Tag: electricity and gas prices

  • آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری ناکافی قرار دے دی، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ

    آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری ناکافی قرار دے دی، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا ہے، اور بجلی اور گیس کی قیمتوں پر ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے، آئی ایم ایف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے۔

    آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے، اور نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عمل درآمد چاہتا ہے، آئی ایم ایف وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے جب کہ جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام مؤخر کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے، اور مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں، ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی گئی۔

  • کیا آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی؟

    کیا آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی؟

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید مشکل فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال میں بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نئے مالی سا ل میں نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

    بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور بے نامی جائیداد کے خلاف ایکشن بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

    نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ صرف تکمیل کے قریب منصوبوں کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے آڈٹ کیے جائیں گے اور ان کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

    بجٹ میں سرکاری اداروں کو محدود فنڈز دیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے، نئے مالی سال میں ان اداروں کی نج کاری کا عمل بھی تیز کیا جائے گا جو خسارے میں جائیں گے۔