Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • بیرسٹر گوہر کا گھر پر چھاپے کا دعویٰ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا

    بیرسٹر گوہر کا گھر پر چھاپے کا دعویٰ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر چھاپے کے دعوے کے بعد اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر چھاپہ غلط فہمی کی بنا پر مارا گیا، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔

    پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر خان کا گھر معلوم ہونے پر پولیس بغیر کوئی کارروائی وہاں سے واپس آئی، کسی کو مارا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات لی گئیں۔

    ادھر، چیئرمین پی ٹی آئی نے گھر کے اندرونی مناظر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میری اہلیہ، بیٹے اور ملازم پر تشدد کیا گیا جبکہ پولیس اہلکار موبائل فون اور ڈاکومنٹ لے گئے، سارا سامان بھی توڑ دیا گیا ہے۔

    بعدازاں، بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ پہنچے جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عسیٰ نے استفسار کیا کہ گوہر صاحب کیا پوزیشن ہے؟

    اس پر انہوں نے بتایا کہ حالات بہت سنگین ہیں، چار ڈالوں میں لوگ میرے گھر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی پر اعتماد نہیں ہے عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عسیٰ نے ان کو بات کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بتائیں اگر بات نہ سنی جائے تو عدالت کو آگاہ کریں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ابھی معاملے کو طے کریں۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان

    ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرسٹر گوہر خان کے گھر جو ٹیم گئی تھی انہیں جب پتا چلا تو واپس آگئی، نہ کسی کا سامان لیا گیا اور نہ کوئی کمپیوٹر اٹھایا گیا ہے، اس کے باوجود واقعے کی پوری طریقے سے تفتیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر کی طرف سے زیادتی ہوئی ہے تو کارروائی کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے

  • 10 دن بہت  اہم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    10 دن بہت اہم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے 10 دن اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات ہوں گے مگر10دن اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے ،یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

    ججزکےاستعفوں کے حوالے سے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ججزکےاستعفےمستقبل کےلیےاچھاثابت نہیں ہوگا، احتساب سب کاہوناچاہیےاورسب دیکھ رہےہیں احتساب ہورہاہے۔

    منظور وسان نے کہا کہ ن لیگ پہلے کی طرح اب مقبول نہیں ، دیگرجماعتوں سےناراض لوگوں کے آنےسےپی پی کو فائدہ ہورہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے لیے پہلے مقابلہ سخت دکھائی دے رہا تھا مگر اب نہیں، اب صورتحال بلاول بھٹو کے حق میں جا رہی ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اب نوجوان آگےآئیں۔

    الیکشن کے بعد بننے والی حکومت سے متعلق رہنما پی پی نے کہا کہ الیکشن جیتنےکےبعدپتہ لگےگامضبوط حکومت بنےگی یااتحادی۔

  • الیکشن 2024: کے پی اسمبلی کی تمام 115 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی فہرست جاری

    الیکشن 2024: کے پی اسمبلی کی تمام 115 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی فہرست جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی تمام 115 نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی کے 1، اپر چترال سے ثریا بی بی، پی کے 2، لوئر چترال سے فتح الملک علی ناصر، پی کے 3 سوات ون سے میاں شرافت علی، پی کے 4 سوات ٹو سے علی شاہ ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

    پی کے 5 سوات تھری سے اختر خان، پی کے 6 سوات فور سے فضل حکیم خان، پی کے 7 سوات فائیو سے ڈاکٹر امجد علی خان، پی کے 8 سوات سکس سے حمید الرحمان، پی کے 9 سوات سیون سے سلطان روم، پی کے 10 سوات آٹھ سے محمد نعیم، پی کے 11 اپر دیر ون سے گل ابراہیم خان، پی کے 12 اپر دیر ٹو سے محمد یامین پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی کے 13 اپر دیر تھری سے محمد انور خان، پی کے 14 لوئر دیر ون سے محمد اعظم خان، پی کے 15 لوئر دیر ٹو سے ہمایوں خان، پی کے 16 لوئر دیر تھری سے شفیع اللہ، پی کے 17 لوئر دیر فور سے عبیرالرحمان، پی کے 18 لوئر دیر فائیو سے لیاقت علی خان، پی کے 19 باجوڑ ون سے حمید الرحمان، پی کے 20 باجوڑ ٹو سے انور زیب خان، پی کے 21 باجوڑ تھری سے امجد خان، پی کے 22 باجوڑ فور سے گل داد خان پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    الیکشن 2024: اے این پی کو انتخابی نشان الاٹ

    پی کے 23 مالاکنڈ ون سے شکیل احمد، پی کے 24 مالاکنڈ ٹو سے مصور خان، پی کے 25 بونیر ون سے ریاض خان، پی کے 26 بونیر ٹو سے سید فخر جہاں، پی کے 27 بونیر تھری سے کبیر خان ایڈووکیٹ، پی کے 28 شانگلہ ون سے شوکت علی، پی کے 29 شانگلہ ٹو سے عبدالمنیم، پی کے 30 شانگلہ تھری سے صدر رحمان، پی کے 31 اپر کوہستان سے تہمینہ فہیم، پی کے 32 لوئر کوہستان سے کفایت اللہ، پی کے 33 کولائی پالس کوہستان سے مومنہ باسط، پی کے 34 بٹگرام ون سے زبیر خان، پی کے 35 بٹگرام ٹو سے تاج محمد تراند، پی کے 36 مانسہرہ ون سے منیر لغمانی ایڈووکیٹ پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

    پی کے 37 مانسہرہ ٹو سے بابر سلیم خان، پی کے 38 مانسہرہ تھری سے زاہد چن زیب، پی کے 39 مانسہرہ فور سے اکرام غازی، پی کے 40 مانسہرہ فائیو سے عبدالشکور خان، پی کے 41 تور غر سے شکیلہ ربانی، پی کے 42 ایبٹ آباد ون سے نظیر عباسی، پی کے 43 ایبٹ آباد ٹو سے رجب علی عباسی، پی کے 44 ایبٹ آباد تھری سے افتخار خان جدون، پی کے 45 ایبٹ آباد فور سے مشتاق غازی، پی کے 46 ہری پور ون سے اکبر ایوب خان، پی کے 47 ہری پور ٹو سے ارشد ایوب خان، پی کے 48 ہری پور تھری سے ملک عدیل، پی کے 49 صوابی ون سے رنگیز خان، اور پی کے 50 صوابی ٹو سے عاقب اللہ پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی کے 51 صوابی تھری سے عبدالکریم خان، پی کے 52 صوابی فور سے فیصل خان تراکئی، پی کے 53 صوابی فائیو سے مرتضیٰ خان، پی کے 54 مردان ون سے زرشاد خان، پی کے 55 مردان ٹو سے طفیل انجم، پی کے 56 مردان تھری سے عامر فرزند، پی کے 57 مردان فور سے محمد ظاہر شاہ، پی کے 58 مردان فائیو سے محمد عبدالسلام، پی کے 59 مردان 6 سے طارق تریانی، پی کے 60 مردان 7 سے افتخار مشوانی، پی کے 61 مردان 8 سے احتشام خان ایڈووکیٹ، پی کے 62 چارسدہ ون سے خالد خان، پی کے 63 چارسدہ ٹو سے ارشد عمیر زئی، پی کے 64 چارسدہ تھری سے حمزہ نصیر خان پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی کے 65 چارسدہ فور سے فضل شکور، پی کے 66 چارسدہ فائیو سے عارف احمد زئی، پی کے 67 مہمند ون سے محبوب شیر، پی کے 68 مہمند ٹو سے ڈاکٹر اسرار شفیع، پی کے 69 خیبر ون سے عدنان قادری، پی کے 70 خیبر ٹو سے محمد سہیل آفریدی، پی کے 71 خیبر تھری سے عبدالغنی خان، پی کے 72 پشاور ون سے محمود جان، پی کے 73 پشاور ٹو سے علی زمان ایڈووکیٹ، پی کے 74 پشاور تھری سے ارباب جہانداد، پی کے 75 پشاور فور سے شہاب خان ایڈووکیٹ، پی کے 76 پشاور فائیو سے سمیع اللہ، پی کے 77 پشاور 6 سے شیر علی آفریدی، پی کے 78 پشاور 7 سے ارباب عاصم پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی کے 79 پشاور 8 سے تیمور جھگڑا، پی کے 80 پشاور 9 سے حمیدالحق، پی کے 81 پشاور 10 سے نورین عارف، پی کے 82 پشاور 11 سے کامران بنگش، پی کے 83 پشاور 12 سے مینہ خان آفریدی، پی کے 84 پشاور 13 سے فضل الہٰی، پی کے 85 نوشہرہ ون سے زرعالم خان، پی کے 86 نوشہرہ ٹو سے ادریس خان، پی کے 87 نوشہرہ تھری سے خلیل الرحمان، پی کے 88 نوشہرہ فور سے میاں عمیر کاکاخیل، پی کے 89 نوشہرہ فائیو سے اشفاق احمد، پی کے 90 کوہاٹ ون سے آفتاب عالم ایڈووکیٹ پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی کے 91 کوہاٹ ٹو سے داؤد آفریدی، پی کے 92 کوہاٹ تھری سے شفیق جان، پی کے 93 ہنگو سے شاہ تراب، پی کے 94 اورکزئی سے اورنگزیب خان، پی کے 96 کرم ٹو سے سید ارشاد حسین، پی کے 97 کرک ون سے خورشید عالم، پی کے 98 کرک ٹو سے سجاد خٹک، پی کے 99 بنوں ون سے زاہد اللہ، پی کے 100 بنوں ٹو سے پختون یار، پی کے 101 بنوں تھری سے شاہ محمد خان، پی کے 102 بنوں فور سے ملک عدنان، پی کے 103 شمالی وزیرستان ون سے علامہ اقبال داوڑ، پی کے 104 شمالی وزیرستان ٹو سے نیک محمد خان پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

    پی کے 105 لکی مروت ون سے جوہر خان، پی کے 106 لکی مروت ٹو سے نور سلیم، پی کے 107 لکی مروت تھری سے طارق سعید، پی کے 108 ٹانک سے محمد عثمان، پی کے 109 اپر جنوبی وزیرستان آصف خان، پی کے 110 لوئر جنوبی وزیرستان عجب گل وزیر، پی کے 111 ڈی آئی خان ون سے کامران شاہ، پی کے 112 ڈی آئی خان ٹو سے علی امین گنڈاپور/فیصل امین گنڈاپور، پی کے 113 ڈی آئی خان تھری سے علی امین گنڈاپور/فیصل امین گنڈاپور، پی کے 114 ڈی آئی خان فور سے اسماعیل خان بلوچ، اور پی کے 115 ڈی آئی خان فائیو سے روشن بی بی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : بڑے بڑے امیدوار میدان میں! کون ہوگا کس کے مدِ مقابل؟

    الیکشن 2024 پاکستان : بڑے بڑے امیدوار میدان میں! کون ہوگا کس کے مدِ مقابل؟

    اسلام آباد : الیکشن کے لئے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں ، کئی حلقوں میں بڑے بڑے امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں ،امیداروں کی فہرستیں تیار ہوگئی ہیں، اس بڑے مقابلے میں بڑے بڑے امیدوار میدان میں ہیں۔

    این اے 130 لاہور سے قائد ن لیگ میاں نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد سے ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو این اے 127 لاہور سے میدان میں اتریں گے، جہاں پی ٹی آئی امیدوار ظہیر عباس ان کے مدمقابل ہوں گے۔

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان این اے 265 پشین سے الیکشن لڑیں گے، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سید ظہور آغا کریں گے۔

    این اے 100 فیصل آباد سے ن لیگ کے رانا ثنااللہ کو پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار حسین ٹف ٹائم دیں گے، این اے 76 پر ن لیگ کے احسن اقبال کا مقابلہ پی ٹی آئی کے کرنل (ر) جاوید سے ہوگا۔

    این اے 242 کراچی کیماڑی اور این اے 247 کراچی وسطی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال کا ٹاکرا پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل سے ہوگا۔

    این اے 246 کراچی غربی پرایم کیوایم پاکستان کے امین الحق اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے دو دو ہاتھ کریں گے۔

    این اے 171 سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف سے مقابلہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار سے ہوگا۔

    این اے 56 روالپنڈی پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا لیگی امیدوار حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے شہریارریاض سے ہوگا۔

    آئی پی پی کے فرخ حبیب نے تمام حلقوں سے کاغذات واپس لے لیے ہیں، پی ٹی آئی کےشفقت محمود بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :  آج تمام جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائے گی

    الیکشن 2024 پاکستان : آج تمام جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائے گی

    کراچی : الیکشن کمیشن آج تمام جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا اور امیدواروں کو آج ہی انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کا ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن آج تمام جماعتوں کےامیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

    جس کے بعد امیدواروں کو آج ہی انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جائیں گے جبکہ مخصوص نشستوں کی اسکروٹنی بھی آج ہی مکمل کی جائےگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی ،عبوری لسٹ لگانے کا انتخابی مرحلہ مکمل ہوا، اسکرونٹی،اپیلٹ ٹریبونل میں اس کیخلاف اعتراضات اور کاغذات کی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق آج امیدواروں کونشان الاٹ کرکےحتمی انتخابی فہرستیں جاری ہوں گی اور 8 فروری کوملک بھرمیں پولنگ ہوگی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کی تھی تاہم بلے کا نشان انتخابی فہرست میں موجود نہیں تھا ، سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشان مختص کیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص ہیں۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

  • پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

    پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلیے حلقوں کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

    این اے 4 سوات 3 سے مراد سعید اور کمال خان ایڈووکیٹ، این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر خان، این اے 18 ہری  پور سے عمر ایوب خان اور این اے 19 صوابی ون سے اسد قیصر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    این اے 20 صوابی ٹو سے شہرام ترکئی، این اے 22 مردان ٹو سے محمد عاطف، این اے 23 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے 30 پشاور 3 سے شاندانہ گلزار، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کے امیدوار ہوں گے۔

    این اے 44 ڈی آئی خان 1 سے علی امین گنڈاپور، این اے 47 اسلام آباد 2 سے شعیب شاہین الیکشن لڑیں گے۔

    متعلقہ: پی ٹی آئی نے کراچی سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے مقابلے میں این اے 56 راولپنڈی سے شہریار ریاض کو ٹکٹ دے دیا۔ این اے 49 اٹک 1 سے طاہر صادق، این اے 52 اٹک سے ایمان طاہر، این اے 55 راولپنڈی 4 سے راجہ بشارت، این اے 58 چکوال سے صحافی ایاز امیر، این اے 71 سیالکوٹ 2 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

    علاوہ ازیں، این اے 95 فیصل آباد 1 سے علی افضل ساہی، این اے 104 فیصل آباد 10 سے صاحبزادہ حامد رضا، این اے 112 ننکانہ صاحب 2 سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، این اے 118 لاہور 2 سے عالیہ حمزہ، این اے 122 لاہور 6 سے لطیف کھوسہ، این اے 128 لاہور 12 سے سلمان اکرم راجہ، این اے 130 لاہور 14 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 148 ملتان 1 سے بیرسٹر تیمور ملک، این اے 149 ملتان 2 سے ملک عامر ڈوگر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

    این اے 151 ملتان 4 شاہ محمود قریشی/مہر بانو قریشی، این اے 150 ملتان 3 سے زین قریشی، این اے 175 مظفر گڑھ 1 سے جمشید دستی، این اے 185 ڈی جی خان 1 سے زرتاج گل، این اے 214 تھرپارکر 1 سے شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

    این اے 232 کراچی کورنگی 1 سے علیم عادل شیخ، این اے 236 کراچی ایسٹ 2 سے عالمگیر خان، این اے 238 کراچی ایسٹ 4 سے حلیم عادل شیخ، این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 سے خرم شیر زمان الیکشن لڑیں گے۔

    اسلام آباد کے حلقہ 48 سے علی بخاری ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کھمبا ہی رکھ لیں، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کھمبا ہی رکھ لیں، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی  پی ٹی آئی نے کہا تھا کھمبے کو بھی کھڑا کروں تو وہ جیت جائے گا، مشورہ ہے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کھمبا ہی رکھ لیں۔

    خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انٹرا پارٹی انتخابات کے مطابق تھا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب میں کتنے افراد موجود تھے؟ ایک سال قبل شامل ہونے والے کو پارٹی کیلیے چنا گیا۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی فتح کی صورت میں الیکشن قبول کرنے کی عادی ہے، یہ بند گلی میں آ چکے ہیں اور اب انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ 24 فیصد ووٹوں کا رخ کسی جانب بدل سکتا ہے، گیلپ نے جون سے اب تک جو سروے کیا اس میں عوامی رائے تبدیل ہو چکی ہے، جعلی ناموں سے سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے پہلے بھی سازشیں کیں اب انہیں شکست نظر آ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں عدلیہ پر یقین ہے تو عدالتی فیصلے کا انتظار کریں، چند روز میں الیکشن کی گہما گہمی شروع ہو جائے گی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری کو 100 فیصد انتخابات ہوں گے،  ہماری پارٹی الیکشن کے حق میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع رہے، عدلیہ میں جنہوں نے اپنے ادارے کو بدنام کیا انہیں قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔

  • بلاول بھٹو کو الیکشن سے قبل این اے 127 سے اہم کامیابی مل گئی

    بلاول بھٹو کو الیکشن سے قبل این اے 127 سے اہم کامیابی مل گئی

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    سیکریٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 میں بھرپور حمایت اور ان کیلیے جلسہ بھی کریں گے۔

    خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیلیے ہماری حمایت اس حلقے میں نظر آئے گی، ہماری مخالفت صرف (ن) لیگ سے ہے کیونکہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف نہیں ملا، پی پی نے 17 جون 2014 سے سانحہ ماڈل پر اصولی مؤقف اپنایا، ہم انتقام کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    متعلقہ: (ن) لیگ سے دوبارہ اتحاد کریں تو پیپلز پارٹی کیلیے شرمندگی ہوگی، بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ہم نے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی مدد کی تھی۔

    قبل ازیں، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خرم نواز گنڈاپور سمیت پی اے ٹی کے دیگر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    بعد ازاں، خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے دوبارہ اتحاد کریں تو یہ پیپلز پارٹی کیلیے شرمندگی ہوگی۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست ذاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے، میاں صاحب وزیر اعظم بنیں گے تو ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام لینا ہوگا جس سے عوام کو نقصان پہنچے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں، ہماری خواہش ہے پاکستان کو جدید ریاست بنائیں اور اسلام کا اصل پُرامن چہرہ دنیا کے سامنے آئے، پُرامن طریقے سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کر کے نئی سوچ اور سیاست متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

  • شفقت محمود اور فرخ حبیب انتخابات سے دستبردار

    شفقت محمود اور فرخ حبیب انتخابات سے دستبردار

    لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود اور رہنما استحکام پاکستانی پارٹی فرخ حبیب 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شفقت محمود نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شفقت محمود نے بتایا کہ میں کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں۔

    ادھر، رہنما آئی پی پی فرخ حبیب نے بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ فرخ حبیب نے این اے 101، 102 اور پی پی 115، 114 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔

    ان کے وکیل نے بتایا کہ فرخ حبیب نے ذاتی وجوہات پر کاغذات واپس لے لیے، ان کی دستبرداری کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان:  ن لیگ کا لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان: ن لیگ کا لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن نے الیکشن کے لئے لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے الیکشن کے لئے لاہور سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت حمزہ شہباز این اے 118 ،مریم نواز این اے 119سےامیدوار ہوں گے.

    ایاز صادق این اے 120 ،روحیل اصغر این اے 121 سے ، این اے 122 سےسعد رفیق ،این اے 123 سےشہباز شریف ، این اے 124 سےرانا مبشر ،این اے 125 سے افضل کھوکھر اور این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر ن لیگ کےامیدوار ہوں گے۔

    این اے 127 سےعطا تارڑ ،این اے 129 سےمیاں نعمان امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 130سےقائدمسلم لیگ ن نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔

    ن لیگ کے لاہور سے 2 سابق ارکان قومی اسمبلی پارٹی ٹکٹ حاصل نہ کر سکے ، پارٹی ٹکٹ حاصل نہ کرنےوالوں میں ملک ریاض اور وحید عالم خان شامل ہیں۔

    دوسری جانب ن لیگ نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کیلئے بھی پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا ، جس میں پی پی 145سےسمیع اللہ ،146سے غزالی سلیم بٹ ن لیگ کے امیدوار نامزد کئے گیے۔

    پی پی 147 سے حمزہ شہباز ، پی پی 148سےمجتبیٰ شجاع الرحمان ، پی پی170سےرانا احسن شرافت ،پی پی 168سےفیصل ایوب ، پی پی 161سے عمرسہیل ضیا ،پی پی 169سےملک خالدپرویزکھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    پی پی 171سے ملک اشتیاق احمد ، پی پی 172سےرانامشہود ، پی پی 173سے میاں مرغوب،174سے بلال یاسین ،162سے شہبازعلی کھوکھر، پی پی 164 سےشہبازشریف ،پی پی 165 سے شہزاد نذیر الیکشن لڑیں گے۔

    اس کے علاوہ پی پی 166سے محمد انس محمود ، پی پی 167 سےعرفان شفیع کھوکھر ، پی پی 168سےفیصل ایوب،پی پی 161سے عمرسہیل ضیا بٹ ، پی پی 169سےملک خالدپرویزکھوکھر اور 171سے ملک اشتیاق احمد کو امیدوارنامزد کیا گا ہے۔

    پی پی 172سے رانامشہود , پی پی 173سے میاں مرغوب،174سے بلال یاسین اور 162سے شہبازعلی کھوکھر الیکشن لڑیں گے۔