Tag: Elections 2024

elections 2024

الیکشن 2024 پاکستان کی مکمل کوریج

Elections 2024 Pakistan- Full Coverage ARY News Urdu

  • الیکشن 2024 :  آئی پی پی کا  ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور دینے لگی تاہم حتمی منظوری نوازشریف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7نشستوں پرایڈجسٹمنٹ کیلئے زور ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ
    شہبازشریف نے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کو نواز شریف کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کمیٹی اورشہبازشریف ایڈجسٹمنٹ کےحق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نوازشریف دیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے11حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ساہیوال سے نعمان لنگڑیال، لاہورسے عبدالعلیم خان ،عون چوہدری ، راولپنڈی سےعامرکیانی، ٹیکسلا سے غلام سرور اورخوشاب سے بھی ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ صمصام بخاری آبائی حلقےکےبجائےدوسرےحلقےسےایڈجسٹمنٹ کی پیشکش نہیں مانے تاہم نوازشریف کی منظوری سے کل تک ایڈجسٹمنٹ کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

  • سندھ میں ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں

    سندھ میں ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں

    سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں داخل اور اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ن لیگ اور جی ڈی اے کی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور دونوں جماعتوں نے سندھ کے بیشتر حلقوں میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جی ڈی اے سندھ سے قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر ن لیگ کی حمایت کرنے کو تیارہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور جی ڈی اے کی گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں صفدر عباسی، رانا مشہود ودیگر نے شرکت کی جس میں 15 سالہ سسٹم کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور سندھ کے عوام کو کرپشن، نا اہلی اور بد انتظامی سے نجات دلانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کا موقف تھا کہ 15 سال سے سندھ کے عوام کرپٹ مافیا کے نرغے میں ہیں۔ سندھ کو 15 سال سے تباہ کر کے الیکشن خریدنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ہم خیال جماعتوں جی ڈی اے، ن لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں امیدواروں کا حتمی فیصلہ اور مشترکہ انتخابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • الیکشن 2024 : پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی

    الیکشن 2024 : پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی

    لاہور : الیکشن 2024 کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے امیدواروں کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ، جس کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل پارٹی ٹکٹ سے محروم ہوگئے، چوہدری اسلم گل کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔

    اسلم گل بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 127 کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں، اسلم گل نے اسی حلقے سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے مقابلے میں 33 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ اسلم گل خود الیکشن میں حصہ لینے کی بجائے پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ سے بلاول بھٹو زرداری امیدوار ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو ترجیح دی جارہی ہیں۔

    ت

  • ہمارے حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا، سراج الحق

    ہمارے حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا، سراج الحق

    تلہ گنگ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔

    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مزید باریوں کے طلب گار سابقہ کارکردگی کا حساب دیں کیونکہ خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم ہو چکا اور اب آقا غلام کی تقسیم نہیں چلے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ ایک پاکستان میں دو نظام نہیں ہو سکتے، قوم 8 فروری کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا یومِ احتساب بنا دے، اقتدار میں آ کر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں احتساب کا نظام نافذ کرے گی، آج ملک میں سود کا نظام ہے جو اللہ کے ساتھ جنگ کا اعلان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سمیت سب نے سود کا نظام دیا، اگر اللہ نے موقع دیا تو سب سے پہلے سود کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیر کو آزاد کروائے گی، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے کشمیر کو آزاد کروانے کے بجائے بھارت سے دوستی کی۔

    ’امریکا، اسرائیل، بھارت کے مقابلے کیلیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں‘

    دو روز قبل لوئر دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا تھا کہبدامنی اور معاشی بربادی کے خاتمے کا واحد راستہ 8 فروری کو بروقت انتخابات کا انعقاد ہے۔

    سراج الحق نے کہا تھا کہ گیارہ سینیٹرز پچیس کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے، نگراں حکومت جتنی دیر رہے گی قوم کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا واحد بروقت انتخابات میں ہے، ملک بچانا ہے تو آئین کے مطابق شفاف اور بروقت انتخابات کروانا ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ امت کو متحد کرنے کیلیے قطر میں اسلامی ممالک کی تحریکوں کا اتفاق ہوا ہے، امریکا اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا تھا کہ 58 اسلامی ممالک اور پونے 2 ارب مسلمان فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، امریکا، اسرائیل، بھارت و دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے کیلیے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کے حکمران امریکا اور اسرائیل کی صف میں کھڑے ہیں۔

  • پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا انتخابی منشور پیش

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا انتخابی منشور پیش

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا ہے جس میں 27 سیکٹرز کو ترجیحات میں شامل  کیا گیا ہے۔

    انتخابی منشور میں صحت، تعلیم، پولیس میں اصلاحات اور ای بزنس سمیت دیگر شعبوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مطابق امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

    منشور کے مطابق کوئی بچہ اسکول یا کالج سے باہر نہ رہے ایجوکیشن کارڈ جاری کیے جائیں گے، پرائیویٹ اور سرکاری  اسکولوں کا اسٹینڈرڈ ایک کیا جائے گا، نئے اسکول بنائیں گے اور رٹا کی بجائے ایجوکیشن کانسیبپٹ بیس ہوگا۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے بتایا کہ بورڈ ایک کر کے پیپر مارکنگ ایک کی جائے گی جبکہ بچیوں کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے، اس کے علاوہ ایم ٹی آئی میں ڈاکٹروں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

    انتخابی منشور میں کہا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن میں کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا؟

    ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن میں کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا؟

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی 3 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ ہو گیا۔

    ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق دونوں پارٹیوں کی کمیٹیوں کی ملاقات میں فی الوقت کراچی کی تین نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہو گیا ہے، مسلم لیگ ن ملیر این اے 229 اور این اے 230 اور اس کی صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملیر این اے 231 کی قومی اور صوبائی اسمبلی پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حصہ لیں گے، جب کہ مسلم لیگ ن ضلع جنوبی این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

    میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حصہ لیں گے۔

    الیکشن 2024: ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ حتمی مراحل میں داخل

    ضلع کیماڑی این اے 242 پر کمیٹیاں فیصلہ نہیں کر سکی ہیں، این اے 242 پر دونوں جماعتوں کی قیادت آئندہ 48 گھنٹوں میں بات چیت کر کے فیصلہ کرے گی۔ این اے 242 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف ہیں جب کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں، اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل بھی الیکشن لڑیں گے۔

  • جماعت اسلامی کراچی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    جماعت اسلامی کراچی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    کراچی: جماعت اسلامی کراچی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان این اے 246، این اے 250 اور پی ایس 130 سے الیکشن لڑیں گے۔ این اے 229 سے ممتاز حسین، این اے 230 سے محمد اسلام، این اے 231 سے عمر فاروق اور این اے 232 سے توفیق الدین کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

    ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق این اے 233 سے جمیل خان، این اے 234 سے اختر حسین، این اے 235 سے معراج الہدیٰ صدیقی، این اے 236 سے ڈاکٹر اسامہ رضی، این اے 237 سے عرفان اخلاص جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔

    علاوہ ازیں، این اے 238 سے سیف الدین، این اے 239 سے فضل الرحمان، این اے 240 سے سید عبدالرشید، این اے 241 سے نوید علی بیگ، این اے 242 سے مولانا فضل احد، این اے 243 سے شیراز جدون، این اے 244 سے عرفان احمد، این اے 245 سے محمد اسحاق الیکشن لڑیں گے۔

    ترجمان کے مطابق این اے 247 سے منعم ظفر، این اے 248 سے محمد بابر خان، این اے 249 سے مسلم پرویز جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔

  • چند افراد کی منشا پر عوام کو حکومت چننے سے نہیں روکا جا سکتا، فیصل کریم کنڈی

    چند افراد کی منشا پر عوام کو حکومت چننے سے نہیں روکا جا سکتا، فیصل کریم کنڈی

    رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چند افراد کی منشا پر عوام کو مرضی کی حکومت منتخب کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کو بہادر لیڈرشپ کی ضرورت ہے جیسے بینظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگیں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پچھلے 3 انتخابات میں دہشتگردوں کا مقابلہ کیا تھا، دراصل عوام کی عدالت کے متوقع فیصلے سے کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات کا ماحول تیار ہو چکا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات کیلیے مرضی کی حکومت چاہتے ہیں، مخالفین جانتے ہیں بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیر اعظم بن رہا ہے۔

    کریم فیصل کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے منشور نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

  • امریکا، اسرائیل، بھارت کے مقابلے کیلیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، سراج الحق

    امریکا، اسرائیل، بھارت کے مقابلے کیلیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ بدامنی اور معاشی بربادی کے خاتمے کا واحد راستہ 8 فروری کو بروقت انتخابات کا انعقاد ہے۔

    لوئر دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گیارہ سینیٹرز پچیس کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے، نگراں حکومت جتنی دیر رہے گی قوم کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگا۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد بروقت انتخابات میں ہے، ملک بچانا ہے تو آئین کے مطابق شفاف اور بروقت انتخابات کروانا ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت کو متحد کرنے کیلیے قطر میں اسلامی ممالک کی تحریکوں کا اتفاق ہوا ہے، امریکا اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک اور پونے 2 ارب مسلمان فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، امریکا، اسرائیل، بھارت و دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے کیلیے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کے حکمران امریکا اور اسرائیل کی صف میں کھڑے ہیں۔

  • عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا

    عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خراب صحت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انھوں نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں، اور اب گھر پر ان کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے الزامات مسترد کر دیے