Tag: electric pole

  • کراچی: الیکٹرک پول سے اسلحہ برآمد

    کراچی: الیکٹرک پول سے اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں الیکٹرک کا پول کاٹنے کے دوران وہاں سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحے کو تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں الیکٹرک پول سے اسلحہ برآمد ہوا، تیز گام گراؤنڈ میں نصب کے الیکٹرک کا مذکورہ پول نکالا جارہا تھا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پول کاٹنے کے دوران کلاشنکوف نظر آئی جس کے بعد کے الیکٹرک حکام نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحے کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ کلاشنکوف سرکاری معلوم ہوتی ہے، کلاشنکوف کو فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

  • بجلی کا کھمبا موت کی علامت بن گیا

    بجلی کا کھمبا موت کی علامت بن گیا

    نیو دہلی : بھارت میں ایک بے زبان جانور بجلی کے محکمے کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شکایت کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں انتظامیہ کی غفلت کا یہ عالم ہے کہ وہاں بنیادی ضروریات کی سہولت کیلئے بھی لوگوں کو اذیت ناک مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

    بھارتی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کو جہاں ایک طرف جدید اور ہائی ٹیک شہر ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ وہیں، نوئیڈا میں موجود سینکٹروں گاؤں و دیگر علاقوں میں ان دعوؤں میں تضاد پایا جاتا ہے۔

    نوئیڈا شہر میں انتظامیہ کی مجرمانہ لاپرواہی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کے ایک کھمبے میں کرنٹ پھیل گیا ہے جو شہریوں کی زندگی کیلئے خطرے کا نشان ہے۔

    نوئیڈا کے سالار پور گاؤں میں لگے اس کھمبے میں کرنٹ آنے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے، گزشتہ روز ایک گائے ٹہلتی ہوئی اس کے قریب چلی گئی کہ اچانک کرنٹ لگنے سے وہیں چپک کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے گاؤں میں اس طرح کے حادثات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک گائے کی کرنٹ سے موت ہو چکی ہے۔ پھر بھی محکمہ بجلی اور اتھارٹی نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

    گاؤں والوں کے مطابق محکمہ بجلی سے بار بار شکایت کرنے کے بعد بھی عہدیدار توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ محکمہ بجلی کی غفلت کے باعث اکثر گاؤں کے نالوں میں بھی کرنٹ آجاتا ہے اور کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔