Tag: Electoral Reforms Bill 2017

  • پیپلزپارٹی نے بھی انتخابی اصلاحات بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    پیپلزپارٹی نے بھی انتخابی اصلاحات بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : انتخابی اصلاحات بل2017 کیخلاف پیپلزپارٹی نے بھی ایک درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کوپارٹی صدرنوازشریف سےہدایات لینےسےروکاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات بل کو پیپلزپارٹی نے بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، پیپلزپارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں بل کیخلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل203میں ترمیم آئین کی بنیادی اساس کے خلاف ہے نوازشریف کونااہلی پرپارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ کابینہ کوپارٹی صدر نوازشریف سے ہدایات لینے سے روکا جائے۔

    پیپلزپارٹی کی درخواست میں وفاق،نوازشریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات بل ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا


    اد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، پاکستان عوامی تحریک اور شیخ رشید  الیکشن اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کر چکے ہیں، جس میں  استدعا کی ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو آئین کے منافی اور کالعدم قرار دیا جائے اور  نواز شریف کوبطور صدر مسلم لیگ ن کام کرنے سے فوری روکا جائے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔

    بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشیدنےانتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی

    شیخ رشیدنےانتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی ، جس میں نواز شریف کوبطور صدر مسلم لیگ ن کام کرنے سے فوری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی، درخواست سپریم کورٹ میں بیرسٹرفروغ نسیم کےذریعے دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 منظورکرتے وقت قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کوبطور صدر مسلم لیگ ن کام کرنے سے فوری روکا جائے، الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 203اور232کالعدم قرار دیا جائے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج انہوں نے آئینی ترمیم الیکشن بل کی شق دوسو تین کیخلاف رٹ دائر کی ہے، الیکشن بل کی شق دوسو تین آئین سے متصادم ہے ، الیکشن بل کی شق203بدنیتی پر مبنی ہے ، نااہل شخص خود کو اہل بنا لے گاتو نااہلوں کاجمعہ بازار لگ جائیگا،چور کا ساتھی چور ہی ہوتا ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کیخلاف کوئی جائے، اداروں کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہم فیصلے کو نہیں مانتے ،جب بھی یہ کیس لگے گا آئین اورقانون کو فتح ہوگی۔

    اضح رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔