Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا سے 8 فروری کو ہونے والے عام اتنخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

    پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلی کیلیے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے۔ این اے ون چترال سے انجینئر فضل ربی، این اے ٹو سوات سے ڈاکٹر حیدر علی، ڈی آئی خان این اے 44 سے فیصل کریم کنڈی الیکشن لڑیں گے۔

    این اے 12 کوہستان سے محبوب اللہ جان، این اے 20 صوابی سے عثمان ترکئی، این اے 5 اپر دیر سے نجم الدین خان اور این اے 14 مانسہرہ سے محمد شجاع خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

    علاوہ ازیں، پی کے ون چترال سے سراج علی ایڈووکیٹ، پی کے ٹو چترال سے سلیم خان، پی کے 4 سوات سے ڈاکٹر حیدر علی، پی کے 20 باجوڑ سے اخونزادہ چٹان، پی کے 24 مالاکنڈ سے سید محمد علی شاہ باچا کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

    پی کے 23 مالاکنڈ سے محمد ہمایون خان، پی کے 63، 64 چارسدہ سے پیر آفتاب عالم، پی کے 80 پشاور ارباب زرک خان، پی کے 96 کرم سے ساجد حسین طوری الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    پی کے 90 کوہاٹ سے امجد خان آفریدی اور پی کے 112 ڈی آئی خان سے احمد کریم کنڈی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا۔

  • ہم الیکشن کے لیے میدان میں اترچکے کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا، بلاول بھٹو

    ہم الیکشن کے لیے میدان میں اترچکے کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا، بلاول بھٹو

    لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لیے میدان میں اترچکے ہیں لیکن کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سنا تھا یہاں مسلم لیگ ن کا راج ہے لیکن وہ تو نظر ہی نہیں آتے، کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہاں سے ن لیگ کا امیدوار کون ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سنا تھا لاہور میں پی ٹی آئی کا راج ہے کیا وہ بھی نظر آرہی ہے؟ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو لاہور میں بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں الیکشن ہورہے ہیں ہم تو تیار ہیں، مل کر دن رات محنت کریں گے اور عوام کی آواز بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جتوا کر مجھے وزیراعظم منتخب کروانا ہے، وزیراعظم بنا تو تنخواہ دگنی اور 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کروں گا، اقتدار میں آکر روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے، صحت کے اداروں میں مفت علاج فراہم کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 30 لاکھ گھروں کے لیے ’تیر‘ پر ٹھپہ لگانا ہے، ہماری حکومت آئے گی تو بی آئی ایس پی میں مزید اضافہ کریں گے، کسانوں کے لیے بنظیر کسان کارڈ اور مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ لائیں گے، نوجوان کے لیے یوتھ کارڈ بھی لائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آخری وعدہ جو یہ ہے کہ ملک میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، 10 نکاتی معاہدے سے ملک کو ترقی دیں گے، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہم سیاست میں ایک نئی سوچ لے کر آئیں گے۔

  • شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں پی کے 104 سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ملک کلیم اللہ، مسرور اور محمد سخی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کلیم اللہ پی کے 104 کے لیے کاغذات جمع کروانے گئے تھے انہیں اور ساتھیوں کو واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل بلوچستان کے شہر تربت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بلیدی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سابق سینیٹر اسلم بلیدی میر عیسیٰ قومی پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

    اسلم بلیدی این اے 258 سے آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگی کے امیدوار ہیں۔

  • این اے 258 سے (ن) لیگی امیدوار پر قاتلانہ حملہ

    این اے 258 سے (ن) لیگی امیدوار پر قاتلانہ حملہ

    گوادر: بلوچستان کے شہر تربت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بلیدی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سابق سینیٹر اسلم بلیدی میر عیسیٰ قومی پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

    اسلم بلیڈی این اے 258 سے آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگی کے امیدوار ہیں۔

    ڈاکٹر کے مطابق اسلم بلیدی کو 4 گولیاں لگیں، انہیں کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    اسلم بلیدی

  • الیکشن کیلیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں، مرتضیٰ سولنگی

    الیکشن کیلیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں، مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں۔

    الیکشن کمیشن آمد کے موقع پ ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی سے ملاقات کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم نے اس سے بہت خراب حالات میں بھی الیکشن دیکھے ہیں، اس وقت حالات 2008 اور 2013 سے بہتر ہیں۔

    سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی منظور قرارداد پر انہوں نے کہا کہ قرارداد پر وفاقی وزیر کا تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

    اس سے قبل قرارداد منظور ہونے پر نگراں وزیر اطلاعات کا مؤقف سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے التوا یا انعقاد کا آئینی اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایوانِ بالا میں الیکشن کے التوا کی قرارداد میں دلائل دینے کا موقع نہیں ملا، وزیر اعظم یا کابینہ کی طرف سے الیکشن تاخیر کے حوالے سے کوئی حکم نہیں تھا۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 (3) کے تحت الیکشن کروانا، تاریخ دینا یا اسے تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ہم کسی آئینی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ قرارداد کے اندر جو مسائل بیان کیے گئے وہ حقیقی مسائل ہیں، پارلیمانی سیاست اور انتخابات کی تاریخ میں یہ مسائل پہلے بھی موجود رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فراہمی سمیت موسم و دیگر مسائل کا خیال رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے، کسی حلقے سے ایسا اشارہ نہیں ملا جس سے پیغام ہو کہ انتخابات نہیں ہونے چاہییں۔

  • نادرا کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں خامیاں

    نادرا کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں خامیاں

    اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں خامیاں  سامنے آگئیں۔

    4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں میں اور مردوں کے نام خواتین کی فہرستوں میں درج کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کو  انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

    نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیاں پائی گئیں۔ شمالی وزیرستان، اورکزئی، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں غلطیاں سامنے آئیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

    دسمبر 2023 میں  الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہوئی تھیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں موصول ہوئیں۔

    الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی تھیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا، تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کے پاس موجود رہیں۔

  • الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے  ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

    الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا، پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنےوالا نشان بلا ہے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ناجائزطور پر بلےکا نشان چھین لیاتھا، ہم نےجس طرح الیکشن کرائےتھےکبھی کسی جماعت نےنہیں کرائے تھے، کسی سے انتخابی نشان لینے کی الیکشن کمیشن کے پاس آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل ہم اپنے ٹکٹوں کااعلان کردیں گے، پاکستان کے ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کریں گے اور حق دارامیدوار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملےگا ، پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا اور 8فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے جیتے گی۔

    سائفر کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں حکم امتناع کل ختم ہورہا ہے امیدہےکل ہائیکورٹ اچھا فیصلہ دے گی ، سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے ٹرائل اوپن ہو۔

    بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ ووٹ کے حق کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کیلئے بھی درخواست کریں گے۔

  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے لیے بلے کا نشان بحال کر دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے لیے بلے کا نشان بحال کر دیا

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی، اور اس کے لیے بلے کا نشان بحال کر دیا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد اب پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’’بلے‘‘ پر الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ حکم بھی دے دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے تھے۔ پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جب کہ محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے سنایا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا آرڈر غیر آئینی ہے۔

    عدالت نے کہا الیکشن کمیشن کے 22 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 209 کے تحت ویب سائٹ پر شائع کرے، اور آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’’بلا‘الاٹ کرے۔ عدالت نے کہا کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے غیر قانونی آرڈر کے ذریعے بلے کا نشان چھینا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو کالعدم قرار دے دیا ہے، انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ 20 دنوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، جب پی ٹی آئی نے الیکشن کرایا تو کہا گیا کہ اس الیکشن کے لیے جس کمشنر کی تعیناتی کی گئی تھی وہ درست نہیں تھی جس پر انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ اور آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے کہ پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے، پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پوری بحث سنی، اللہ کاشکر ہےآج انصاف اور قانون کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا، عدالت میں ہمارا پارٹی الیکشن مانا گیا اور بلے کا نشان بحال ہو گیا۔ اگر 15 منٹ میں انتخابی نشان ویب سائٹ پر نہ ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔

  • ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں نواز شریف نے سینئر رہنماؤں کو آج جاتی امرا طلب کر لیا ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کوآرڈینیٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی حتمی مشاورت ہوگی، اور ن لیگ کی جانب سے آج قومی و صوبائی امیدواروں کا حتمی اعلان بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات بھی زوروں پر ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کی بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے زور ڈالا ہے، لیگی کمیٹی اور شہباز شریف ایڈجسٹمنٹ کے حق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیر ترین کو لودھراں کی بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

  • الیکشن 2024 : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل آر اوز کو بھجوا دی گئی

    الیکشن 2024 : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل آر اوز کو بھجوا دی گئی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل آراوز کو بھجوا دی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان نہیں بھیجا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل آراوز کو بھجوا دی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سےنامزدامیدوارکومتعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیاجائے، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کیلئے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی، فہرست میں موجودانتخابی نشانات کےعلاوہ کوئی نشان امیدوارکو نہ دیا جائے۔

    تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں۔