Tag: electricity bills

  • فیول ٹیکس چھوڑ کر بجلی کے بل کی صرف اصل رقم جمع کروائی جائے: عدالت کا حکم

    فیول ٹیکس چھوڑ کر بجلی کے بل کی صرف اصل رقم جمع کروائی جائے: عدالت کا حکم

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے شہریوں کو بجلی کے بل میں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی، وفاقی حکومت کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے اور کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی کے بلوں کی باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

    ہائی کورٹ نے 14 ستمبر کو اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

  • ‘ کراچی والوں کو دسمبر میں  بجلی کا اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’

    ‘ کراچی والوں کو دسمبر میں بجلی کا اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 75مہنگی کردی، اضافہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3روپے 75 اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ، اضافہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیپرا نے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، منظوری کی صورت میں صارفین پرایک ماہ میں 6 ارب 63 کروڑکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • بھاری بجلی بلوں  سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر شبلی فراز نےبجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسناتے ہوئے بتایا کہ کم خرچ والے بجلی کے پھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری آگئی ، وفاقی وزیر شبلی فراز نےبجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسنادی ، وزارت سائنس میں کم خرچ والے بجلی کےپھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والے پنکھے،واٹرموٹرمیں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے آلات میں بجلی کااستعمال40سے 60 فیصدکم ہوگا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کریگی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی اور اس بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

  • عمان: بجلی کے بل زیادہ آنے کی شکایات پر حکام کا نوٹس

    عمان: بجلی کے بل زیادہ آنے کی شکایات پر حکام کا نوٹس

    مسقط: عمان میں اتھارٹی فار پبلک سروس ریگولیشن نے بجلی کا بل زیادہ آنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صارفین کے لیے تسلی بخش اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھارٹی فار پبلک سروس ریگولیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بجلی کے زیادہ بلوں کے حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

    آن لائن جاری کیے گئے بیان کے مطابق اتھارٹی سوشل میڈیا پر وائرل ان پوسٹس کے بارے میں آگاہ ہے جن میں کئی صارفین نے بجلی کے زیادہ بلوں کی شکایت کی ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کی شکایات کا نوٹس لے کر ان پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ان شکایات کے حل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اتھارٹی اپنے طریقہ کار کے مطابق کام کرے گی۔

    اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان شکایات کے حوالے سے بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام شکایت کنندگان کی شکایات کا جائزہ لیں۔

    علاوہ ازیں خود اتھارٹی بھی ان بلوں کا جائزہ لے رہی ہے جو شکایت کنندگان نے اپنی شکایات کے ساتھ جمع کروائے ہیں۔

    بجلی کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت حل ہونے تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے جیسے بجلی جمع نہ کروانے کے سبب صارف کی بجلی منقطع کرنا، اس حوالے سے صارف کے لیے تمام تسلی بخش اقدامات کیے جائیں۔

  • بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کومؤخرکردیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے ، جن میں ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ، پائیدار ترقی کےپروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ایک کے لیے 11ارب 48 کروڑ گرانٹ اور ایس سی اوکےلیے 46کروڑ 42 لاکھ روپےکی گرانٹ شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ شعبہ توانائی پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

    ای سی سی نے 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کےلیےویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔