفضاؤں میں آزاد کیے گئے ، این اے 20 کے آزاد امیدوار شہرام ترکئی کا انتخابی نشان کبوتر ہے۔

  • سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور

    سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور

    اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے چند ہفتے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا تھا جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔

    عمر حمید نے 7 جنوری کو خراب صحت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

    دوسری جانب ذرائع نے بتایا تھا سیکریٹری الیکشن کمیشن کچھ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے اور گھر پر ان کا علاج جاری ہے۔

    استعفے کی خبر نشر ہونے کے فوری بعد ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عمر حمید ذہین اور محنتی افسر ہیں وہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، وہ اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، ان کی صحت نے اجازت دی تو جلد فرائض انجام دیں گے۔

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی کام میں رکاوٹ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی دفاتر کام کر رہے ہیں۔

  • ایک شخص وزیر اعظم بنا تو سب کچھ بدل گیا، لوگوں نے تعریفیں شروع کر دیں: جہانگیر ترین

    ایک شخص وزیر اعظم بنا تو سب کچھ بدل گیا، لوگوں نے تعریفیں شروع کر دیں: جہانگیر ترین

    لودھراں: پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ ایک شخص وزیر اعظم بنا تو سب کچھ بدل گیا۔

    جہانگیر ترین نے سابق تحصیل ناظم سید اصغر شاہ گیلانی سمیت لودھراں میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 228 نذیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    پیٹرن ان چیف آئی پی پی کا کہنا تھا کہ لودھراں کے لوگوں نے مجھے پناہ عزت دی ہے اور میرا فرض ہے یہاں کے عوام کی خدمت کے ذریعے ان کا قرض چکاؤں، میری عمر کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے کامیاب کیا تو پورے پاکستان میں ترقی یافتہ لودھراں کا نام ہوگا۔

    آئی پی پی بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نئی پارٹی اس لیے بنائی کیونکہ 10، 12 سال ایک جماعت کیلیے دن رات کام کیا مگر جب وہ لیڈر صاحب وزیر اعظم بنے تو سب کچھ بدل گیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھتے ہی لوگوں نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھنا شروع کر دیے، وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے اس میں بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ عوام کو بھی بھول جاتے ہیں جو عوام انہیں وزیر اعظم بناتی ہے، اب ہمیں ملک کا سوچنا ہے کیونکہ پاکستان ترقی کرے گا تو لودھراں اور عوام ترقی کریں گے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے، معیشت مظبوط اور نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہوگی، دنیا میں پاکستان کی عزت ہونی چاہیے ہمیں ملک کیلیے سوچنا ہوگا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے 2 رہنما مد مقابل

    الیکشن 2024 پاکستان: پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے 2 رہنما مد مقابل

    کراچی: پیپلزپارٹی سینیٹر جام مہتاب ڈہراپنی ہی پارٹی کے شہریارشر کےخلاف الیکشن لڑیں گے، شہریار شر کو تیر اور مہتاب ڈہرکو بوتل کا انتخابی نشان مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے دو رہنما مد مقابل ہیں، جام مہتاب ڈہر اپنی ہی پارٹی کے شہریارشر کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔

    پی ایس 18 گھوٹکی سے شہریارشر کو تیر جبکہ مہتاب ڈہر کو بوتل کانشان مل گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداران نے جام مہتاب ڈہر کیخلاف پارٹی قیادت سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کےاعلیٰ وفد نے جام مہتاب ڈہر کو شہریارشرکے حق میں دستبرداری کی ہدایت کی ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: جنرل نشستوں سے حصہ لینے والی خواتین کی فہرست

    الیکشن 2024 پاکستان: جنرل نشستوں سے حصہ لینے والی خواتین کی فہرست

    پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیے ہیں جبکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کریے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 میں مرد امیدواروں کے ساتھ خواتین کی اکثریت بھی انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ اس سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد ووٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار  760 ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ  92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

    خواتین کی فہرست

    پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے خواتین امیدواروں کو 6 جنرل نشستوں کے ٹکٹ جاری کیے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سائرہ افضل تارڑ، نوشین افتخار، شازرہ منصب علی، تہمینہ دولتانہ اور سیدہ شہربانو بخاری شامل ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر نفیسہ شاہ اور شازیہ مری کو ٹکٹ ہولڈرز کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

    جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 خواتین کو ’ریکارڈ‘ قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے پنجاب میں اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے وزیراعظم کے سابق مشیر عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار، لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، قصور سے سابق ایم این اے سدرہ فیصل، ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی، وہاڑی سے سابق ایم این اے نذیر جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ، بہاولنگر سے شوکت بسرا کی اہلیہ مسز طلعت بسرا اور بہاولپور سے سابق ایم این اے کنول شوزاب کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے رحیم یار خان سے محترمہ قمر جاوید وڑائچ، مظفر گڑھ سے مسز حمیرا احمد خان، لیہ سے سابق ایم این اے مجید نیازی کی اہلیہ مسز عنبر مجید نیازی اور ڈیرہ غازی خان (ڈی آئی خان) سے سابق وزیر زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیرپور سے عنبرین ملک، سانگھڑ سے حمیدہ مسعود شاہ، تھرپارکر سے مہرالنساء بلوچ، مٹیاری سے نازش فاطمہ بھٹی، ٹنڈو الیار سے روزینہ بھٹو، دادو سے شبانہ نواب بجارانی کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے جبکہ خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 30 پشاور سے ایم این اے شاندانہ گلزار کو ٹکٹ دیا ہے۔

    اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری

    الیکشن 2024 پاکستان : رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ، پاکستان تحریک انصاف رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔

    گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا، ڈی لسٹ ہونے والی جماعتوں میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ، سنی تحریک، آل پاکستان مینارٹی الائنس، پاکستان امن پارٹی،آل پاکستان تحریک اورعوامی پارٹی پاکستان شامل تھیں۔

    اس کے علاوہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان برابری پارٹی اور نظام مصطفیٰ پارٹی ، مسیحی عوامی پارٹی اور پاکستان قومی یکجہتی پارٹی کو بھی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ متعدد شوکاز نوٹس کے باوجود تیرہ سیاسی جماعتوں نے غیرسنجیدہ رویہ اپنائے رکھا۔

  • 5 سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ، ترقی واپس آئے گی، مریم نواز

    5 سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ، ترقی واپس آئے گی، مریم نواز

    لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد لاہورمیں شیر واپس آئے گا اورترقی کا پہیہ جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات خدمت کریں گے ، کہیں سے میٹروبس اور کہین اسپیڈوبس گزر رہی ہے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو پچھلے 4 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، لاہور کو لاوارث بنادیا کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں، ان کو 8فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دینا ہے۔

    ٓن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 5سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا،ترقی واپس آئے گی، جتنی مہریں شیر پر لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔

    انھوں نے سوال کیا کہ 8 فروری کو لاہور میں کون دوڑے گا، 5 سال بعد شیر واپس آئے گا، لاہور اور پنجاب سمیت پورےپاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

    مریم نواز نے عوام سے اپیل کی 8 فروری کو سب نکلیں گے اورشہر کو مہر لگائیں گے، ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔

  • عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو

    عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن میں جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سابق وزیراعلیٰ ایوب کھوڑو کے پوتے اسد کھوڑو کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں فریال تالپور و دیگر رہنماؤں نے اسد کھوڑوکی جانب سےمنعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عام انتخابات کےانعقادکا وقت آگیاہے، خیبرپختونخوا سے کراچی تک صرف پیپلزپارٹی انتخابی میدان میں ہے، آج پی پی منشور کا 10نکاتی ایجنڈاعوامی معاشی معاہدے کو لانچ کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماراسیاسی مقابلہ ایک ہی جماعت سےہے، الیکشن میں پیپلزپارٹی شیر کے شکار کا بندوبست کرے گی، جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ہی غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کے حل کا منشور ہے۔

    بلاول نے پارٹی رہنما اور کارکنان سےعوامی معاشی معاہدے کے منشور کو گھر گھر پہنچانےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں ہے،پی پی کےپاس تمام منصوبہ بندی موجودہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ بھرمیں سیٹیں چاہیں عوام پیپلزپارٹی کاساتھ دے، اپناووٹ ضائع نہ کریں تاکہ سندھ بھرمیں کام ہوسکے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :   بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

    الیکشن 2024 پاکستان : بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

    اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست اجرا کے بعد بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام شروع ہوگیا، مجموعی طور پر 25 کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آگئی ، تینوں کمپنیوں نے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں میں پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی شامل ہیں۔

    خصوصی فیچرزپرمبنی بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی جائے گی، عام انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جا رہا ہے، تینوں کمپنیاں 10 کروڑ ، 9 کروڑ اور 6 کروڑبیلٹ پیپرز پرنٹ کریں گی، مجموعی طورپر25کروڑبیلٹ پیپرزپرنٹ کیے جائیں گے۔

    امیدواروں کی حتمی فہرست اجرا کے بعد بیلٹ پیپر چھپائی کاکام شروع ہوگیا ہے ، پہلےمرحلےمیں بلوچستان کےانتخابی حلقوں کیلئےبیلٹ پیپر چھاپے جانے کاامکان ہے ، اس کے بعد سندھ کےانتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپر کی چھپائی ہوگی۔

    بیلٹ پیپرکی چھپائی اورترسیل کی حفاظت کیلئےفول پروف اقدامات کئےگئےہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور رکھنے کی جگہ پر سیکیورٹی تعینات ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے بیلٹ پیپرز کے حتمی نمونے دینے کے بعد بیلٹ پیپرزکی چھپائی جاری ہے، اگر کوئی شیٹ خراب پرنٹ ہوئی تو ای سی اور سیکیورٹی حکام کی موجودگی میں تلف کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینا اچھا نہیں یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، سائرہ بانو

    پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینا اچھا نہیں یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، سائرہ بانو

    سانگھڑ: جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینا اچھا نہیں ہے یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے 210 سانگھڑ میں جے یو آئی امیدوار نے جی ڈی اے کی حمایت کردی جبکہ پی ایس 44 سے جے یو آئی امیدوار نے جی ڈی اے کی حمایت سے انکار کیا تو رہنما سائرہ بانو نے کہا کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر مت کریں دونوں حلقوں پر حمایت کریں۔

    سائرہ بانو نے کہا کہ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود نواز شریف کے لیے میرے خیالات وہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ، وفاق میں ہمارے اتنے امیدوار نہیں کہ اکیلے حکومت بنائیں، پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی، پیپلزپارٹی نے 15 سال سندھ کو لوٹا، مزید کتنے سال لوٹیں گے؟

    جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینا اچھا عمل نہیں ابھی تو مخالفین کو مزہ آرہا ہے لیکن یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔